Jhatka News

Jhatka News News about everything

08/07/2025

’’میری والدہ کا انتقال کورونا کے دنوں میں ہوا، میں اس وقت مالدیپ میں تھی، اکثر اپنی والدہ کے بھیجے گئے وائس نوٹس سنتی اور روتی تھی‘‘
اداکارہ ندا یاسر پروگرام کے دوران والدہ کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئیں
مزید تفصیلات کیلئے کمنٹ میں دیے گئے لنک پر کلک کریں۔۔۔

11/02/2021
11/02/2021

احتجاجی ملازمین اور پولیس میں جھڑپیں، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والوں پر شیلنگ، لاٹھی چارج، مظاہرین کا پتھراؤ، اسلام آباد ریڈ زون میدان جنگ

11/02/2021

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بابر الیون شام 6 بجے پروٹیز کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔

ٹیم ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی، حارث رؤف اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم، حیدر علی، محمد رضوان کو کھلانے کی تجویز ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ یہ میچز بھی شام 6 بجے ہی شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ 7 وکٹ اور پنڈی ٹیسٹ 95 رنز سے جیت کر مہمان ٹیم کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔

11/02/2021

پاک جنوبی افریقا پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

ممبئی (پاکستان آن لائن )بین الاقوامی شہرت رکھنے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب ’ ان فنشڈ ‘ میں کئی رازوں...
10/02/2021

ممبئی (پاکستان آن لائن )بین الاقوامی شہرت رکھنے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب ’ ان فنشڈ ‘ میں کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے اور ساتھ ہی ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان کیاہے کہ وہ دسویں جماعت کی طالبعلم تھیں تو اس وقت اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ گھر میں پکڑی گئی تھیں ۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق پریانکا چوپڑانے اپنی کتاب میں واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھاکہ میں اپنی آنٹی کے ساتھ امریکی ریاست انڈیانا میں رہتی تھی اور سکول میں میری ملاقات ’ بوب ‘ نامی لڑکے سے ہوئی ، جس کے حس مزاح کے باعث وہ اس کی مداح بن گئی تھیں ، بوب نے مجھے اپنی ایک سونے کی چین بھی تحفے میں دی تھی جبکہ میں ان سے محبت بھی کر بیٹھی تھی ، ہم دونوں نے سوچ لیا تھا کہ ہم شادی بھی کریں گے ۔
ریانکا اپنی کتاب میں لکھتی ہیں ایک روز بوب اور میں گھر پر ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اتنے میں مجھے احساس ہوا جیسے کوئی گھر میں داخل ہوا ہے ، وہ دراصل میری آنٹی ہی تھیں تو میں اس وقت پریشان ہو گئی اور میں نے بوب کو الماری میں چھپا دیا ، یہ وقت آنٹی کے گھر آنے کا نہیں تھا لیکن جب وہ آئیں تو غصے میں بھی تھیں اور سیدھی الماری کی جانب بڑھیں ، میں نے ایسا محسوس کروایا جیسے میں بیٹھی پڑھ رہی تھی ۔

آنٹی نے کمرے میں آتے ہی الماری کھولی تو سامنے بوب موجود تھا ، مجھے اس وقت بہت خوف آیا کیونکہ میں نے آنٹی کو کبھی اتنے غصے میں نہیں دیکھا تھا ۔اداکارہ نے کہا کہ ٓنٹی نے فوراً میری والدہ کو فون کیا اور کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ پریانکا نے ان سے جھوٹ بولا اور اس کی الماری میں لڑکا تھا۔

10/02/2021

PAK vs SA, 2nd Test: Pakistan Beat South Africa By 95 Runs, Take Series 2-0
10/02/2021

PAK vs SA, 2nd Test: Pakistan Beat South Africa By 95 Runs, Take Series 2-0

مرنا نہیں سد پارہ! یہ جو کوہ پیما ہوتے ہیں ناں، یہ بھی عجیب لوگ ہوتے ہیں.زندگی میں رب نے بڑے رنگ دکھائے، امریکی صدور، بر...
09/02/2021

مرنا نہیں سد پارہ!
یہ جو کوہ پیما ہوتے ہیں ناں، یہ بھی عجیب لوگ ہوتے ہیں.
زندگی میں رب نے بڑے رنگ دکھائے، امریکی صدور، برطانوی وزرائے اعظم اورشاہی خاندان، دنیا کے بڑے بلین ائیرز، ہالی ووڈ کے ستاروں سے لے کر بہت بڑے ناموں سے ملاقاتیں ہوئیں. تاہم آج تک میں صرف دو طرح کے لوگوں سے متاثر ہوا. ایک وہ جنہوں نے اپنی زندگی انسانوں کے لیے دان دی. دوسرے، پہاڑوں سے متھا لگانے والے، کوہ پیما، جب پانچ، چھ فٹ کا بندہ پچیس، تیس ہزار کے پہاڑ سے ضد لگا لے تو پھر کچھ ہو کر ہی رہتا ہے.
یا میں نہیں، یا گردش افلاک نہیں ہے.
وادی سون میں جنم لینے کی وجہ سے شاید میرے اندر بھی پہاڑوں کے لیے بولائی ہوئی کشش ہے. کے ٹو کے بیس کیمپ تک دو دفعہ جا چکا ہوں. میری بکٹ لسٹ پر ابھی بھی تین پہاڑ سر کرنے کی خواہش سر فہرست ہے. معلوم نہیں ان کی باری کب آتی ہے.
یہ کوہ پیما بھی کچھ پاگل لوگ ہوتے ہیں. میری امریکی دوست وینیسا اوبرائن کو ہی لے لیجیے. بندی انسوسٹمنٹ بینکر ہو، مین ہٹن میں ملین ڈالرز کما رہی ہو اور وہاں سے اٹھ کر شاہ گوری کے عشق میں اندھی ہوجائے اور پھر کے ٹو بھی سر کرے، ایورسٹ بھی اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دے اور پہاڑ کی چوٹی پر پاکستانی جھنڈا بھی ساتھ لے جائے اس سپورٹ کے اعتراف میں، جو ہم دوستوں نے اس کے لیے تالیاں بجائیں. کبھی یہ کہانی بھی بیان ہوگی. اور کبھی ہمارے دوست نذیر صابر کی کہانی بھی بیان ہوگی جب وہ ایورسٹ کی چوٹی پر اپنے رب سے ہمکلام ہوا تھا. پہاڑوں نے اسے تو صوفی ہی بنا دیا.
پھر سب کوہ پیماؤں کا مرشد ایڈمنڈ ہلیری یاد آتا ہے جو کہتا ہے، دراصل ہم پہاڑوں کو نہیں، اپنے آپ کو، اپنے ڈر کو تسخیر کرتے ہیں. اور پھر جب اس نے ایورسٹ سر کرنے سے پہلے والی مہم میں ناکامی پر ایورسٹ کو ٹھوکر مار کر کہا تھا کہ تم تو ادھر ہی ہو، میں اگلے سال پھر آؤں گا.
آج اخبار سدپارہ کی کےٹو سر کرنے کی غلط خبروں سے بھرے پڑے ہیں. لیکن سدپارہ کہاں ہے؟ جہاں بھی ہو، بس اللہ کی امان میں ہو.
تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما اتانس جارجیوف سکاتوف جو 29 دسمبر کو کے ٹو کے بیس کیمپ پہنچا تھا کل 11 بج کر 20 منٹ پر وہ کیمپ تھری کے علاقے سے نیچے گر گیا اور اس کی لاش کوئی چھ ہزار فٹ نیچے ملی. انسانی ہمت کو بھی مرنے کا شوق کشاں کشاں کہاں کہاں لے آتا ہے.
اپنے ہاں زیادہ تر لوگ سیانے ہیں. نوکری کرتے ہیں، کاروبار کرتے ہیں، مال بناتے ہیں اور خوش رہتے ہیں. ایک دفعہ کےٹو کے سر تک پہنچنے میں پانچ سات کروڑ لگ جاتے ہیں. اتنے میں تو ڈیفنس میں بنگلہ آجاتا ہے. تاہم کچھ کچھ لوگ جو پاگل ہوتے ہیں وہ نذیر صابر اور سدپارہ بن جاتے ہیں. یہی نہیں اپنے ساتھ اپنے بچوں کو بھی خوار کرتے ہیں.
محمد علی سد پارہ کا بیٹا، ساجد علی سدپارہ، آکسیجن ریگولیٹر میں خرابی کے باعث واپس آچکا ہے. محمد علی سدپارہ کی جانب سے 4 فروری کی رات کو ٹویٹ کی گئی تھی کہ ٹیم رات بارہ بجے اپنی مہم پر نکل گئی ہے، انہیں وہاں سے کے ٹو کے ٹاپ (8611 میٹر) تک پہنچنے میں 14 گھنٹے لگنے تھے، لیکن اب 25 گھنٹوں سے بھی زائد ہوگیا ہے ۔ محمد علی سدپارہ اور جان سنوری کی تلاش میں اب ریسکیو آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ کیونکہ 24 گھنٹوں سے زائد ہونے کے باوجود دونوں کوہ پیماؤں سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا.
سد پارہ، تم ہمارے دعاؤں میں شامل ہو. تمہارا ریکارڈ بنے یا نہ بنے، تمہاری بخیریت واپسی کے لیے ہم سب دعاگو ہیں. خیر تم ویسے بھی تھیٹرز آف گاڈز والی جگہ پر ہو، تمہیں ہماری دعاؤں کی حاجت کم ہوگی. ایک دفعہ پھر یہ ثابت کرنے کا شکریہ کہ پانچ، چھ فٹ کا انسان، اٹھائیس ہزار فٹ کے پہاڑ سے بڑا ہوسکتا ہے اور اصل میں ہم پہاڑ کو نہیں، اپنے آپ کو تسخیر کرتے ہیں.
خیر سے واپس آؤ سدپارہ!
Via Arif Anis

09/02/2021

ووٹ خرید کر سینیٹر بن کر یہ ہماری قسمت کے فیصلے کررہے ہیں، ان کی انکوائری کیسے ہوگی؟
پیسے دے کر جو لوگ سینیٹر بنے وہ تو آج بھی سینیٹ میں موجود ہیں، ان کیخلاف کون کارروائی کرے گا؟ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا سوال

09/02/2021

دو ہیلی کاپٹروں نے پیر کی صبح تقریباً 7000 میٹر کی بلندی تک پرواز کی تاہم لاپتا کوہ پیماؤں کا سراغ نہیں مل سکا۔ داوا شرپا کے مطابق کے ٹو کی بالائی سطح بادلوں سے مکمل طور پر ڈھکی ہوئی ہے اور چوٹی پر حد نگاہ بہت کم ہے۔

09/02/2021

نجی اسٹیل ملز منافع میں ہیں تو پاکستان اسٹیل ملز کا کیا مسئلہ ہے؟ سپریم کورٹ

Address

Sector 6
Lahore
53720

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhatka News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share