Gupshup With Aaqib

Gupshup With Aaqib Gupshup with aaqib all about the variegated landscapes, historical motivation , kindness content 😍

اگر تم زندگی اپنی مرضی سے گزار رہے ہو تو گلہ کس بات کا۔ گلہ وہ آدمی کرے جو دوسرے کی مرضی پر زندگی گزار رہا ہو۔ جو لوگ تم...
16/02/2025

اگر تم زندگی اپنی مرضی سے گزار رہے ہو تو گلہ کس بات کا۔ گلہ وہ آدمی کرے جو دوسرے کی مرضی پر زندگی گزار رہا ہو۔ جو لوگ تمہیں تنگ کر رہے ہیں دراصل تم ان کو تنگ کر رہے ہو۔ دوسری بات یہ ہے کہ جن کا گلہ تم کر رہے ہو انہیں بھی تم سے گلہ ہے، تیسری بات یہ ہے کہ اگر تم خدا کو اپنی زندگی سے یا اپنے دل کی زندگی سے نکال رہے ہوتو خدا تمہارے دل سے پیس آف مائنڈ peace of mind نکال دے گا۔ یہ پکی خبر ہے پیس آف مائنڈ نام کی کوئی چیز نہیں ملے گی جب تک خود اللہ نہ دے۔ اگر اللہ دل میں آجائے یعنی گھر والا گھر میں آجائے تو پیس آف مائنڈ آ جائے گا۔

(حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)

13/02/2025

السلام علیکم میں عاقب انوار آپ سب سے مخاطب ہوں آج رحمت اور برکتوں والی رات ہے اور بے شک اس مبارک رات میں گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی دعاؤں میں ملک پاکستان اور تمام مسلمانوں کو یاد رکھے
روز محشر تمام گناہوں کو معاف کر دیا جائے گا لیکن جو زیادتیاں ظلم تہمت ہم نے مسلمان بھائی پر لگائی ہوگی جب تک ہمارے ظلم اور زیادتی کا شکار ہونے والا ہمیں معاف نہیں کرے گا تو اللہ سبحانہ بھی اس گناہ کو معاف نہیں کریں گے آپ سب سے گزارش ہے کہ اللہ سے معافیاں ضرور مانگیں اور نماز بھی پڑھیں حج بھی کیجئے اور زکوۃ بھی دیں لیکن کسی کی دل آزاری کا باعث نہ بنے جیسا کہ مولا علی السلام نے فرمایا کہ زبان کا وار تلوار کے وار سے بھی زیادہ خطرناک ہوتا ہے کوشش کریں کہ اگر ہماری کوئی کڑوی بات کسی کی ناراضگی کا باعث بن گئی ہے تو اس سے معذرت کریں اس طرح اللہ سبحانہ و تعالی بھی ہمیں معاف کر دیں گے اور جتنا آپ کسی کے لیے اسانی پیدا کر سکتے ہیں آسانی پیدا کیجئے لوگوں کا سہارا بنیں آپ کا سہارا اللہ سبحانہ و تعالی بنیں گے

23/12/2024

جو لوگ اپنے پیدا کرنے والوں اور پرورش کرنے والوں کے نہیں بن سکے آپ ان کے لیے دونوں جہان لا کے رکھ دیں آخر میں وہ غیر مطمئن ہی رہیں گے

06/10/2024

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کیلئے ۔۔۔
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو ۔۔۔😥🤲🏻 (آمین)

ہم اپنی غلطیوں پر وکیل اور دوسروں کی غلطیوں پر جج بن جاتے ہیں اس طرح ہم اپنی غلطیوں پر ہزاروں دلائل سامنے رکھ دیتے ہیں ا...
01/10/2024

ہم اپنی غلطیوں پر وکیل اور دوسروں کی غلطیوں پر جج بن جاتے ہیں اس طرح ہم اپنی غلطیوں پر ہزاروں دلائل سامنے رکھ دیتے ہیں اور کسی کی غلطی پر اس کی ایک سنے بغیر کسی جج کی طرح فیصلہ سنا دیتے ہیں

15/09/2024

لوگوں کی مدد کریں -
""مدد الفاظ کی بھی ہے ،""
""محبت کی بھی ہے ،""
""مایوس اور آزردہ انسان کو امید کا کنارہ دکھا دیں ،""
""بجھے ہوئے انسان کو روشن کر دیں ،""
"" کسی انسان کی زندگی کو کنارے لگا دیں ""
""اور کسی کی پسماندگی دور کر دیں ۔""
""بس پھر اللہ راضی ہے __"""

""☆ آپ نے تبلیغ نہیں کرنی بلکہ کسی کی مدد کرنی ہے ☆"

""☆اگر آپ سے کوئی نیکی نہیں ہوتی""
"" تو آپ صرف معاف کرنا ہی سیکھ لیں☆""

سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

24/07/2024

اگر لوگوں کو عزت دینا اور درگزر کرنا تمہاری کمزوری ہے تو تم دنیا کے طاقتور ترین انسان ہو

‏بابا جی اٹھو پانی پی لو ہوش میں آؤآپ نے ابھی  تین گھروں کی بجلی کا بل دینا ہے ۔  ۱) جو بجلی آپ نے  استعمال کی ہے اس کا ...
28/06/2024

‏بابا جی اٹھو پانی پی لو ہوش میں آؤ
آپ نے ابھی تین گھروں کی بجلی کا بل دینا ہے ۔

۱) جو بجلی آپ نے استعمال کی ہے اس کا بل

2) جن کو فری بجلی ملتی ہے ان کے حصے کا بل

3)جو بجلی چوری کرتے ہیں ان کے حصے کا بل
۔

کیا اس عید پہ آپ نے نوٹ کیا۔۔۔!!ہر شخص اندر سے ختم ہو رہا ہے۔۔۔!!کسی نے تصویر لینا چھوڑ دی ۔۔۔۔!!کسی نے اچھے کپڑے پہننا ...
20/06/2024

کیا اس عید پہ آپ نے نوٹ کیا۔۔۔!!
ہر شخص اندر سے ختم ہو رہا ہے۔۔۔!!کسی نے تصویر لینا چھوڑ دی ۔۔۔۔!!
کسی نے اچھے کپڑے پہننا چھوڑ دئے۔۔۔۔!!
کوئی محبت نہیں کر رہا ۔۔۔۔!! کوئی محبت قبول نہیں کر رہا ۔۔۔۔!!
کسی کو تنہائی پسند ہے ۔۔۔۔!! اور کوئی دوستوں سے نہیں مل رہا ۔۔۔۔!!!
عجیب وقت آ گیا ہے نا ۔۔۔۔!💔💔💔💔

03/05/2024
21/04/2024

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gupshup With Aaqib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gupshup With Aaqib:

Share