12/06/2026
تھانہ نشتر کالونی سے رپورٹ ہوا افسوس ناک واقع
کلمہ چوک لاہور سے تعلق رکھنے والا فیاض بوٹا جو کے یاسر اینڈ ناصر رینٹ اے کار 🚗 پر کئی سالوں سے ملازمت کرتا تھا اور ان کا فیملی ڈرائیور بھی تھا ۔9/2/2026 کو اس رینٹ کے مالک 3 عدد عورتوں کو گاڑی دیتے ہیں اپنے ڈرائیور فیاض بوٹا کے ساتھ اور جانا ہوتا ہے سندھ ٹنڈو آدم ۔ 10/2/2026 بروز منگل کو ڈرائیور بہ حفاظت سواریوں کو منزل تک پہنچا دیتا ہے 11/2/2026 تک ڈرائیور فیاض کا رابط رہتا ہے اپنی فیملی کے ساتھ اور اس کے بعد رابط نمبر مکمل طور پر بند ۔ 12/2/2026 کو رینٹ اے کار کے مالک بیغر کسی کو بتائے خود سندھ جا کر اپنی گاڑی واپس لے آتے ہیں۔ ڈرائیور کے بغیر۔ فیملی کو کچھ نہیں بتاتے۔ اور کہتے تھے کہ فیاض خود ہی واپس آجاے گا ۔ ایک دو دن گزرنے کے باوجود فیاض کے گھر والے تھانہ نشتر کالونی لاہور میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے جاتے ہیں۔ اور کار کے مالک رپورٹ ہی درج نہیں ہونے دیتے ۔ کافی دن گزرنے کے باوجود 28/2/2026 کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے پاس جاکر تھانہ نشتر کالونی میں رپورٹ درج کرائی ۔ رپورٹ درج کروانے پر بھی ڈرائیور کے گھر والے تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ۔پولیس ڈرائیور فیاض کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ۔ کافی دن گزرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر میں رپورٹ جمع کرادی گئی ۔ دو دن کے اندر گاڑی کا مالک اور تھانہ نشتر کالونی کی پولیس خود ہی سندھ ٹنڈو آدم جاکر ڈرائیور فیاض بوٹا کے گھر والوں کو 18/4/2026 کو فون کرتے ہیں کے اپنے بندے کی ڈٹ باڈی 🚑😭😭 یہاں سے آکر لے لو ۔ تشدد زدہ لاش ہاتھ پاؤں باندھی اسی گھر سے جہاں سے گاڑی والے اپنی گاڑی واپس لے آتے ہیں ابھی تک انصاف نہیں ملا ۔ ابھی بھی مقتول کے گھر والے انصاف کے لیے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ درخواست ہے کہ وزیراعظم صاحب۔۔۔ ۔وزیراعلئ مریم نواز پنجاب ۔۔۔۔ آئی جی پنجاب ۔۔۔ ڈی آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ صاحب انصاف دیا جائے
Nishter Colony Lahore Nishter Colony Updates - Official Nishter Town Nishter Town Nishan Jatt Nishter Colony