25/08/2025
کروڑوں روپے کی منشیات فروشی میں ملوث ANF فورس کا سرکاری اہلکار بچا لیا گیا
مبینہ ڈرگ اسمگلر اینٹی نارکوٹکس فورس کا انسپکٹر محمد بشیر خان اڈیالہ جیل سے آزاد
اسلام آباد پولیس کی غفلت سامنے آگئی
پیٹی بھائی گری عروج پر
15 مارچ 2025 کو اسلام آباد میں سہالہ پولیس نے ایک سرکاری اہلکار (انسپکٹر محمد بشیر خان جس کا تعلق اینٹی نارکوٹکس فورس سے تھا ) کو رنگے ہاتھوں بھاری منشیات 16 کلو گرام چرس اور 3 کلو افیون سمیت گرفتار کیا اور یہ خبر پاکستان بھر کے بڑوں اخباروں کی زینت بن گئی
لیکن اسلام آباد پولیس نے مقدمے FIR میں گرفتار ملزم کے عہدے اور نہ ہی ڈیپارٹمنٹ ANF کا زکر کیا جس سے ملزم اور ادارے کو فائدہ دیا گیا اور 90 دن کے اندر اندر ملزم اڈیالہ جیل سے باہر آگیا
منشیات فروشی کے بڑے گینگ کو چلانے والے سرکاری اہلکار انسپکٹر محمد بشیر خان کو آزاد کرنے میں اسلام آباد پولیس تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر نے لیبارٹری بھیجے جانے والے نمونوں کو ہی بدل ڈالا
اور ملزم انسپکٹر بشیر خان ANF کو آسانی سے عدالت نے ضمانت دے دی
اور پھر اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ ترین افسران کو ہوش آیا اور تھانہ سہالہ پولیس کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ایک مقدمہ بنا ڈالا اور مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہے ان دفعات میں 99 فیصد پیٹی بھائیوں کو بچا لیتے ہیں
اینٹی نارکوٹکس فورس نے اب تک اس انسپکٹر کیخلاف کیا اقدامات کیئے یہ ابھی تک پتا نہیں چل سکا
لیکن ذرائع کیمطابق انسپکٹر بشیر خان ایک رشوت خور افسر ہے اور کاروباری لوگوں کو جھوٹے من گھڑت مقدمات میں پھنسانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے اس سے پہلے بھی اینٹی نارکوٹکس فورس کا طاقتور انسپکٹر بشیر خان کیخلاف مختلف شکایات تھی لیکن کوئی اس کو نوکری سے نہیں ہٹا سکا
اطلاعات کیمطابق حال ہی میں انسپکٹر بشیر خان نے لاہور کی ایک کاروباری شخصیت نواز خان ولد پائندہ کو لاہور انکی رہائش گاہ ٹاؤن شپ سے اٹھوا کر اسلام آباد کے حدود میں ایک جعلی کیس بناکر جیل بھیج دیا نواز خان کی گرفتاری کی تمام تر CCTC فوٹیجز اینٹی نارکوٹکس فورس کے تمام افسران کو بھیجی گئی لیکن انسپکٹر بشیر خان نے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے کسی سی سی ٹی وی ویڈیو کو تفتیش کا حصہ نہیں بنایا اس کے علاوہ نواز خان سے 20 لاکھ روپے کیش رشوت لے چکا ہے
ایک شخص جو وردی پہن کر خود منشیات فروشی کے گینگ کو چلا رہے ہے اس کی دی ہوئی ایف آئی آر کیسے سچی ہوسکتی ہے ؟
اسلام آباد پولیس تو اپنے ٹیسٹ کیس میں فیل ہو چکی ہے اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا ڈیپارٹمنٹ اپنے اس اہلکار کو بچاتے ہے یا قرار واقعی محکمانہ سزا دیتے ہیں یہ دیکھنا باقی ہے
اگر اینٹی نارکوٹکس فورس بھی اپنے انسپکٹر بشیر خان کو بچا لیتے ہیں تو پھر کیا سمجھا جائے گا ؟