20/05/2024
پاکستان میں اگلے دس دن ریکارڈ گرمی پڑے گی
خاص تور پر جنوبی پنجاب میں 50درجہ حرارت بھی کراس ہو جائے گا
درجہ حرارت کا یوں اوپر جانا کوئی اچانک عمل نہیں ہے پچھلے چند سالوں سے غیر متوقع طور پر بڑھتا درجہ حرارت اس بات کا اشارہ دے رہا تھا اور اگلے چند سالوں میں ممکن ہے ہمارے کچھ شہر رہنے کے قابل بھی ناہوں ۔
اس بڑھتے درجہ حرارت کو جو چیز فل فور روک سکتی ہے وہ شجرکاری ہے
ایک دو سال قبل بہت سی تنظیمیں اور لوگ اپنے طور پر درخت لگارہے تھے مگر اب اس طرف کوئی ایکٹوٹی نظر نہیں آرہی
بطور پاکستانی آپ کا فرض ہے کہ ہر شہری کم از کم 5 درخت ضرور لگائے
اپنے گھروں کے باہر ، ذرعی زمین پر ، اسکولوں میں ، نہر کنارے ، سڑک کنارے ، قبرستانوں میں ہر جگہ شجر کاری کریں
اپنی نسلوں کو جہنم میں رہنے سے بچانا ہے تو شجر کاری کو فروغ دینا ہے ہوگا
یہ اب محض شوق نہیں ضرورت بن چکاہے۔