02/06/2023
حضرت ابوبکر صدیق
حضرت ابوبکر صدیق اسلام کے پہلے خلیفہ تھے اور بڑوں میں سب سے پہلے آپ رض نے اسلام قبول کیا تھا ۔۔آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی اور گہرے دوست تھے
آپ کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا تھا میں نے سب کے احسانات کا بدلہ دے دیا سوائے ابوبکر صدیق کے اور آخرت میں ان کے احسانات کا بدلہ اللہ دے گا۔
خضرت ابوبکر صدیق سب سے زیادہ ٹھنڈا رہنے والے انسان تھے
ایک دن ابو کحافہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آے اور کہا مجھے ابوبکر نے مارا ہے ۔۔۔سب صحابہ کرام رضوان اللہ علی کہنے لگے ابوبکر صدیق ایسا نہیں کرسکتا ۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق کو بولایا پوچھا ابوبکر تو نے باپ کو مارا حضرت ابوبکر صدیق خاموش ہوگئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا ابوبکر لوگوں کو یقین نہیں آرہا کہ تو نے باپ کو مارا حضرت ابوبکر صدیق نے سر اٹھایا تو آنسو کے قطرے داڑی پر گر رہے تھے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بولتا کیوں نہیں ۔تو حضرت ابوبکر صدیق نے کہا باپ سے کہو تلوار اٹھاے اور میرے ٹکڑے ٹکڑے کر دے لیکن اس سے کہوں کے آیندہ آپ کے بارے میں بات نہ کرےشکر کرے کے میرے ہاتھ میں تلوار نہیں تھی نہیں باپ کی گردن آج کٹتی اور دنیا دیکھتا کہ ہمیں بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کتنے پیارے ہیں۔