Dil Ki Baat

Dil Ki Baat All about human problems

20/06/2024

Only legend can understand 😁😁

17/05/2024
16/05/2024
حقیقت
03/02/2024

حقیقت

Good morning
17/08/2023

Good morning

01/08/2023
01/08/2023

ا دھشت گردی کی انوکھی واردات،،
آج مورخہ 31 جولائی 2023 کو تحصیل چونیاں ضلع قصور کے گاؤں چک نمبر 17 میں دن تین چار بجے تین موٹر سائیکلوں پر چھے نقاب پوش ڈاکو آئے اور مین روڈ پر سرفراز نامی دکان دار کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس جگہ بہت سی دکانیں ھیں جن میں چائے کے ھوٹل روٹی کے ھوٹل سبزی فروٹ ورکشاپس کریانہ سٹورز اور دیگر دکانیں ھیں اس کے علاوہ رکشوں کا اڈہ بھی وھیں پر ھے۔ اس لیئے وھاں ھر وقت لوگوں کا ھجوم رھتا ھے۔
جب نقاب پوشوں نے سرفراز کو اغوا کرنے کی کوشش کی تو لوگوں نے سمجھا شاید ان کا لین دین کا کوئی مسلہ ھے۔ ان کے قریب ھی میواتیوں والی مسجد کے امام مولانا خلیل احمد صاحب بھی کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یار تم اسے ( سرفراز) کو زدو کوب کیوں کر رھے ھو اگر تمہارا کوئی مسلہ ھے تو بیٹھ کر آرام سے بات کرو۔ اس پر ملزمان میں سے ایک آدمی نے مولانا صاحب کو گندی گالی دیتے ھوئے کہا تم کون ھوتے ھو بیچ میں ٹانگ اڑانے والے انہوں نے مولانا صاحب کو پہلے دھکا دیا پھر اسے 30 بور پسٹل کا بٹ مار دیا۔ مولانا صاحب اور سرفراز کو پٹتے دیکھ کر دوسرے دکان دار اور آس پاس موجود لوگ بھی ان کی طرف لپکے۔ لوگوں کو اپنی طرف بڑھتے دیکھ کر انہوں نے موٹر سائیکلیں اسٹارٹ کیں اور جو پیچھے بیٹھے ھوئے تھے انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس سے گیارہ لوگ زخمی ھوئے جن میں محمد اسلم ولد مختار احمد ذات آرائیں جن کی وھاں پر برگر وغیرہ کی دکان ھے۔ ( راقم کے ماموں کا بیٹا) نور محمد ولد جمعہ خاں ذات میئو کریانہ سٹور والا اس کا بیٹا محمد آصف اس کا بھتیجا شانی مرغی والا نوید ٹی سٹال کا بھائی ، محمد یونس انصاری کا بیٹا فوجی اختر میئو کا بیٹا اور دیگر پانچ لوگ شامل ھیں۔ فوجی اختر کے بیٹے اور ایک دو دوسرے افراد کی حالت نازک بتائی جاتی۔ مینہ کی طرح برستی گولیوں میں گاؤں والوں نے بڑی جرات کا مظاھرہ کرتے ھوئے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا جبکہ باقی گولیاں برساتے ھوئے فرار ھو گئے۔ ملزمان کے پاس 30 بور پسٹلز اور 44 بور رائفلز بتائی جاتی ھیں۔
پتہ چلا ھے کہ ملزمان نے ماسک وغیرہ بھی گاؤں ھی کی ایک دکان سے خریدے تھے۔ پکڑے جانے والے ملزمان نے بتایا کہ ان کا تعلق نزدیکی گاؤں ،، مانگا کوٹ،، تحصیل چونیاں ضلع قصور سے ھے اور وہ ڈوگر وٹو اور بھٹی برادریوں سے تعلق رکھتے ھیں۔
لوگوں کی زبانی معلوم ھوا ھے کہ ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ھیں۔ اس قیامت خیز منظر کے ایک گھنٹہ بعد SHO صاحب چھانگا مانگا بھی اپنی ٹیم کے ھمراہ موقعہ واردات پر پہنچ گیا۔ گاؤں والوں نے پکڑے ھوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کے علاوہ جن زخمیوں کی حالت زیادہ تشویش ناک تھی ان کے ورثا پہلے ھی انہیں اپنی مدد آپ کے تحت ھسپتال لے جا چکے تھے اور باقی کے زخمیوں کو پولیس اپنی گاڑیوں میں بٹھا کر ابتدائی طبی امداد کیلیئے چھانگا مانگا ھسپتال لے گی۔ ان کے پیچھے پیچھے گاؤں والوں کی کثیر تعداد بھی چھانگا مانگا تھانے پہنچ گئی۔
اگر یہ واقع کسی شہر میں پیش آیا ھوتا تو اب تک تمام ٹی وی چینلوں کے نمائندے وھاں پہنچ کر چٹ پٹی خبریں لگا رھے ھوتے۔ مگر یہ قیامت خیز دھشت گردی کی واردات ایک گاؤں میں ھوئی ھے جس میں گیارہ لوگ گھائل ھوئے ھیں، جہاں کسی میڈیا والے کو پہنچنے کی توفیق نہیں ھوئی۔ اور نہ ھی کوئی اعلیٰ پولیس افسر نے گاؤں کی خبر گیری کی ھے۔
اس لیئے تمام دوستوں سے اپیل ھے کہ اس تحریر کو اتنا شیئر کریں کہ اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ یہ خبر ٹی وی چینلوں تک بھی پہنچ جائے۔ شکریہ
محمد زکریا آفتاب

05/07/2023

Address

Lahore

Telephone

+923006590701

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dil Ki Baat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dil Ki Baat:

Share

Category