27/08/2026
اوکاڑہ میں گرین بس سروس کے کنڈکٹر پر تشدد کے واقعے کا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اوکاڑہ نے سخت نوٹس لے لیا۔ دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ایک گرفتار جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں۔ حکام نے پبلک ٹرانسپورٹ کے عملے کے تحفظ اور تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔