Telepathy Mind Sciences

Telepathy Mind Sciences Pakistan's 1st Online Telepathy Institute. Learn with Telepathy Trainer Ghulam Mustafa Mehar.
100% Online | WhatsApp: 03214700965
(1)

جس دن آپ نے اپنی فریکوئنسی پہچان لی اس دن سے اللہ کے فضل کے کرشمے دیکھو گےشیر اور شارک دونوں ہی اپنی جگہ مکمل اور پیشہ و...
25/09/2026

جس دن آپ نے اپنی فریکوئنسی پہچان لی
اس دن سے اللہ کے فضل کے کرشمے دیکھو گے

شیر اور شارک دونوں ہی اپنی جگہ مکمل اور پیشہ ور شکاری ہیں

لیکن شیر سمندر کی گہرائی میں شکار نہیں کر سکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔

شیر کو سمندر میں ناکام ہونے پر ناکارہ نہیں کہا جا سکتا۔۔۔

اسی طرح شارک کو جنگل میں شکار نہ کر سکنے پر کمزور نہیں کہا جا سکتا۔

دراصل دونوں کی اپنی اپنی فریکوئنسی، اپنا اپنا میدان اور اپنی اپنی انرجی ہے جہاں وہ بہترین ہیں۔

بالکل اسی طرح ہر ذہن کی اپنی ایک لہر، اپنا ایک مدار ہے۔

کسی کی ٹیلی پیتھی کی طاقت خیالات کو بھیجنے میں تیز ہے

کسی کی وصول کرنے میں

کسی کی کسی خاص شخص سے رابطہ کرنے میں

کسی کی خوابوں کے ذریعے پیغام سمجھنے میں۔

آپ ایک کا موازنہ دوسرے سے نہ کریں۔

اگر گلاب کی خوشبو ٹماٹر سے زیادہ اچھی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ گلاب سے سالن بنایا جا سکتا ہے۔

ہر خوشبو کا، ہر ذائقے کا اپنا مقام ہے۔

اسی طرح ہر ذہنی صلاحیت کا اپنا استعمال ہے۔

ٹیلی پیتھی کا اصل راز مقابلہ نہیں پہچان ہے۔

اپنی اندر کی طاقت کو پہچانیں۔
آپ کا ذہن کس وقت زیادہ پرسکون ہوتا ہے؟

کس لمحے آپ کی یکسوئی گہری ہوتی ہے؟

کس کیفیت میں آپ کا دل کسی دوسرے دل کی دھڑکن محسوس کرتا ہے؟

وہی آپ کا سمندر ہے، وہی آپ کا جنگل ہے۔

اسی میدان میں خود کو تیار کریں۔

آپ سب ایک بہت بڑی منزل کے مسافر ہیں... ایسی منزل کہ جس کے بعد آپ کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں رہے گا، ان شاءاللہ۔

ٹیلی پیتھی ماسٹر کورس دراصل اسی منزل کا ایک راستہ ہے۔

یہ آپ کو سکھاتا ہے کہ کیسے اپنی بکھری ہوئی ذہنی توانائی کو ایک نقطے پر جمع کرنا ہے۔

حالات کیسے بھی ہوں ہمت نہ ہاریں ثابت قدم رہیں آپ کی یکسوئی ہی آپ کی طاقت ہے۔

یاد رکھیں اللہ تعالیٰ آپ پر اپنے فضل کا دروازہ اس وقت تک بند نہیں کرے گاجب تک آپ اپنے متوقع مقام تک نہیں پہنچ جاتے۔

کبھی خود کو کم تر نہ سمجھیں دوسروں کی پرواز دیکھ کر اپنی پرواز کو حقیر نہ جانیں۔ ہمیشہ خود سے اچھی امید رکھیں۔

بس ایک یقین رکھیں جب تک زندہ ہیں مایوس نہیں ہونا۔۔۔۔۔۔ ہر حال میں اپنے خالقِ حقیقی سے رابطہ میں رہیں کیونکہ ٹیلی پیتھی کی اصل انرجی اصل طاقت وہیں سے آتی ہے۔

جب آپ کا رابطہ اوپر سے قائم رہتا ہے تو آپ کے اندر جینے کا جذبہ، کامیاب زندگی اور اس کورس کو مکمل کرنے کی وہ اسپیشل توانائی خود بخود آتی رہتی ہے جو کسی اور ذریعے سے نہیں مل سکتی۔

آپ کے خیال میں آپ کے اندر چھپی ہوئی سب سے بڑی ذہنی طاقت کون سی ہے؟

کیا آپ نے کبھی بغیر کہے کسی کے دل کی بات محسوس کی ہے؟

اپنا تجربہ، اپنی کیفیت، ایک جملے میں ہی سہی... کمنٹ میں ضرور لکھیں۔




ٹیلی پیتھی ۔۔۔ ایک  الہ دین کا چراغ آپ ٹیلی پیتھی کے ماسٹر بننا چاہتے ہیں۔۔۔ اور آپ نے ٹیلی پیتھی کی افادیت کے پیش نظر د...
24/09/2026

ٹیلی پیتھی ۔۔۔ ایک الہ دین کا چراغ

آپ ٹیلی پیتھی کے ماسٹر بننا چاہتے ہیں۔۔۔ اور آپ نے ٹیلی پیتھی کی افادیت کے پیش نظر داخلہ لے کر کورس شروع بھی کر لیا ہے۔۔۔

اب آپ شروع شروع میں بڑے پرجوش ہو کر ایکسرسائز کرتے ہیں ۔۔۔

لیکن اگر آپ آہستہ آہستہ آپ سستی کرنا شروع کر دیں گے اور ناغے کرنا شروع کر دیں گے تو پھر ان ناغوں کی وجہ سے ایک دن آپ کا ایکسر سائز سے دل اُچاٹ ہو جائے گا اور آپ چھوڑ دیں گے۔۔۔۔۔۔

اب آپ خود بتائیں کہ جتنا عرصہ آپ نے ٹیلی پیتھی کی ایکسر سائز کی صورت میں محنت کی اس کا کیا فائدہ ....؟

لہٰذا محنت کے ساتھ ساتھ ٹیلی پیتھی کی ایکسرسائز میں ثابت قدم رہنے کے لیے ٹیلی پیتھی سیکھنے کے بعد حاصل ہونے والے فوائد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایکسر سائز جاری رکھیے پھر یقیناً آپ کامیاب ہوں گے۔

🌺👈 ٹیلی پیتھی ماسٹر کورس کو مکمل کرنے ۔۔۔ اور اپنے ذہن کی پوشیدہ اور پراسرار قوتوں کو ان لاک کرنےکے بعد آپ ہزاروں میل دور کسی بھی شخص سے ذہنی اس کے خیالات پڑھ سکتے ہیں۔۔۔۔اور اپنی بات منوا سکتے ہیں۔۔۔۔

آپ جو بھی معاشی سسٹم کو چلانے کے لیے کاروبار یا جاب کر رہے ہیں وہ کرتے رہیں۔۔۔۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ 24کھنٹوں میں مخصوص اوقاتِ میں میری نگرانی میں آن لائن ایکسرسائز کرتے رہیں ۔۔۔۔

سپیڈ چاہے سلو ہو لیکن ناغہ نہ کریں اور اپنے عزم کو کمزور نہ ہونے دیں اپنے سہانے اور شاندار مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے منزل تک پہنچنے تک ایکسرسائز کرتے رہیں۔۔۔

👈آپ کو اس بات کا یقین ہونا چاہییے کہ ٹیلی پیتھی سیکھ کر آپ لوگوں کے ذہنوں پر حکمرانی کر سکتے ہیں۔۔۔

👌یقین کیجیے آپ جیسا چاہتے ہیں۔۔۔ جو چاہتے ہیں حاصل کر لیں گے

👈دنیا بھرکی تمام
👈راحتیں
👈خوشیاں
👈معاشرے میں اچھا مقام
👈خوبصورت گھر
👈نئی سے نئی گاڑی
👈بے پناہ مال و دولت
👈بیرونی ممالک کی سیر
👈اپنی مرضی کا ہمسفر۔۔۔۔
💫الغرض جو آپ کے خواب ہیں۔۔۔

🏵 ذرا سوچیں تو سہی آپ اپنے اندر ایک ایسی جادوئی قوت پیدا کرنے کے لیے مشقیں کررہے ہیں جو آپ کو آنے والے دنوں میں کامیابی کی مسرتوں اور بلندیوں سے روشناس کرائے گی

آپ حقیقی معنوں میں سپر مین بن جائیں گے

آپ ٹیلی پیتھی پاور سے ایک ایسے الہ دین کے چراغ کے مالک بن جائیں گے جس سے جو چاہیں اور جب چاہیں حاصل کر سکیں گے ان شاءاللہ۔

💬 اگر آپ واقعی اپنی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اپنے اندر چھپی قوتوں کو دریافت کرنے کا عزم رکھتے ہیں تو کمنٹ میں صرف یہ لکھیں:

میں ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے تک ثابت قدم رہوں گا💪

آپ کاروبار نہیں چلا رہے کاروبار آپ کو چلا رہا ہے۔آخری بار آپ تین دن کے لیے موبائل اور ٹینشن فری ہو کر  فیملی کے ساتھ کہا...
23/09/2026

آپ کاروبار نہیں چلا رہے کاروبار آپ کو چلا رہا ہے۔

آخری بار آپ تین دن کے لیے موبائل اور ٹینشن فری ہو کر فیملی کے ساتھ کہاں گئے تھے؟

اگر یاد نہیں آ رہا تو آپ کاروباری نہیں ہیں۔

آپ اپنی ہی دکان یا کمپنی کے سب سے مصروف ملازم ہیں۔

دکان پر سارا دن آپ خود بیٹھے ہیں۔
کسٹمر بھی آپ خود ڈیل کر رہے ہیں۔
سٹاف کے پیچھے بھی آپ خود بھاگ رہے ہیں۔

ارب پتی کبھی دکان پر نہیں بیٹھتا۔
وہ سسٹم بناتا ہے۔
مسئلہ آپ کی محنت میں نہیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے پاس مکمل پلان نہیں ہے۔

ہر کوئی آپ کو یہی کہے گا کہ یہ سافٹ ویئر لے لیں یا یہ کورس کر لیں۔

میں آپ کو کوئی سافٹ ویئر انسٹال کر کے نہیں دے رہا۔

کاروبار سافٹ ویئر سے آزاد نہیں ہوتے۔ وہ پلان سے آزاد ہوتے ہیں۔

اسی لیے میں نے بزنس آزادی پروگرام بنایا ہے۔

اس میں ہم کیا کرتے ہیں؟

سب سے پہلے ہم بیٹھ کر آپ کی پوری کہانی سنتے ہیں۔

آپ نے یہ کاروبار کیوں شروع کیا۔

اب تک کے نشیب و فراز کیا رہے۔

اور اس وقت آپ کو اصل میں کن مسائل کا سامنا ہے۔

پھر ہم آپ کے کاروبار کو ایک خریدار کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

اس کا مکمل جائزہ لیتے ہیں۔

کاروبار کا حجم،

ملازمین کی تعداد
ان کے سیلری پیکج

کاروبار کی کل آمدن
ماہانہ منافع

ہر ماہ کا ترقی کا ہدف

کل اخراجات

ملازمین کے انتخاب کا معیار

اور یہ کہ سیلری کے ساتھ بونس سسٹم موجود ہے یا نہیں۔

یہ سب اندر گھس کر سمجھتے ہیں کہ اصل گڑبڑ کہاں ہے۔

کیونکہ جب تک یہ پتہ نہ چلے کہ گاڑی کا انجن کہاں سے لیک ہو رہا ہے
آپ کتنا بھی پٹرول ڈالتے رہیں، گاڑی نہیں بھاگے گی۔

اس مکمل جائزے کے بعد ہم آپ کو ایک ذاتی اور عملی روڈ میپ بنا کر دیتے ہیں۔

ایسا روڈ میپ جس سے دو کام ہوں گے۔

آپ کا منافع گارنٹی کے ساتھ بڑھے گا اور آپ کاروبار سے فری ہوں گے۔

تاکہ کاروبار آپ کے بغیر بھی چلے اور پہلے سے بہتر چلے۔ آپ مالک بنیں، ملازم نہیں۔

یہ ان کے لیے ہے جو روز کی ٹینشن سے نکل کر اپنے کاروبار کو بڑا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ ان کے لیے نہیں ہے جو کہتے ہیں کہ ایک رات میں سب ٹھیک ہو جائے گا یا مفت میں بتا دیں۔

دیکھیں یہ جادو کی چھڑی نہیں ہے۔

یہ آپ کے کاروبار کا آپریشن ہے۔

پہلے صحیح تشخیص پھر صحیح علاج۔

اس مہینے صرف دس سنجیدہ کاروباری حضرات کا جائزہ لے کر ان کا آزادی پلان بنانے کی گنجائش ہے۔ ۔

اس سے زیادہ وقت نہیں دیا جا سکتا۔

اگر آپ واقعی اپنی دکان کی قید سے نکلنا چاہتے ہیں تو ہم سے وٹس ایپ پر رابطہ کیجیے رابطہ نمبر کمنٹ میں ہن کیا گیا یے

ٹیم آپ کا کاروبار دیکھ کر فیصلہ کرے گی کہ آپ اس پروگرام کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

ٹائم پاس کرنے والے دور رہیں۔ یہ صرف ایکشن لینے والوں کے لیے ہے۔

اگر آپ واقعی اپنی دکان، آفس یا کمپنی کی روزمرہ قید سے نکلنا چاہتے ہیں تو صرف سوچیں نہیں آج پہلا قدم اٹھائیں۔
ہم۔سے رابطہ کیجیے

ہم آپ کو سوفٹویئر کے بغیر ایسا سسٹم اور پلان بنا کر دیں گے کہ آپ کا کاروبار ترقی بھی کرے گا اور آپ بھی فری ہو کر اپنی زندگی کو انجوائے کر سکیں گے

کمنٹ میں لکھیں ہم۔ایسا پلان بنوانا چاہتے ہیں

اپنے کاروبار کو ایسا آٹو پائلٹ سسٹم دیں جو آپ کی غیر موجودگی میں بھی کام کرتا رہے۔کاروبار کے ساتھ ساتھ کامیاب اور خوشحال...
23/09/2026

اپنے کاروبار کو ایسا آٹو پائلٹ سسٹم دیں
جو آپ کی غیر موجودگی میں بھی کام کرتا رہے۔

کاروبار کے ساتھ ساتھ کامیاب اور خوشحال زندگی کے لیے لطف اندوز ہوں

کمائی بھی جاری… کاروبار بھی جاری… اور زندگی بھی انجوائے!
90% لوگ ساری زندگی کاروبار میں قید رہتے ہیں...اور 10% ایسا آٹو پائلٹ سسٹم بنا لیتے ہیں جو ان کی غیر موجودگی میں بھی کماتا ہے!

سوچیں...
آپ ساحل پر بیٹھے کافی پی رہے ہیں ☕

اور آپ کا سسٹم خودبخود:
✅ لیڈز لا رہا ہے
✅ سیلز کر رہا ہے
✅ کسٹمرز کو جواب دے رہا ہے
✅ رپورٹس بنا رہا ہے

یہ خواب نہیں یہ Smart Business System ہے!

ہم آپ کو سکھائیں گے نہیں... بنا کر دیں گے!

آپ اپنے کاروبار کا آٹو پائلٹ سسٹم ہم سے بنوائیں

کیا آپ تیار ہیں اپنی زندگی کو کمائی بھی جاری کاروبار بھی جاری اور زندگی بھی انجوائے والے فارمولے پر لانے کے لیے؟

آج 23 ستمبر رات 8 بجے اسی پر میری سب سے اہم اور خصوصی پوسٹ آ رہی ہے۔۔۔۔۔

نوٹ کر لیں یہ عام پوسٹ نہیں ہوگی!

👇👇👇
صرف وہی سنجیدہ لوگ کمنٹ میں "AUTO PILOT" لکھیں جو واقعی اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں اور اپنے کاروبار کو آٹومیشن پر لانا چاہتے ہیں۔

ٹائم پاس والے حضرات سے معذرت۔

صرف سنجیدہ افراد انباکس میں رابطہ کریں۔





آپ کا دماغ ایک ٹاور ہے  آپ جو سوچتے ہیں وہی فریکوئنسی لوگ محسوس کرتے ہیںآپ جو سوچتے ہیں وہ سب سے پہلے آپ کے دماغ کے اندر...
22/09/2026

آپ کا دماغ ایک ٹاور ہے
آپ جو سوچتے ہیں
وہی فریکوئنسی لوگ محسوس کرتے ہیں

آپ جو سوچتے ہیں وہ سب سے پہلے آپ کے دماغ کے اندر ایک ذہنی کیفیت پیدا کرتا ہے۔۔۔۔ پھر یہی کیفیت آپ کے الفاظ، لہجے، چہرے کے تاثرات، فیصلوں اور رویّے میں ظاہر ہونے لگتی ہے۔

آپ کے منہ سے نکلنے والا ہر لفظ ایک فریکوئنسی ہے مگر اس فریکوئنسی کو اصل طاقت آپ کے پیچھے چھپی ہوئی سوچ دیتی ہے۔

دنیا آپ کے الفاظ نہیں آپ کی وائبریشن سنتی ہے۔

آپ کسی سے مسکرا کر جھوٹی تعریف کریں اور دل میں حسد رکھیں تو اگلا بندہ آپ کے الفاظ پر نہیں آپ کی جلن پر ری ایکٹ کرے گا۔

اسے وجہ سمجھ نہیں آئے گی لیکن وہ آپ سے دور ہو جائے گا۔ یہی ٹیلی پیتھی ہے۔

آپ کا ذہن 24 گھنٹے سگنل بھیج رہا ہے۔۔۔۔۔ لوگ آپ کی باتیں بھول جاتے ہیں آپ کی وائبریشن کبھی نہیں بھولتے۔

آپ کا لاشعور آپ کا غلام ہے آپ کا دشمن نہیں۔

جب آپ دن میں 50 بار کہتے ہیں پیسہ نہیں ہے
حالات خراب ہیں
قسمت ہی خراب ہے

تو آپ شکایت نہیں کر رہے

آپ اپنے لاشعور کو آرڈر دے رہے ہیں۔

اور وہ انتہائی وفادار غلام کی طرح آپ کے لیے مزید غربت، مزید مسائل پیدا کر دیتا ہے۔

کامیاب لوگوں کی زبان مختلف ہوتی ہے وہ کہتے ہیں:
حل نکل آئے گا
میرے لیے راستے کھل رہے ہیں

یہ مشکل مجھے مضبوط بنانے آئی ہے

یہ مثبت جملے نہیں
یہ مائنڈ پروگرامنگ ہے۔

آپ کو اپنے باس، کلائنٹ، یا بیوی کو قائل کرنے کے لیے لمبی تقریریں نہیں چاہئیں۔
روز 5 منٹ کا اصول آزمائیں

آنکھیں بند کریں۔ ۔اس شخص کا چہرہ ذہن میں لائیں۔
دل سے سوچیں کہ اس کے ساتھ آپ کا معاملہ بہترین ہو گیا ہے۔
اسے خوش دیکھیں۔
اسے دل سے عزت اور شکریہ بھیجیں۔

آپ بغیر بولے اس کے ذہن میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔ ۔

اگلے دن اس کا لہجہ بدلا ہوا ہوگا۔ یہ جادو نہیں یہ سائنس ہے۔

آخر میں ایک کڑوا سچ
غریب اور امیر میں فرق ہاتھ کا نہیں ۔۔۔۔۔ زبان کا ہے۔

ناکام انسان سارا دن دنیا کوستا ہے۔

کامیاب انسان سارا دن اپنی سوچ کو درست کرتا ہے۔

آج سے اپنی زبان پر نہیں اپنی سوچ پر پہرہ دینا شروع کریں۔

کیونکہ جب آپ کی سوچ بدلتی ہے تو آپ کی ٹیلی پیتھی بدلتی ہے۔۔۔۔۔ اور جب آپ کی ٹیلی پیتھی بدلتی ہے تو آپ کی پوری تقدیر بدل جاتی ہے۔

اب کمنٹ میں ایک جملہ لکھیں:
👇 میں اپنے ذہن کو سمجھنے کا سفر آج سے شروع کر رہا/رہی ہوں۔

اور اگر آپ ٹیلی پیتھی کے اس سفر میں ذہن، توجہ اور اپنے ذہن کی سپر پاورز کو ایکٹیو کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے ادارے ورلڈ انسٹیٹیوٹ فار جینئس مائنڈ کے تحت آن لائن ٹیلی پیتھی ماسٹر کورس میں داخلہ لیجیے۔۔۔۔۔
اور کمنٹ میں
"ٹیلی پیتھی" لکھیں۔

اچھے نمبر کافی نہیںبچے کو رٹنا نہیں ، سوچنا سیکھائیں آپ کا بچہ پڑھائی میں کمزور نہیں…بس پڑھانے کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہ...
22/09/2026

اچھے نمبر کافی نہیں
بچے کو رٹنا نہیں ، سوچنا سیکھائیں

آپ کا بچہ پڑھائی میں کمزور نہیں…بس پڑھانے کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے!

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے؟

ایک بچہ پورا سبق یاد کر لیتا ہے امتحان میں اچھے نمبر بھی لے آتا ہے لیکن جب پوچھیں

یہ علم عملی زندگی میں کہاں استعمال کرو گے؟

تو اکثر جواب نہیں ہوتا۔

اصل مسئلہ صرف بچے کی یادداشت نہیں بلکہ اس کی سوچنے، سمجھنے اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

ہم بچوں کو جواب یاد کروانے کے بجائے جواب تلاش کرنا سکھائیں۔

🧠 توجہ اور یکسوئی
💡 تخلیقی سوچ
🔍 سوال کرنے کی عادت
⚙️ مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت
🗣️ اعتماد سے اظہار
🎯 فیصلہ کرنے کی صلاحیت

یہی مائنڈ پاور کی وہ صلاحیتیں ہیں جو تعلیم کو صرف نمبروں سے نکال کر عملی زندگی سے جوڑتی ہیں۔

🤖 اے آئی بھی بچے کا طاقتور تعلیمی معاون بن سکتا ہے

آج بچہ AI Tools کی مدد سے کسی مشکل سبق کو آسان زبان میں سمجھ سکتا ہے

مختلف مثالیں حاصل کر سکتا ہے

سوالات تیار کر سکتا ہے

اپنے آئیڈیاز کو بہتر بنا سکتا ہے اور کسی مسئلے کے مختلف ممکنہ حل تلاش کر سکتا ہے۔

لیکن ایک اصول ہمیشہ یاد رکھیں:

اے آئی سے جواب مت رٹوائیں ۔۔۔ AI سے سوچنا سیکھیں۔

پہلے بچے سے پوچھیں:
تمہارے خیال میں جواب کیا ہے؟

پھر کہیں:
اب AI سے اپنا جواب چیک کرو اور دیکھو تم نے کیا درست یا غلط سمجھا۔

اس طرح بچہ صرف معلومات حاصل نہیں کرتا بلکہ سوچتا، سوال کرتا تحقیق کرتا اور نتیجہ نکالتا ہے۔

👨‍👩‍👧 والدین اپنے بچوں سے یہ 3 سوال ضرور پوچھیں:

1️⃣ آج تم نے کیا نیا سیکھا؟
2️⃣ یہ علم ہماری زندگی میں کہاں کام آ سکتا ہے؟
3️⃣ اگر تمہیں یہ مسئلہ حل کرنا ہو تو تم کیا کرو گے؟

اور کبھی یہ بھی پوچھیں:

اگر AI تمہاری مدد کرے تو تم اس سے کیا سوال کرو گے؟

🇵🇰 اصل سوال یہ ہے:
ہم اپنے بچوں کو صرف نوکری کے لیے تیار کر رہے ہیں… یا زندگی کے لیے؟

آج اپنے بچے سےیہ سوال پوچھیں:

👇 اگر تمہیں دنیا کا ایک مسئلہ حل کرنے کا موقع ملے تو تم کون سا مسئلہ حل کرو گے؟

شاید اس ایک سوال سے آپ کو اپنے بچے کے اندر چھپی ہوئی ایسی صلاحیت نظر آ جائے جسے صرف رٹے والی تعلیم کبھی سامنے نہیں لا سکی۔

👇 آپ کے خیال میں بچوں میں سب سے پہلے کون سی صلاحیت پیدا ہونی چاہیے؟

خود اعتمادی کی طاقت اور کامیابیکامیابی صرف محنت، ہنر اور مواقع کا نام نہیں…کامیابی کا سفر اُس لمحے شروع ہوتا ہے جب آپ کا...
22/09/2026

خود اعتمادی کی طاقت اور کامیابی

کامیابی صرف محنت، ہنر اور مواقع کا نام نہیں…
کامیابی کا سفر اُس لمحے شروع ہوتا ہے جب آپ کا ذہن آپ کے خلاف نہیں، آپ کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہے۔

آپ کے اندر کتنی صلاحیت موجود ہے، یہ اہم ہے

لیکن اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ کا ذہن آپ کی اپنی صلاحیتوں کے بارے میں کیا یقین رکھتا ہے۔

اگر آپ ہر قدم پر خود سے کہتے رہیں:
میں نہیں کر سکتا…
تو آپ کا ذہن امکانات کے بجائے رکاوٹیں تلاش کرے گا۔

لیکن جب آپ کہتے ہیں
میں سیکھ سکتا ہوں، میں بہتر ہو سکتا ہوں میں کوشش جاری رکھوں گا…

تو آپ کی توجہ حل، مواقع اور اگلے قدم کی طرف منتقل ہونے لگتی ہے۔

یہی وہ مقام ہے جہاں خود اعتمادی مائنڈ پاور بننا شروع ہوتی ہے۔

خود اعتمادی اصل میں کیا ہے؟

خود اعتمادی کا مطلب یہ نہیں کہ انسان خود کو ہر حال میں کامل سمجھے۔

بلکہ اس کا مطلب ہے:

مجھے اپنی موجودہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور مجھے اپنی نئی صلاحیتیں سیکھنے کی صلاحیت پر بھی یقین ہے۔

یہ یقین آپ کے فیصلوں، رویّے، گفتگو اور مشکل حالات میں ردِعمل کو متاثر کرتا ہے۔

آپ اپنے ذہن کو جس سمت میں بار بار لے جاتے ہیں، اسی سمت میں آپ کی توجہ اور عادات مضبوط ہونے لگتی ہیں۔

مائنڈ پاور کا ایک اہم اصول

آپ کا ذہن بار بار دہرائے گئے خیالات کو اہم سمجھنے لگتا ہے۔

اگر آپ مسلسل اپنی کمزوریوں پر توجہ دیں گے تو کمزوری کا احساس نمایاں ہوتا جائے گا۔

اگر آپ اپنی صلاحیتوں، سیکھنے اور حل تلاش کرنے پر توجہ دیں گے تو آپ کا ذہن انہی چیزوں کو زیادہ اہمیت دینے لگے گا۔

اسی لیے خود اعتمادی صرف ایک احساس نہیں…
یہ اپنی سوچ کو تربیت دینے کا ایک مسلسل عمل ہے۔

جب انسان کو اپنی صلاحیتوں پر یقین ہوتا ہے تو وہ:
💎نئے کام شروع کرنے سے کم گھبراتا ہے

💎ناکامی کو آخری انجام سمجھنے کے بجائے تجربہ سمجھ سکتا ہے۔

💎فیصلے کرنے کی مشق کرتا ہے۔

💎مشکل حالات میں دوبارہ کوشش کرنے کے امکانات بڑھاتا ہے۔

💎 اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ مستقل مزاجی دکھا سکتا ہے۔

یاد رکھیں
خود اعتمادی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کبھی ناکام نہیں ہوں گے؛
بلکہ یہ یقین ہے کہ ناکامی کے بعد بھی آپ دوبارہ کھڑے ہو سکتے ہیں۔

خود اعتمادی بڑھانے کے 4 مائنڈ پاور اصول
1️⃣ چھوٹی کامیابیوں کو نظرانداز نہ کریں
روزانہ ایک چھوٹا ہدف مکمل کریں۔
چھوٹی کامیابیاں آپ کو یہ ثبوت دیتی ہیں کہ آپ عمل کر سکتے ہیں۔

2️⃣ اپنی اندرونی گفتگو تبدیل کریں
میں نہیں کر سکتا کو فوراً
میں سیکھنے کی کوشش کروں گا میں تبدیل کریں۔

الفاظ بدلنے سے مسئلہ فوراً ختم نہیں ہوتا لیکن آپ کے مسئلے کو دیکھنے کا انداز ضرور بدل سکتا ہے۔

3️⃣ فیصلے کرنے کی مشق کریں
ہر چھوٹا فیصلہ دوسروں کے حوالے کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر خود فیصلہ کرنے کی عادت بنائیں۔

اعتماد صرف سوچنے سے نہیں، عمل سے بھی بنتا ہے۔

4️⃣ اپنے ذہن کو کامیابی کے ثبوت دیں
رات کو چند لمحے نکالیں اور خود سے پوچھیں
آج میں نے کون سا کام ایسا کیا جو میرے کل سے بہتر تھا؟

یہ سوال آپ کی توجہ ناکامیوں سے ہٹا کر ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں

آپ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہمیشہ باہر موجود نہیں ہوتی۔

کبھی کبھی سب سے بڑی رکاوٹ وہ آواز ہوتی ہے جو آپ کے اپنے ذہن میں کہتی ہے:

تم نہیں کر سکتے۔

اور مائنڈ پاور کا ایک اہم سفر یہ ہے کہ اسی آواز کو بدل کر آپ اپنے ذہن کو یہ سکھائیں:

میں کوشش کروں گا، سیکھوں گا
بہتر ہوں گا اور رکوں گا نہیں۔

کامیابی ایک دن میں نہیں بنتی۔

لیکن ایک مضبوط ذہن، مسلسل عمل اور خود پر متوازن اعتماد انسان کو اُس مقام تک لے جا سکتے ہیں جہاں کل تک پہنچنا اسے ناممکن لگتا تھا۔

اپنے ذہن کو کمزور کرنے والی باتیں دہرانا چھوڑیں،
اور اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو عمل کے ذریعے ثابت کرنا شروع کریں۔

کیونکہ…

کامیابی کا سفر باہر سے نہیں، آپ کے ذہن سے شروع ہوتا ہے۔

اگر آپ واقعی اپنے اندر کی صلاحیت کو پہچان کر اپنی مائنڈ پاور اور خود اعتمادی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹ میں صرف یہ لکھیں:

میں خود پر یقین رکھتا ہوں 💪

دیکھتے ہیں آج اس جملے کو اپنے الفاظ سے حقیقت کے سفر میں بدلنے کے لیے کتنے لوگ تیار ہیں۔

اور اگر یہ تحریر آپ کو اپنے کسی دوست یا شاگرد کی یاد دلاتی ہے تو اسے ضرور شیئر کریں۔

صرف 2 سیکنڈ رُک کر بولنے سے آپ کی عزت اور آمدنی دونوں ڈبل ہو سکتی ہیںکیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ دنیا کے سب سے کامیاب ا...
21/09/2026

صرف 2 سیکنڈ رُک کر بولنے سے آپ کی عزت اور آمدنی دونوں ڈبل ہو سکتی ہیں

کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ دنیا کے سب سے کامیاب اور با عزت لوگ کبھی بھی جلد بازی میں جواب نہیں دیتے؟

وہ سنتے ہیں... 2 سیکنڈ رکتے ہیں... اور پھر بولتے ہیں۔

یہ 2 سیکنڈ کا وقفہ عام نہیں، یہ آپ کی شخصیت کا گیم چینجر ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگ سنتے ہی جواب دینے کے لیے بے چین ہو جاتے ہیں۔

ہم دوسرے کی بات کاٹتے ہیں، جذبات میں آ کر بول دیتے ہیں اور بعد میں پچھتاتے ہیں۔

اسی عادت کی وجہ سے ہم اپنی عزت اور کئی بڑے مواقع کھو دیتے ہیں۔

یہ 2 سیکنڈ آپ کے لیے کیا کرتے ہیں؟

1. عزت کیسے ڈبل ہوتی ہے؟
جب آپ 2 سیکنڈ رک کر بولتے ہیں تو سامنے والے کو لگتا ہے کہ آپ اس کی بات کو اہمیت دے رہے ہیں۔

آپ جذباتی نہیں، دانا انسان لگتے ہیں۔
لوگ آپ کو سنجیدہ لینے لگتے ہیں۔
جو ہر بات پر فوراً بول پڑتا ہے، وہ بچہ لگتا ہے۔ جو سوچ کر بولتا ہے، وہ لیڈر لگتا ہے۔

2. آمدنی کیسے ڈبل ہوتی ہے؟
کاروبار، نوکری، کلائنٹ میٹنگ، یا انٹرویو میں... آپ کا ایک غلط جملہ لاکھوں کا نقصان کرا سکتا ہے۔

2 سیکنڈ کا وقفہ آپ کو سوچنے کا موقع دیتا ہے کہ "کیا یہ جملہ مجھے پیسہ کما کر دے گا یا پیسہ ڈبو دے گا؟"
بڑے سیلز مین، بڑے لیڈر، کبھی بھی بحث نہیں کرتے، وہ 2 سیکنڈ رکتے ہیں اور ایسا جواب دیتے ہیں جو ڈیل کو کلوز کر دے۔

اس 2 سیکنڈ کی طاقت کو آج سے کیسے استعمال کریں؟

فارمولا یاد رکھیں سنو ۔۔ رکو ۔۔۔سوچو ۔۔۔ بولو

1- سانس لیں: جیسے ہی جواب دینے کا دل کرے، ایک گہری سانس لیں۔

2- سوال کریں: اپنے ذہن میں پوچھیں، کیا میرا یہ جواب ضروری ہے؟ کیا یہ فائدہ دے گا؟

3- آہستہ بولیں: دھیمی اور پُر اعتماد آواز ہمیشہ مہنگی بکتی ہے۔

یقین کریں اگلے 7 دن تک یہ 2 سیکنڈ والا اصول اپنا کر دیکھیں۔۔۔۔۔ آپ کے گھر میں آپ کی سنی جائے گی دفتر میں آپ کی عزت بڑھے گی اور لوگ آپ کو کہیں گے یار اس میں کوئی بات ہے

زبان کا وزن ہلکا ہے لیکن اس سے نکلے ہوئے لفظ پہاڑ سے بھی بھاری ہو سکتے ہیں۔

آپ اگلی بار کسی بات کا جواب دینے سے پہلے صرف 2 سیکنڈ رک کر دیکھیں…
اور پھر کمنٹ میں بتائیں:
کیا اس چھوٹے سے وقفے نے آپ کے جواب یا رویے میں کوئی فرق ڈالا؟

اگر آپ اپنی مائنڈ پاور کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو یہ پوسٹ کسی ایسے شخص کے ساتھ ضرور شیئر کریں جو جلدی میں ردِعمل دے دیتا ہے۔ 🧠

موبائل فون: انسان کی سب سے طاقتور ایجاد یا سب سے خطرناک عادت؟ 📱ذرا ایک لمحے کے لیے اپنا موبائل ہاتھ میں پکڑ کر سوچیے.......
21/09/2026

موبائل فون: انسان کی سب سے طاقتور ایجاد یا سب سے خطرناک عادت؟ 📱

ذرا ایک لمحے کے لیے اپنا موبائل ہاتھ میں پکڑ کر سوچیے......

یہ چھوٹی سی اسکرین آپ کو دنیا کے ہر کونے سے جوڑ سکتی ہے علم کا خزانہ آپ کے ہاتھ میں دے سکتی ہے، آپ کو گھر بیٹھے کما کر دے سکتی ہے۔۔۔

لیکن یہی موبائل آپ سے آپ کا وقت، توجہ، رشتے اور زندگی کے قیمتی لمحات بھی چھین سکتا ہے

فرق صرف اتنا ہے کہ موبائل آپ کے ہاتھ میں ہے یا آپ موبائل کے ہاتھ میں؟ 🤔

انسان نے ہزاروں سال کے سفر میں حیرت انگیز ایجادات کیں۔

پہلے پہل انسان نے پتھر سے آگ جلانا سیکھا، پھر پہیہ ایجاد کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا مشینوں اور ٹیکنالوجی کے عروج تک جا پہنچی۔

انسان نے کائنات کو مسخر کرنے کے خواب دیکھے اور چاند پر قدم رکھا۔

لیکن ان سب ایجادات میں ایک چیز ایسی ہے جس نے بیک وقت ہماری زندگی، عادات، کام، تعلیم، تفریح اور باہمی رابطے کا انداز بدل دیا۔

✨ یہ موبائل فون ہے۔

موبائل فون ایک ایسی طاقت ہے جسے معمولی سمجھنا ہماری بڑی غلطی ہو سکتی ہے۔

یہ اتنا طاقتور ہے کہ:
1. لینڈ لائن کی ضرورت تقریباً ختم کر دی۔
2. ٹی وی کے ساتھ تفریح کے انداز کو بدل دیا۔
3. بہت سے کمپیوٹر کام موبائل پر منتقل کر دیے۔
4. گھڑی، کیلکولیٹر، کیمرہ اور ٹارچ جیسی کئی الگ ڈیوائسز کو ایک ہی آلے میں سمیٹ دیا۔
5. ریڈیو، اخبارات اور رسائل تک رسائی بھی اسی اسکرین پر پہنچا دی۔
6. کتابیں، نوٹس، کیلنڈر اور ڈائری بھی ڈیجیٹل شکل میں ہمارے ہاتھ میں آ گئے۔
7. آن لائن تعلیم، کاروبار اور دنیا بھر سے رابطہ چند لمحوں کا کام بنا دیا۔

لیکن اصل سوال یہ نہیں کہ موبائل نے کیا کچھ بدل دیا۔۔۔

اصل سوال یہ ہے:
موبائل نے آپ کو کتنا بدلا ہے؟

اگر اس کا استعمال بے قابو ہو جائے تو یہی طاقت مسئلہ بھی بن سکتی ہے۔

بہت سے لوگ موبائل میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ گھر میں موجود لوگوں سے بات کرنے کا وقت نہیں رہتا۔ طالب علم پڑھائی اور مقصد سے بھٹک سکتے ہیں، اور انسان کا قیمتی وقت غیر ضروری اسکرولنگ میں ضائع ہو سکتا ہے۔

مسلسل اور غلط انداز میں استعمال آنکھوں، نیند، جسمانی نشست اور توجہ پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

📱 مگر موبائل خود مسئلہ نہیں۔۔۔ استعمال کا طریقہ مسئلہ ہے۔

اسی موبائل سے آپ:
✅ آن لائن کلاسز اور سکلز سیکھ سکتے ہیں۔

✅ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ، گرافک ڈیزائننگ اور پروگرامنگ سیکھ سکتے ہیں۔

✅ دنیا بھر کے تعلیمی مواد اور معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

✅ فری لانسنگ، ای کامرس اور آن لائن کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔
✅ اپنی ذاتی اور ذہنی تربیت پر کام کر سکتے ہیں۔

✅ دنیا کے مختلف حصوں کے لوگوں سے علم، تجربات اور کاروباری مواقع کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے!

آپ موبائل کو صرف تفریح کا ذریعہ بناتے ہیں یا ترقی کا ذریعہ؟

آپ اسے اپنا وقت کھانے دیتے ہیں یا اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں؟

یاد رکھیں:
موبائل ایک طاقتور آلہ ہے؛
یہ آپ کی زندگی بھی بدل سکتا ہے اور آپ کا قیمتی وقت بھی۔
اصل طاقت موبائل میں نہیں، اسے استعمال کرنے والے انسان کے فیصلے میں ہے۔

💬 آپ کا موبائل کیا بن چکا ہے؟

آپ کی زندگی سنوارنے والا "ساتھی" یا آپ کا قیمتی وقت کھانے والی "رکاوٹ"؟

کمنٹ میں صرف ایک لفظ لکھیں:
👇 ساتھی یا رکاوٹ




21/09/2026

سوچ کی طاقت جب ایک پوائنٹ پر جمع ہوتی ہے تو ٹیلی پیتھی پاور بیدار ہوتی ہے۔
جس طرح محدب شیشہ سورج کی روشنی کو ایک نقطے پر جمع کر دیتا ہے، اسی طرح توجہ کی مشق سے منتشر خیالات قابو میں آتے ہیں اور ذہن کی پوشیدہ طاقت جاگتی ہے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Telepathy Mind Sciences posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Telepathy Mind Sciences:

Shortcuts

Share