09/07/2026
ریحان طارق صاحب کی گرفتاری سمجھ سے باہر ہے وجہ ابھی تک نہیں معلوم ہو سکی اطلاعات کے مطابق لندن سے پاکستان واپسی لاہور ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی جانب روکا گیا اور بتایا گیا آپ این سی سی آئی اے کو مطلوب ہیں پھر 5 گھنٹے انتظار کروانے کے بعد این سی سی آئی اے کی ٹیم آئی ریحان صاحب کو ساتھ لے گئی
میرے لیے انکی گرفتاری زیادہ حیران کن اس لیے ہیں جس چینل پر ملازمت کرتے ہیں وہ چینل محسن نقوی صاحب کا محسن صاحب پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں ایف آئی اے کا ادارہ اسی وزارت کے انڈر آتا ہے این سی سی آئے بھی شاید اسی وزارت کے کنٹرول میں ہے
2 وجوہات سوشل پر گردش کر رہی ہیں پہلی جواد نقوی صاحب کے ساتھ پوڈ کاسٹ دوسرا لندن میں غنی ٹائیگر کی جانب سے عمران خان صاحب کے لیے گایا گیا گانا قیدی 804
اب اصل وجہ کیا ہے وہ چند گھنٹوں میں سامنے آجائے گی مگر اس گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے مذاق بنا دیا یے صحافیوں کو گرفتار کرنا بغیر نوٹس کے گرفتاریاں 💔