Target digital marketing

Target digital marketing Our vision is to create a business world full of prosperity, meaning, and connection for all.

پریشان نہ ہوں ۔۔ حسد نہ کریں ۔۔ چلتے رہیں !کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سا...
18/10/2022

پریشان نہ ہوں ۔۔ حسد نہ کریں ۔۔ چلتے رہیں !

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں صدارت سے ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا . کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے
ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے

کبھی بھی ناکام ہونے سے مت ڈریں۔۔۔بلکہ اپنی کوشش جاری رکھیں۔۔جہد مسلسل ہمیشہ کامیابی کی جانب لے کر جاتی ہے۔۔❤️ صبح بخیر
18/10/2022

کبھی بھی ناکام ہونے سے مت ڈریں۔۔۔بلکہ اپنی کوشش جاری رکھیں۔۔جہد مسلسل ہمیشہ کامیابی کی جانب لے کر جاتی ہے۔۔❤️ صبح بخیر

Our services
17/10/2022

Our services

السلام علیکم!نیے آنے والے احباب کے لیے مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔۔میرا نام مریم ہے۔مہمان نواز اور دلیر لوگوں کی سرزمین  سے...
17/10/2022

السلام علیکم!
نیے آنے والے احباب کے لیے مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔۔

میرا نام مریم ہے۔مہمان نواز اور دلیر لوگوں کی سرزمین سے میرا تعلق ہے۔ میں فری لانسر ، رائٹر،ٹرینر اور اور target digital marketing کی CEO ہوں الحمدللہ ۔۔
اس کے ساتھ ہی ٹیچر اور ہاؤس وائف بھی ہوں۔۔

فری لانسنگ میں میری فیلڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کانٹینٹ رائٹنگ جوکے انویسٹمنٹ کا بہترین نعم البدل ہیں۔۔

ہماری ایجنسی Target digital marketing انٹرنیشنل لیول پر مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی ڈیجیٹل سروسز دیتی ہے۔

علاوہ ازیں میں خود بھی از اے ڈیجیٹل مارکیٹر لوگوں کے بزنس کو گرو کروانے میں ان کو انفلوئسنر بنانے میں مدد کرتی ہوں۔۔اور پیڈ پراجیکٹس لیتی ہوں۔۔
مختلف ویب سائیٹس اور چینلز کے لیے معاوضہ پر لکھتی ہوں۔۔
کاپی رائٹنگ یعنی تشہیری مواد پر بھی مضبوط گرفت رکھتی ہوں۔۔

اور مختلف کمپنیوں کو ان کے تشہیری پراجیکٹس لکھ کر دیتی ہوں۔۔

میرے پیج کا لنک آپ کو میری پروفائل سے آرام سے مل جائے گا۔۔

میرا خواب ہے کہ پاکستان کی معیشت اپنی بلندیوں پر پہنچے۔۔

میرا مشن ہے کہ پاکستان کے زرخیز اور قیمتی اذہان اپنی قدر پہچان کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھیں۔۔

میرا مقصد لوگوں کو اسکل فل بنانا ہے۔ خوشحال بنانا ہے۔۔اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔۔ان شاءاللہ۔۔

میں جانتی ہوں آج میں اکیلی ہوں۔۔لیکن یہ بھی جانتی ہوں کہ کل کارواں کے کارواں میرے ساتھ ہوں گے ان شاءاللہ۔۔

میں جانتی ہوں اس میں مشکلات بھی آئیں گی۔۔منفی رویوں کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔بہت کچھ سہنا ہوگا۔۔

مگر میرا ایمان اور یقین ہے کہ نیک نیتی، لگن اور سچائی ہمیشہ جیت جاتی ہے سرخ رو ہوتی ہے۔۔۔

وہ دن آئے گا۔۔جب لوگ جوق درجوق میرے مشن میں شامل ہوں گے اور ہم سب مل کر وطن عزیز کو صف اول میں لائیں گے ان شاءاللہ۔۔

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
خدا کرے میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

❣️❣️

پاکستان زندہ باد۔۔❣️

مریم معاذ

Address

Lahore

Telephone

+923134519698

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Target digital marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Target digital marketing:

Share