Fact Publication

Fact Publication Fact Publications Pakistan is one of the premier and unique publication House.

08/07/2025
نو ایگزٹ فرام پاکستانایک تہلکہ خیز انٹرنیشنل بیسٹ سیلر کتاب کا اردو ترجمہنو ایگزٹ فرام پاکستانیہ ہائبرڈ کتاب امریکہ اور ...
08/07/2025

نو ایگزٹ فرام پاکستان
ایک تہلکہ خیز انٹرنیشنل بیسٹ سیلر کتاب کا اردو ترجمہ
نو ایگزٹ فرام پاکستان
یہ ہائبرڈ کتاب امریکہ اور پاکستان کے درمیان المناک اور اذیت ناک تعلقات کی کہانی بیان کرتے ہوئےانتہائی خوفناک حقائق سامنے لاتی ہے ۔ڈینیل مارکی لکھتے ہیں:
’’ امریکیوں نےپاکستا ن پر کبھی اعتبار نہیں کیا ۔ ہم امریکی پاکستان کو جتنا پیسہ دیتے ہیں ، وہ امریکیوں سے اتنی ہی نفرت کرتے ہیں،لیکن اس کے باوجود امریکہ پاکستان کو نہیں چھوڑ سکتا۔پاکستان سے ایگزٹ نہ کرنے اور تعلقات رکھنے کی تین بڑی وجوہات ہیں۔پہلی وجہ پاکستان کا جوہری اور میزائل پروگرام ہے جس پر نظر رکھنا ضروری ہے اور اِس کیلئے امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعلق رکھنا پڑے گا۔دوسری وجہ پاکستان کا چین کی سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ لہذا چین پر نظر رکھنے کیلئے بھی پاکستان سے تعلق رکھنا انتہائی ضرور ہے۔تیسری وجہ پاکستان کی فوج ہے جو اتنی بڑی ہے کہ وہ نہ صرف ریجن بلکہ پوری دنیا کو غیر مستحکم کرسکتی ہے۔لہذا یہ ضروری ہے کہ پاکستان کے ساتھ انگیج رہیں اور اُس پر نظر رکھیں۔ ‘‘
ڈینیل مارکی کے مطابق:’’ امریکہ نے72 سال پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک نہیںبننے دینا۔ ہم پاکستان کودنیا ئےاسلام کو لیڈ کرنے کی اجازت بھی نہیں دے سکتے۔ہم نے پاکستان کو کنٹرول کرنے کیلئے کچھ طریقے اپنائے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ پاکستان کو اتنا غیر مستحکم رکھو کہ اُسےہم سنبھال سکیں۔اسی لئے ہم نے پاکستان کو 72 سالوں سے ایک غیر مستحکم ملک کے طور پرر کھا ہوا ہے۔ہم(امریکی) پاکستانی لیڈرز کو خریدتے ہیں جن میں سیاستدان ،سول و ملٹری بیورکریسی، صحافی اور میڈیا ہائوسز بھی شامل ہیں۔پاکستان لیڈرز اپنے آپ کو بہت تھوڑی قیمت پر بیچ دیتے ہیں۔اتنی تھوڑی قیمت کہ انہیں امریکہ جانے کا ویزہ مل جائےیا اُن کی اولاد کو امریکی سکالر شپ مل جائے تو وہ اس چھوٹی سی قیمت کے عوض پاکستانی مفادات کو بیچنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔صرف ایک گرین کارڈ حاصل کرنے کیلئے یہ پورے پاکستان کے امن کو کوڑیوں کے بھائو بیچ دیتے ہیں۔اس طرح ہمارا کام آسان ہو جاتا ہے۔‘‘
امریکی نقطہ نظر سے لکھی یہ کتاب پاکستانیوں کیلئےایک آئینہ ہے۔پوری کتاب ایسے ہی انکشافات سے بھری ہوئی ہےاور اِس سے امریکی عزائم بھی واضح ہو تےہیں ۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ ہمارے فیصلہ ساز پاکستان کو امریکی سازشوں سے بچانے کیلئے کیا کرتے ہیں؟

مصنف :ڈینیل ایس مارکی ، ترجمہ: ایم ارشد
قیمت: 1350 روپے بمعہ ہوم ڈلیوری، کیش آن ڈلیوری
آرڈر کیلئے ان باکس میں مسیج کریں یا اس نمبر کا ل ،مسیج یا واٹس اپ کریں ۔
03009482775

پاکستان: بلوچستان کا  معمہ اردو ترجمہ  Balochistan Conundrum یہ کتاب بتاتی ہے کہ پاکستان کس طرح اور کیو ں اکثر خود کو تب...
06/07/2025

پاکستان: بلوچستان کا معمہ
اردو ترجمہ Balochistan Conundrum
یہ کتاب بتاتی ہے کہ پاکستان کس طرح اور کیو ں اکثر خود کو تباہی کے دہانے پرلا کھڑا کرتا ہے۔ یہ کتاب ایسے حقائق سے بھری پڑی ہے جنہیں پاکستان اور باقی دنیا نظر انداز نہیں کر سکتی۔
حسین حقانی، مصنف /سا بق سفیر ..................
بلوچستان کے حوالے سے تِلک دیو آشر کی یہ معروف تصنیف ہے، جو پاکستان کے اس خطے کے پیچیدہ مسائل اور اس کی تاریخی، سیاسی، اور سماجی وجوہات پر تفصیلی روشنی ڈالتی ہے اور اس صوبے کی محرومیوں، شورش، اور پاکستان کی ریاستی پالیسیوں پر خوفناک حقائق سامنے لاتی ہے۔
1. تاریخی پس منظر:
دیو آشر نے کتاب کا آغاز بلوچستان کی تاریخ اور پاکستان کے ساتھ اس کے الحاق کے عمل سے کیا ہے۔ وہ اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ 1947 کے بعد بلوچستان کو کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور ان مسائل نے کس طرح شورش کو جنم دیا۔
2. شورش کی وجوہات:
مصنف نے بلوچ شورش کے پانچ بڑے ادوار کی وضاحت کی ہے۔ وہ ان وجوہات پر بات کرتے ہیں جو بلوچ قوم پرست تحریک کو بڑھاوا دیتی ہیں، جن میں سیاسی محرومی، اقتصادی استحصال، اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم شامل ہیں۔
3. قدرتی وسائل اور استحصال:
اس حصے میں بلوچستان کی قدرتی دولت، جیسے گیس، تیل، اور معدنیات، کا ذکر کیا گیا ہے۔ مصنف بتاتے ہیں کہ ان وسائل کے باوجود صوبہ بدترین غربت کا شکار کیوں ہے؟
4. چین اور گوادر :
دیو آشر نے بلوچستان میں چین کی سرمایہ کاری اور سی پیک (CPEC) کے کردار پر تفصیل سے بات کی ہے۔ وہ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا یہ منصوبے بلوچ عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں یا ان کے مسائل مزید بڑھا رہے ہیں۔
5. ریاستی پالیسیوں پر تنقید:
مصنف نے پاکستان کی پالیسیوں، ریاست کے کردار، اور سیاسی ناانصافیوں کا تجزیہ کیا ہے، اور یہ بتایا ہے کہ ان پالیسیوں نے کیسے بلوچستان کو مزید الگ تھلگ کر دیا ہے۔
6. عالمی تناظر:
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت، اس کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات، اور عالمی طاقتوں کی دلچسپی کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
تِلک دیو آشر کی یہ کتاب بلوچستان کے مسائل کو نہایت جامع اور تفصیلی انداز میں پیش کرتی ہے۔ وہ ان وجوہات پر روشنی ڈالتے ہیں جن کے باعث ان کے خیال میں بلوچستان کے عوام ریاست سے دور ہو رہے ہیں۔ مصنف کی تحقیق گہری اور معلوماتی ہے، جو ان قارئین کے لیے مفید ہے جو بلوچستان کی پیچیدہ صورتحال کو سمجھنا چاہتے ہیں۔یہ کتاب نہ صرف پاکستانی قارئین بلکہ عالمی سطح پر بھی ان افراد کے لیے اہم ہے جو جنوبی ایشیا کے مسائل اور علاقائی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اشفاق احمد کراچی
کتاب: بلوچستان کا معمہ
Balochistan Conundrumکا اردو ترجمہ
مصنف : تلک دیوآشر
قیمت: 1650 روپے بمعہ ہوم ڈلیوری، کیش آن ڈلیوری
آرڈر کیلئےگٹ آفر پر کلک کر کے فارم فل کریں یا نیچے دیئے گئے نمبر کال ،مسیج یا واٹس اپ کریں ۔
03009482775

فنِ مضمون نگاری سکول ، کالج کے طلباء اور اساتذہ کے علاوہ گھر کے ہر فرد کے لئے ضروری کتاباس کتاب کے مطالعے سے ٭    آپ اُ...
06/07/2025

فنِ مضمون نگاری
سکول ، کالج کے طلباء اور اساتذہ کے علاوہ گھر کے ہر فرد کے لئے ضروری کتاب
اس کتاب کے مطالعے سے
٭ آپ اُردو کے اسرار و رموز اور قواعد و ضوابط سیکھ سکھیں گے۔
٭ اُردو گرائمر ازبر کر کے نظم و نثر کی بہترین تشریح کر سکیں گے ۔
٭ مضمون نگاری اور فنِ تحریر پر مکمل عبور حاصل کر سکیں گے۔
٭ زبان و بیان پر قدرت حاصل کر کے لکھنے کا فن سیکھ سکیں گے۔
آرڈر کیلئے نیچے دیئے گئے واٹس اپ لنک پر کلک کر کے آرڈر کریں یا اس نمبر کا ل ،مسیج یا واٹس اپ کریں :
https://wa.me/923009482775
03009482775

06/07/2025

پاکستان میں روحانیت اور تصوف کی پہلی اُردو لغت
تصوف کی ڈکشنری
روحانیت اور تصوف کی دنیا استعاروں ، تشبیہات اور اصطلاحات سے لبریز ہے ۔اس دنیا کے لوگ جن کیفیات و احساسات کو بیان کرنا چاہتے ہیں وہ ان کی زبان بیاں کرنے سے قاصر ہے ۔ اس لئے وہ نیک دل لوگ استعارہ و تشبیہہ اور مخصوص اصطلاحات کے ساتھ اپنا مدعا بیان کرتے ہیں ۔لوگوں کی اکثریت انہیں سمجھنے سے قاصر ہوتی ہے یا کچھ کا کچھ سمجھ کر گمراہی میں مبتلا ہو جاتی ہے ۔ تصوف کی یہ ڈکشنری پڑھ کر اُن استعاروں، تشبیہات اور اصطلاحات کو نہ سمجھنے والے طریقت کے بارے میں جان سکیں گے اور اہل تصوف کے اشاروں ، کنایوں اور مجذوبانہ باتوںکو بھی سمجھ سکیں گے ۔
مصنف : حضرت خو اجہ شاہ محمد عبد الصمد / فرید احمد صمدی
قیمت: 1200 روپے بمعہ ہوم ڈلیوری، کیش آن ڈلیوری
آرڈر کیلئے نیچے دیئے گئے نمبر کال ،مسیج یا واٹس اپ کریں ۔
03009482775

30/06/2025

Fact Publications | A Publisher Bringing Out Books on New and Unique Topics.
Promote Reading Through Your Reading Partner and Order Your Favorite Books to Receive them at Home.
Payment: Cash on Delivery.
To order a book, send us a message in the page inbox, or call, Message, or WhatsApp:
0300-9482775

Address

14/B Ali Plaza 2nd Floor Temple Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fact Publication posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fact Publication:

Share

Category