News Hub

News Hub Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News Hub, Media/News Company, Lahore.

13/10/2023
03/01/2023

روضہ رسول ﷺ کے اندر کے مناظر.

اگر یہ پل صراط سے گزر جائیں گے تو انشاءاللہ فیر رہندا کوی وی نئی 🤫
03/01/2023

اگر یہ پل صراط سے گزر جائیں گے
تو انشاءاللہ فیر رہندا کوی وی نئی 🤫

‎وہ نعت کہ جس کے شاعر پر نبی کریم ص نے مدینہ منورہ میں داخلے پر پابندی لگوادی!‎براہ کرم یہ ضرور پڑھئے اور سوچئے کہ یہ نع...
02/01/2023

‎وہ نعت کہ جس کے شاعر پر نبی کریم ص نے مدینہ منورہ میں داخلے پر پابندی لگوادی!

‎براہ کرم یہ ضرور پڑھئے اور سوچئے کہ یہ نعتیہ کلام پڑھنے والے کو بارگاہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں کیسا مقام ملتا ہوگا!

‎ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺟﺎمی رحمتہ الله علیہ
‎ایک ﻧﻌﺖ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ
‎ﺟﺐ ﺣﺞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ
‎ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ
‎ﺭﻭﺿﮧ ﺍﻗﺪﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﻌﺖ ﮐﻮ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﮔﮯ -

‎ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺣﺞ ﺑﯿﺖ الله ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ لیئے ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﺞ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮ ﮐﺮﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﻨﻮﺭﮦ ﮐﯽ ﺣﺎﺿﺮﯼ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﮐﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ
‎نبی ﺍﮐﺮﻡ ﺻلی ﺍلله ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ کی ﺯﯾﺎﺭﺕ نصیب ﮨﻮئی

‎ﺁﭖ ﺻلی ﺍلله ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ
‎ﻧﮯﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
‎ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﻮ ﯾﻌنیﺟﺎمی رحمتہ الله علیہ ﮐﻮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ نہ ﺁﻧﮯ ﺩﯾﮟ .

‎حکم سُن کر ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯ اعلان کروا کر مولانا ﺟﺎمی رحمتہ الله علیہ کی مدینہ میں داخلے پر پابندی لگا ﺩﯼ -
‎ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺟﺎمی رحمتہ الله علیہ بڑے پائے کے ﻋﺎﺷﻖ ﺭﺳﻮﻝ ﺻلی ﺍلله ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺗﮭﮯ -

‎ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻝ ﭘﺮ ﻋﺸﻖ نبی اکرم
‎ﺻلی ﺍلله ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﻏﺎﻟﺐ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭼُﮭﭗ ﮐﺮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ کی ﺟﺎﻧﺐ ﭼﻞ ﭘﮍﮮ،ﮐﭼﮫ ﺳﯿﺮﺕ ﻧﮕﺎﺭ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻗﺎﻓﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ،ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ بھی ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ -

‎ﺍﻭﺭ ﮐﭼﮫ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺑﮭﯿﮍﻭﮞ ﮐﮯ ﺭﯾﻮﮌ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ کی ﮐﮭﺎﻝ ﺍﻭﮌﮪ ﮐﺮ ﭼﻠﺘﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔

‎ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ نبی پاک ﺻلی ﺍلله ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ نہ ﺁﻧﮯ ﺩﯾﺎ -

‎ﺟﺐ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﮐﻮ نبی پاک ﺻلی الله ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ
‎کی ﺯﯾﺎﺭﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ کہ ﺟﺎمی رحمتہ الله علیہ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﻭﺿﮧ ﭘﺮ بلکل نہ ﺁﻧﮯ ﺩﯾﻨﺎ -

‎ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺣﮑﻢ ﺳﻨﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﺩﻭﮌﺍﺋﮯ ﺟﻮ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺟﺎمی رحمتہ اللّه علیہ
‎ﮐﻮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﻨﻮﺭﮦ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺳﮯ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﻟﮯ ﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺟﺎمی رحمتہ الله ﻋﻠﯿﮧ ﮐﻮ سختی ﺳﮯ ﺟﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ -

‎ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﭘﮭﺮ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﮐﻮنبی ﺍﮐﺮﻡ ﺻلی الله ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ کی ﺯﯾﺎﺭﺕ ﻧﺼﯿﺐ ﮨﻮئی-

‎ﺁﭖ ﺻلی الله ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ …
‎ﺟﺎمی کوئی ﻣﺠﺮﻡ ﻧﮩﯿﮟ ہے
‎ﺑﻠﮑﮧ ﮨﻢ ﺍﺱ لئیے ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﻭﺿﮧ ﭘﺮ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺭﻭﮐﺘﮯ رہے ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﭽﮫ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﻟﮑﮭﮯ ہوئے ﮨﯿﮟ …
‎ﺟﻦ ﮐﻮ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ انور ﭘﺮ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﺍﻧﻮﺭ ﭘﺮ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﭘﮍھ لیئے ﺗﻮ مجھے ﻗﺒﺮ ﺍﻧﻮﺭ ﺳﮯ باہر ﻧﮑﻞ ﮐﺮجامی سے ﻣﺼﺎﻓﺤﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ

‎لحاظہ اسے ہر حال میں روکو…

‎پھر ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯ

‎ﺁﭖ ﺭﺣﻤﺘﮧ ﺍلله ﻋﻠﯿﮧ ﮐﻮ ﻗﯿﺪ ﺧﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﯼ ﻋﺰﺕ ﻭ ﺗﮑﺮﯾﻢ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﯿﺶ ﺁﯾﺎ -
‎پھر امیر مکہ نے مولانا جامی رحمتہ الله علیہ سے پوچھا آخر وہ کون سی نعت ہے جو آپ روضہ رسول صلی اللّه علیہ وسلم پر سنانا چاہتے تھے ؟

‎مولانا جامی رحمتہ الله علیہ نے روتے ہوئے یہ چند اشعار پڑھے

‎تنم فرسودہ جاں پارہ ، ز ہجراں ، یا رسول اللہ
‎دِلم پژمردہ آوارہ ، زِ عصیاں ، یا رسول اللہ

‎یا رسول اللہ آپ کی جدائی میں میرا جسم بے کار اور جاں پارہ پارہ ہو گئی ہے
‎گناہوں کی وجہ سے دل نیم مردہ اور آورہ ہو گیا ہے

‎چوں سوئے من گذر آری ، منِ مسکیں زِ ناداری
‎فدائے نقشِ نعلینت ، کنم جاں ، یا رسول اللہ

‎یا رسول اللہ اگر کبھی آپ میرے جانب قدم رنجہ فرمائیں تو میں غریب و ناتواں
‎آپ کی جوتیوں کے نشان پر جان قربان کر دوں

‎زِ کردہ خویش حیرانم ، سیہ شُد روزِ عصیانم
‎پشیمانم، پشیمانم ، پشیماں ، یا رسول اللہ

‎میں اپنے کیے پر حیران ہوں اور گناہوں سے سیاہ ہو چکا ہوں
‎پشیمانی اور شرمند گی سے پانی پانی ہو رہا ہوں ،یا رسول اللہ

‎چوں بازوئے شفاعت را ، کُشائی بر گنہ گاراں
‎مکُن محروم جامی را ، درا آں ، یا رسول اللہ

‎روز محشر جب آپ شفاعت کا بازو گناہ گاروں کے لیے کھولیں گیں
‎یا رسول اللہ اُس وقت جامی کو محروم نہ رکھیے گا

‎مولانا عبدالرحمن جامی

طالب دعا ۔۔۔۔۔ محمد اویس طاہر

30/12/2022

(غیرسیاسی)
میجر ریٹائرڈ جنرل محمد عارف لکھتے ہیں کہ ہم سیاچین پر تھے تو بیگم کو Passcom کے ذریعے فون کرتے تھے
بیگم کہتی کبھی Love You ہی کہہ دِیا کرو
میں نے کہا یہ بیچ والے ہمارے فون سُنتے ہیں
دوسرے دِن OC Signal کا فون آیا کہ سر ہم آپ کی باتیں نہیں سُنتے جو مرضی کہا کریں
یہ سیاچین کی سردی میں ہٙنسنے کا سٙبب بنا اور یہ بات بیگم کو بھی بتائی
بیگم نے کہا خط لکھ دِیا کرو
میں نے اپنے خط میں لِکھا کہ ہمارے خط سنسر ہوتے ہیں اِس لِیے خط میں کوئی ایسی ویسی بات نہ لِکھنا
ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺩِﻥ سِگنل ﺁﻓﺲ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ مُجھے ﺍﯾﮏ چِٹھی مِلی ﺟِﺲ ﻣﯿﮟ ﻟِﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ سر ﮨﻢ کِسی کا ﺧﻂ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻮلتے آپ ﮨﻢ ﭘﺮ یہ ﻏﻠﻂ ﺍِﻟﺰﺍﻡ نہ لگایا کریں

(ہم سیاست میں مداخلت نہیں کرتے۔)
کاپی پیسٹ

لارنس لوال جنوبی سوڈان کے ارب پتی ہیں حکومت نے ان کے سورس آف انکم سے متعلق تحقیقات شروع کر دی یہ اپنی تمام دولت لیکر کین...
30/12/2022

لارنس لوال جنوبی سوڈان کے ارب پتی ہیں حکومت نے ان کے سورس آف انکم سے متعلق تحقیقات شروع کر دی یہ اپنی تمام دولت لیکر کینیڈا نکل گیے اور جاتے جاتے ایک ایسا جملہ کہہ گیے جو سوچنے پر مجبور کرے کہ
حکومت نے میرے "سورس آف غربت" کے متعلق تحقیقات کیوں نہیں کی جب میں جوبا شہر کے فٹ پاتھوں پر سوتا تھا کچرے سے چن کر روٹی کے ٹکڑے کھاتا.
جو حکومت آپکی غریبی کے ذرائع جاننے پر انٹرسٹٹ نہ ہو اسے کوئی حق نہیں کہ وہ آپکی امیری کے ذرائع جان لے.

Same Energy 😂💚
24/12/2022

Same Energy 😂💚

قطر کا آئر سپیس اس وقت پوری دنیا کا سب سے مصروف ائیر سپیس ہے پاکستان کی ٹوٹل جی ڈی پی 300ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہے اور قطر ...
19/12/2022

قطر کا آئر سپیس اس وقت پوری دنیا کا سب سے مصروف ائیر سپیس ہے
پاکستان کی ٹوٹل جی ڈی پی 300ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہے اور قطر نے 260ارب ڈالرز فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد پر خرچ کیا ہے
اندازہ ہے کہ قطر 400ارب ڈالرز کما بھی لے گا
یاد رہے کہ قطر کی آبادی 30لاکھ ہے جبکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقہ کے شہر ملتان کی آبادی 40 لاکھ ہے

پاکستان کے ارباب اختیار اور عوام کو سوچنا چاہیے کہ وہ دنیا سے اتنے پیچھے کیوں ہیں
حالانکہ قطر کے پاس تو صرف گیس ہے
پاکستان کے پاس تو گیس ۔ زراعت ۔ ایٹمی طاقت۔ 23کروڑ آبادی جس کا 70فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔چار موسم ۔دریا ۔سمندر ۔پہاڑ ۔سب کچھ ہے پاکستان کے پاس
پھر آخر کیا وجہ ہے کہ آج پاکستان آئی ایم ایف سے 1 ارب 30کروڑ ڈالر کی قسط کے لئے خود مختاری داؤ پر لگا رہا ہے

سوچیں ضرور

جدید سائنسی تحقیق دنیا میں انقلاب برپا کرنے کو تیار!"ایکٹو لائف" نامی اس نئی ریسرچ کے باعث مصنوعی رحم (آرٹیفیشل اووری) ...
16/12/2022

جدید سائنسی تحقیق دنیا میں انقلاب برپا کرنے کو تیار!

"ایکٹو لائف" نامی اس نئی ریسرچ کے باعث مصنوعی رحم (آرٹیفیشل اووری) آپ کو بچے کی پیدائش سے پہلے ہی اس کا آئی کیو لیول (ذہانت کا پیمانہ)، قد، رنگت، بالوں کا رنگ، آنکھوں کا رنگ منتخب کرنے کی سہولت دے گا۔
اس سے بانجھ جوڑوں کو حاملہ ہونے اور صحت مند بچوں کی پرورش کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

یمنی سائنسدان ہاشم الغیلی کی طرف سے ایک نئے مصنوعی رحم کی سہولت کے تصور کو بانجھ والدین کے لیے اور حمل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے انسانی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ایک ممکنہ حل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ایلیٹ پیکج کا استعمال کرتے ہوئے، آپ جنین کو نقلی رحم میں لگانے سے پہلے جینیاتی طور پر اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

آپ کے پاس اپنے بچے کے لیے مثالی آئی کیو (ذہانت کا پیمانہ)، رنگت قد، پٹھوں، بالوں کا رنگ، آنکھوں کا رنگ، وغیرہ منتخب کرنے کا اختیار ہوگا، جبکہ کسی بھی ممکنہ موروثی بیماریوں سے بچنا بھی ممکن ہوگا۔

ہاشم الغیلی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی پہلی مصنوعی رحم کی سہولت ہے اور اسے 100 فیصد قابل تجدید توانائی پر چلایا جاتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ہر سال 300,000 سے زائد خواتین دوران حمل مشکلات کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

سورس: ایکسپریس نیوز

12/12/2022

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share