FELLOWSHIP OF JOURNALISTS

FELLOWSHIP OF JOURNALISTS فیلوشپ آف جرنلسٹس کامقصدصحافی برادری میں ہم آہنگی کوفروغ دینااورفلاحی وتخلیقی کام سے آگاہ کرناہے

خاتون صحافی نوشین نقویلاہور پریس کلب کی خاتون رکن نوشین نذیر نقوی کے شوہر راجہ ریاض بھی معروف صحافی اور پی ایف یو جے (ور...
01/09/2026

خاتون صحافی نوشین نقوی
لاہور پریس کلب کی خاتون رکن نوشین نذیر نقوی کے شوہر راجہ ریاض بھی معروف صحافی اور پی ایف یو جے (ورکرز) کے مرکزی عہدیدار ہیں ، نوشین نقوی کے بھائی تنویر عباس نقوی ( مرحوم ) بھی سینئر صحافی تھے اور اپنی وفات سے قبل روزنامہ آج کل سمیت مختلف اخبارات کے ایڈیٹر رہ چکے تھے ۔
تحریر : میم سین بٹ
یکم ستمبر 2026 ء

لاہور کا 9 واں پریس کلب لاہور پریس کلب دیال سنگھ مینشن کے صدر ناصر نقوی جب مسلسل تیسری مرتبہ صدر بنے تو نوازشریف کے پہلے...
31/08/2026

لاہور کا 9 واں پریس کلب
لاہور پریس کلب دیال سنگھ مینشن کے صدر ناصر نقوی جب مسلسل تیسری مرتبہ صدر بنے تو نوازشریف کے پہلے دور میں وزیراعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں نے 22 جون 1992ء کو شملہ پہاڑی پر پریس کلب کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا تاہم 23 ستمبر 1993ء کو عمارت کا افتتاح قائم مقام صدر مملکت /چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کیا تھا ۔
تحریر : میم سین بٹ
31 ۔ اگست 2026 ء

لاہور کا آٹھواں پریس کلب لاہور پریس کلب دیال سنگھ مینشن مال روڈ کو فعال بنانے کیلئے 1990ء میں الیکشن کروائے گئے تو صدر ک...
30/08/2026

لاہور کا آٹھواں پریس کلب
لاہور پریس کلب دیال سنگھ مینشن مال روڈ کو فعال بنانے کیلئے 1990ء میں الیکشن کروائے گئے تو صدر کی نشست پر ناصر نقوی نے رؤف طاہر اور سیکرٹری کے عہدے پر فیاض چوہدری نے سعید آسی کو شکست دے دی تھی جبکہ گورننگ باڈی کے ممبرز ہما علی ، حامد جاوید ، میاں خلیل اور شفیق اعوان جیتے تھے ۔
تحریر : میم سین بٹ
30 ۔ اگست 2026 ء

لاہور کا ساتواں پریس کلب لاہور پریس کلب کے صدر حسین نقی اور سیکرٹری جواد نظیر کے بعد اگلے برس 1986ء میں حسین نقی دوبارہ ...
29/08/2026

لاہور کا ساتواں پریس کلب
لاہور پریس کلب کے صدر حسین نقی اور سیکرٹری جواد نظیر کے بعد اگلے برس 1986ء میں حسین نقی دوبارہ بلامقابلہ صدر اور سعید آسی ایک بار پھر سیکرٹری منتخب ہوگئے تھے ، انتخابات میں سیکرٹری کی نشست پر سعید آسی (نوائے وقت) نے شاہین قریشی (جنگ) کو شکست دی تھی حسین نقی اور سعید آسی نے پریس کلب کو ایبٹ روڈ پر پرنس سینما کی بالائی منزل کے فلیٹ میں منتقل کردیا تھا ۔
تحریر : میم سین بٹ
29 ۔ اگست 2026 ء

کلب آئین میں ترامیم ، کمیٹی قائملاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے آئینی ترامیم کیلئے کانسٹیٹیوشنل ریفارمز کمیٹی تشکیل دی ...
28/08/2026

کلب آئین میں ترامیم ، کمیٹی قائم
لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے آئینی ترامیم کیلئے کانسٹیٹیوشنل ریفارمز کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے چیئرمین کلب کے سابق سیکرٹری شفیق اعوان مقرر کئے گئے ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں بابر ڈوگر ، شاداب ریاض ، راجہ ریاض ، عابد تہامی ، مبشر بخاری ، ارسلان بھٹی ، خواجہ نصیر ، اشرف سہیل اور تمثیلہ چشتی شامل ہیں ۔
تحریر : میم سین بٹ
28 ۔ اگست 2026 ء

لاہور کا چھٹا پریس کلب لاہور پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر حسین نقی کے ساتھ جواد نظیر نے سیکرٹری منتخب ہو کر پریس کلب کو نق...
27/08/2026

لاہور کا چھٹا پریس کلب
لاہور پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر حسین نقی کے ساتھ جواد نظیر نے سیکرٹری منتخب ہو کر پریس کلب کو نقی مارکیٹ کے عقب سے ریگل چوک کی قریبی عمارت میں منتقل کردیا تھا ، جواد نظیر روزنامہ نوائے وقت سے منسلک تھے اور انہوں نے سیکرٹری پریس کلب کی نشست پر انتخابات میں روزنامہ مغربی پاکستان کے ساتھ وابستہ سینئر صحافی عبدالرب صدیقی کو شکست دی تھی۔
تحریر : میم سین بٹ
27 ۔ اگست 2026 ء

لاہور کا پانچواں پریس کلب لاہور کا پانچواں پریس کلب جنرل ضیاء کے مارشل لاء میں مال روڈ پر نقی مارکیٹ کے عقب میں لاہور چی...
26/08/2026

لاہور کا پانچواں پریس کلب
لاہور کا پانچواں پریس کلب جنرل ضیاء کے مارشل لاء میں مال روڈ پر نقی مارکیٹ کے عقب میں لاہور چیمبر کے سابق صدر حسن رضا کی عمارت میں بنایا گیا تھا کیونکہ دیال سنگھ والا پریس کلب غیرفعال ہوگیا تھا ، سید امتیاز راشد پریس کلب کے عبوری صدر اور قدرت اللہ چوہدری عبوری سیکرٹری بنائے گئے تھے ، اگلے 2 برس عزیز مظہر اور حسین نقی بلا مقابلہ صدر جبکہ سعید آسی اور جواد نظیر سیکرٹری رہے تھے۔
تحریر : میم سین بٹ
26 ۔ اگست 2026 ء

لاہور کا چوتھا پریس کلب لاہور کا چوتھا پریس کلب بھٹو دور میں 1976ء کے دوران ایبٹ روڈ پر پی ٹی وی سٹیشن اور ڈی جی پی آر س...
25/08/2026

لاہور کا چوتھا پریس کلب
لاہور کا چوتھا پریس کلب بھٹو دور میں 1976ء کے دوران ایبٹ روڈ پر پی ٹی وی سٹیشن اور ڈی جی پی آر سیکرٹریٹ کے درمیان پہلی بار سرکاری سطح پر بنانے کی کوشش کی گئی اور 17 لاکھ کے فنڈز جمع کرکے بنیادیں بھی بھردی گئی تھیں ان دنوں عباس اطہر پریس کلب کے صدر اور ضیاء الاسلام انصاری سیکرٹری تھے اسی دوران بھٹو حکومت ختم ہوجانے پر منصوبہ ٹھپ ہوگیا تھا مجوزہ کلب کی جگہ فرنٹ پر پیر غائب شاہ کا مزار بنادیا گیا تھا۔
تحریر : میم سین بٹ
25 ۔ اگست 2026 ء

لاہور کا تیسرا پریس کلب لاہور میں تیسرا پریس کلب جنرل ایوب خان کے دور میں مال روڈ پر واقع دیال سنگھ مینشن کی بالائی منزل...
24/08/2026

لاہور کا تیسرا پریس کلب
لاہور میں تیسرا پریس کلب جنرل ایوب خان کے دور میں مال روڈ پر واقع دیال سنگھ مینشن کی بالائی منزل کے فلیٹ میں بنایا گیا تھا جہاں پہلے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا دفتر ہوتا تھا اور اس زمانے میں پی یو جے کے صدر حمید اختر ، جنرل سیکرٹری حمید ہاشمی جبکہ خزانچی عبداللہ ملک ہوتے تھے بعدازاں اس جگہ دوبارہ برسوں پی یو جے (برنا گروپ) کا دفتر رہا تھا ۔
تحریر : میم سین بٹ
24 ۔ اگست 2026 ء

لاہور کا دوسرا پریس کلب لاہور کا دوسرا پریس کلب 1950ء کے عشرے میں ہی کوئنز روڈ پر گنگا رام ہسپتال کے قریب ایک پرانی عمار...
23/08/2026

لاہور کا دوسرا پریس کلب
لاہور کا دوسرا پریس کلب 1950ء کے عشرے میں ہی کوئنز روڈ پر گنگا رام ہسپتال کے قریب ایک پرانی عمارت میں رہا تھا جہاں سینئر صحافی عبداللہ ملک ، حمید اختر اور میاں محمد شفیع (م ش) دیگر صحافیوں کے ساتھ محفل جمایا کرتے تھے معروف صحافی اور کالم نگار سید اکمل علیمی (مرحوم) کا ولیمہ بھی پریس کلب کی اسی عمارت میں ہوا تھا ۔
تحریر : میم سین بٹ
23 ۔ اگست 2026 ء

Address

117-H DHA
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FELLOWSHIP OF JOURNALISTS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FELLOWSHIP OF JOURNALISTS:

Shortcuts

Share