
24/06/2023
شجرہ نسب عمران احمد خان نیازی
اس تحریر میں عمران خان کا خاندانی پس منظر پیش کرتا ھوں تاکہ آئندہ کے لیے ریکارڈ رھے اور اخلاقیات کا جنازہ نکالنے والے افراد محتاط رھیں:
عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی نے 1946ء میں "امپیریل کالج لندن" سے سول انجینئرنگ میں اعلی تعلیم حاصل کی۔ ان کے پدری جد "ھیبت خان نیازی" سولہویں صدی میں شیر شاہ سوری کے جنرل اور بعد ازاں پنجاب کے گورنر رھے۔
اکرام اللہ خان کے والد (عمران خان کے دادا) "عظیم خان" سند یافتہ ڈاکٹر تھے۔
عمران خان کی والدہ "شوکت خانم" جالندھر کے سیشن جج احمد حسن خان کی دختر تھیں۔ احمد حسن کے جد "احمد شاہ خان" سول سرونٹ تھے، سینسس کمشنر اور ڈسٹرک کمشنر رھے۔
والدہ کی طرف سے عمران خان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے "برکی" قبائل کے ایک خاندان سے ھے جو لگ بھگ 600 سال قبل ھندوستان کے ضلع جالندھر میں جا بسا تھا۔ جالندھر میں "اسلامیہ کالج" قائم کرنے میں اس خاندان نے نمایاں کردار ادا کیا۔ احمد حسن خان نے قائد اعظم کو جالندھر میں اپنے اجداد کی بنائی "بستی پٹھان" میں خوش آمدید کہا۔ تقسیم ھند کے بعد یہ خاندان لاھور کے ایک علاقے میں آ کر آباد ھوا جو عمران کے نانا کے بھائی خان بہادر محمد زمان خان، پوسٹ ماسٹر جنرل کے نام سے موسوم ھے اور "زمان پارک" کہلاتا ھے۔
عمران خان والدین کے اکلوتے بیٹے ھیں۔ ان کی چار بہنیں ھیں جن کا تعارف ذیل میں درج ھے:
1۔ روبینہ خانم ۔۔۔لندن سکول آف اکنامکس سے فارغ اتحصیل ھیں اور اقوام متحدہ کے لیے کام کرتی رھی ھیں۔
2۔ علیمہ خان LUMS سے MBA کرنے کے بعد کاروبار میں آئیں، کپڑا اور کپڑے سے بنی مصنوعات درآمد کرنے کا کاروبار کرتی ھیں۔ انکی کمپنی۔۔۔Cotcom Sourcing (Pvt) Ltd
کے دفاتر لاھور، کراچی اور نیویارک میں موجود ھیں۔ بڑے درآمدگان میں ان کا شمار ھوتا ھے اور کئی خیراتی اداروں کی بوڑد ممبر ھیں۔
3۔ عظمی خان کوالیفائڈ سرجن ھیں۔
4۔ رانی خانم یونیورسٹی گریجویٹ ھیں اور خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ھیں۔
جمائمہ خان (سابقہ بھابی) نے ان سب بہنوں کی تعریف کرتے ھوئے کہا کہ عمران خان کی بہنیں اعلی تعلیم یافتہ، سلجھی ھوئی اور مضبوط کردار کی حامل خواتین ھیں جو باوقار اور خود مختار زندگی گزار رھی ھیں۔
عمران خان کا خاندان "شیرمان خیل" کہلاتا ھے اور بہت بڑا خاندان ھے۔ ان کے زیادہ تر چچازاد مسلم لیگ نون کے رکن ھیں۔ نامی گرامی کھلاڑی اور فوجی جنرل اس خاندان سے تعلق رکھتے ھیں۔ نمایاں نام جاوید برکی، ماجد خان اور مصباح الحق ھیں۔ والدہ کی جانب سے دو کزن پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رھے۔ والدہ کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل ظہیرالدین اور والد کی جانب سے جنرل زاہد علی اکبر سے ان کا رشتہ ھے۔
کہا جاتا ھے کہ پشتو زبان کے حروف تہجی ایجاد کرنے والے "پیر روشن" ( بایزید خان) بھی عمران خان کے اجداد میں سے تھے جو نسلا" "کرد" نسل کے ترک تھے اور محمود غزنوی کی فوج کے ساتھ منتقل ھو کر ھندوستان میں آ بسے تھے۔ 💚
----------
عمران خان کے درج بالا شجرہ نسب اور خاندانی وجاہت کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے مخالفین کس کو پیش کریں گے؟
(منقول)