10/07/2025
کس قدر عبرتناک موت!
اداکارہ اور ٹک ٹاکر حمیرا اصغر کے بارے میں نئ خبر نے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔۔ حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ پرانی تھی ۔۔ لاش اتنی پرانی تھی کے گٹنوں کے جوڑ تک پگلنا شروع ہوچکے تھے ۔۔ جبکہ حمیرا اصغر کی عمر 45 سال کی قریب تھی ۔۔ نہ ہی شادی کی تھی اور نہ ہی والدین اور بہن بھائیوں میں سے کوئ ساتھ رہتا تھا بلکے 7 سالوں سے کراچی ڈی ایچ اے کے ایک فلیٹ میں اکیلی رہتی تھی اور پڑوسیوں کا کہنا ہے نہ ہی حمیرا اصغر کے فلیٹ پہ کوئی آتا تھا اور نہ ہی کبھی کوئی پارٹی وغیرہ ہوتی دیکھی اور اکثر حمیرا اصغر شوٹنگ کے سلسلے میں مختلف شہروں میں ہونے کی وجہ سے تین تین ماہ گھر سے غائب رہتی تھی اسی وجہ سے 6 ماہ سے اپنے فلیٹ میں مر جانے کے باوجود کسی پڑوسی تک کو حمیرا اصغر کے مر جانے کا پتہ نہ چلا اور اب جب لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا تو اس خبر نے ہلا کر رکھ دیا کے لاش 6 ماہ پرانی ہے اور گٹنوں کے جوڑ تک پگل چکے ہیں
۔ستمبر 2024 میں آخری انسٹا گرام پوسٹ
اکتوبر 2024 سے فلیٹ کی بجلی منقطع
ستمبر 2024 میں ہمسائیے سےآخری ملاقات
ستمبر 2024 آخری ڈائلڈ کال
ستمبر 2024 آخری پوڈ کاسٹ
جسم کے سب سے آخر میں ڈی کمپوز ہونے والے اعضاء یعنی سر کا پچھلا حصہ اور گھٹنے بھی گل چکے تھے۔ ایک ہاتھ بھی گل سڑ کر علیحدہ ہو گیا تھا۔
ہمیں اس واقعے سے سبق حاصل کرنا چاہیے اپنے خون کے رشتے ہر حالت میں بچانے چاہیے اپنے بہن بھائیوں ماں باپ کے ساتھ بات چیت کرتے رہنا چاہیے کیونکہ یہ وہ رشتے ہیں دنیا توڑنا بھی چاہے نہیں توڑ سکتی اللہ تعالی ہم سب کو اپس میں پیار محبت نصیب فرمائے امین