کنیزے فاطمہ

کنیزے فاطمہ با پردہ رہو ثانی زھراء کی کنیزوں
تم سے تو کسی شمر نے چادر نہیں چھینی💯🙏

Beshak🙂
13/08/2025

Beshak🙂

17/07/2025

کہا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے ایک چرواہے کی نگرانی میں کچھ بھیڑیں تھیں۔ ایک دن اس کے پاس ایک بھیڑیا آیا اور بولا:
“مجھے ایک بھیڑ دے دو!”
چرواہے نے حیران ہو کر جواب دیا:
“یہ بھیڑیں حضرت سلیمان علیہ السلام کی ملکیت ہیں، میں تو بس ان کا رکھوالا ہوں!”
بھیڑیا بولا:
“تو جا کر حضرت سلیمان سے پوچھ لو کہ کیا وہ مجھے ایک بھیڑ دینے کی اجازت دیتے ہیں؟”
چرواہے نے کہا:
“مجھے ڈر ہے کہ اگر میں چلا گیا تو تم بھیڑوں پر حملہ کر دو گے۔”
بھیڑیا ہنسا اور بولا:
“جب تک تم واپس نہ آ جاؤ، میں خود بھیڑوں کی نگرانی کروں گا، الله نہ کرے کہ میں خیانت کروں لیکن اگر میں نے خیانت کی تو میں آخری امت کا قربِ قیامت والا ایک آدمی بن جاؤں” (یعنی اپنے آپ کو بد دعاء دی کہ ہم یعنی موجودہ مسلمانوں کی طرح ہو جاؤں، جو کہ افسوسناک ہے)
یہ سن کر چرواہا روانہ ہو گیا۔
راستے کی حیرت انگیز نشانیاں
چلتے ہوئے چرواہے نے تین عجیب و غریب مناظر دیکھے:
1️⃣ پہلی نشانی: اس نے ایک گائے کو اپنی ہی بچی کا دودھ پیتے دیکھا! حیران ہو کر اس نے سوچا: “سبحان الله! میں نے اس جیسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟”
2️⃣ دوسری نشانی: آگے بڑھا تو ایسے لوگ دیکھے جو بوسیدہ کپڑے پہنے ہوئے تھے، مگر ان کے ہاتھوں میں سونے کی تھیلیاں بھری پڑی تھیں! چرواہے نے سوچا: “یہ بھی بڑی عجیب بات ہے، ان کے پاس سونا ہے مگر یہ پھر بھی فقیر نظر آ رہے ہیں!”
3️⃣ تیسری نشانی: کچھ اور آگے بڑھا تو ایک بہتا ہوا چشمہ نظر آیا، پیاس کی شدت میں جیسے ہی قریب پہنچا، تو بدبو نے اسے روک دیا۔ پانی کی بدبو اتنی شدید تھی کہ وہ پیچھے ہٹ گیا اور حیران ہو کر بولا: “یہ کیسی بات ہے؟ بہتا ہوا پانی اور اتنا گندا؟”
حضرت سلیمان علیہ السلام کی حکمت بھری وضاحت
بالآخر وہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس پہنچا اور بھیڑیے کی درخواست بیان کی۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا:
“ٹھیک ہے ، میں نے اسے اجازت دی کہ وہ ایک بھیڑ چن کر کھا لے۔”
چرواہے نے عرض کیا:
“حکم بجا لاتا ہوں، مگر راستے میں تین عجیب چیزیں دیکھی ہیں، ان کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں۔”
✦ پہلی نشانی کا جواب:
“یہ آخری زمانے کی نشانی ہے۔ مائیں اپنی بیٹیوں کو فتنہ میں مبتلا کریں گی تاکہ خود فائدہ حاصل کر سکیں۔”
✦ دوسری نشانی کا جواب:
“یہ لوگ ڈاکو اور چور ہیں۔ جو مال حرام سے آتا ہے، اس میں برکت ختم ہو جاتی ہے۔ آخری زمانے میں حرام کمائی عام ہو جائے گی، قناعت ختم ہو جائے گی اور برکت اٹھا لی جائے گی۔”
✦ تیسری نشانی کا جواب:
“یہ بھی آخری زمانے کے نام نہاد دیندار ہیں۔ دور سے دیکھو تو ان کا لباس دین داری کا ہوگا، مگر جب قریب جاؤ گے تاکہ کچھ سیکھ سکو، تو پاؤ گے کہ وہ دنیا اور خواہشات میں ڈوبے ہوئے ہیں۔”
یہ سن کر چرواہے نے تڑپ کر کہا:
“میں اس زمانے کے فتنے سے الـلــَّـه کی پناہ مانگتا ہوں!”
بھیڑیے کی حیران کن دیانتداری
چرواہا واپس آیا تو دیکھا کہ بھیڑیا واقعی بھیڑوں کی نگرانی کر رہا تھا۔
اس نے کہا:
“حضرت سلیمان نے تمہیں اجازت دے دی ہے کہ تم کسی بھی بھیڑ کو چن کر کھا سکتے ہو۔”
بھیڑیے نے بھیڑوں پر نظر دوڑائی اور ایک کمزور، بیمار بھیڑ کو چن لیا۔
چرواہے نے حیرت سے پوچھا:
“تم نے یہی بھیڑ کیوں چنی؟”
بھیڑیا بولا:
“کیونکہ یہ اپنے رب کی تسبیح سے غافل تھی! جو اپنے رب کے ذکر سے غافل ہو، وہ بہت
بڑی آزمائش میں ہوتا ہے۔۔

27/06/2025

کائنات کی سب سے سچی زبان نے فرمایا: "عمر فی الجنہ" اس کے بعد عمرؓ پر دراز ہونے والی ہر زبان جھوٹی ہے۔

یہ تقریباً 9 ہفتے سے زیادہ پرانا جنین(Fetus) ہے  جوایکٹوپک حمل سے نکالا گیا ہے!اس طرح مکمل جسم کو بغیر کسی نقصان کے دیکھ...
23/05/2025

یہ تقریباً 9 ہفتے سے زیادہ پرانا جنین(Fetus) ہے جوایکٹوپک حمل سے نکالا گیا ہے!

اس طرح مکمل جسم کو بغیر کسی نقصان کے دیکھنے کا یہ ایک نادر موقع ہے، یہاں تک کہ نکالنے کے وقت اس کے ہاتھ کی کچھ چھوٹی حرکتیں، لیکن بدقسمتی سے صرف چند سیکنڈ تک ہی چلی جب تک کہ وہ خاموش نہ ہو جائے..!

اور میرے ذہن میں یہ آیت گونجتی رہتی ہے کہ ’’پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا‘‘۔♥️

اسلام وعلیکم! سب کو میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے میں اپنی ماں اور اپنے لئے ایک ایک روپیہ جوڑ کر یہ کچھ پرندے لیے ہے کسی...
03/05/2025

اسلام وعلیکم!
سب کو میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے میں اپنی ماں اور اپنے لئے ایک ایک روپیہ جوڑ کر یہ کچھ پرندے لیے ہے کسی سے مانگنے سے بہتر سمجھا کہ اپنا کاروبار شروع کروں میرے پاس جتنی حیثیت تھی اسکے مطابق میں نے اپنا یہ کاروبار شروع کیا آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے لئے دعا کریں میرا کوئی کمانے والا نہیں سب مجھے تانے دیتے ہے کہ میں اوتری جاؤگی دنیا سے کیونکہ حالات کی وجہ سے شادی نہیں ہوئی اور اب عمر نہیں رہی اور نہ شادی کی خواہش آپ سب سے گزارش ہے کہ میری ہیلپ اسے کردے کہ مجھ سے یہ پرندے خرید لے تاکہ میرے گھر کا نظام بھی ٹھیک ہوسکے اور مجھے کسی سے مانگنا بھی نہ پڑے یہ ایک بہن کی گزارش ہے اگر کوئی پنجاب سے ہے تو ان سے پرندے خرید لیا کریں شکریہ میں انکا نمبر آپکو دے دونگی جنہوں نے پرندے خریدنے ہوئے ان سے شکریہ

share it
02/05/2025

share it

🔥🔥ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﮐﯿﻤﺮﮦ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﺑﻦ الہیثمﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﮐﯿﻠﯿﻨﮉﺭ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻﻋﻤﺮ ﺧﯿﺎﻡﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﻣﺮﯾﺾ ...
18/04/2025

🔥🔥ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﮐﯿﻤﺮﮦ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦ الہیثم

ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﮐﯿﻠﯿﻨﮉﺭ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻋﻤﺮ ﺧﯿﺎﻡ

ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﻣﺮﯾﺾ ﮐﻮ ﺑﮯ ﮨﻮﺵ
ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺯﮐﺮﯾﺎ ﺍﻟﺮﺍﺯﯼ

ﺍﻟﺠﺒﺮﺍ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﺍﻭﺭ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻣﻮﺳﯽٰ ﺍﻟﺨﻮﺍﺭﺯﻣﯽ

1759 ﻣﯿﮟ ﺷﯿﻤﭙﻮ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻣﺤﻤﺪ

ﺯﻣﯿﻦ ﭘﮧ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺯﻟﺰﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ
ﭘﮩﻠﮯ ﺳﺎﺋﻨﺴﯽ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﮐﭙﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﭼﻤﮍﺍ ﺭﻧﮓ ﮐﺮﻧﮯﺍﻭﺭ ﮔﻼﺱ
ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﯿﮕﻨﯿﺰ ﮈﺍﺋﯽ ﺁﮐﺴﺎﺋﮉ ﮐﺎ
ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﺩﮬﺎﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ، ﺳﭩﯿﻞ ﺑﻨﺎﻧﮯﮐﺎ
ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺩﺍﻧﺖ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ
ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻮﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ۔۔

ﭨﯿﮍﮬﮯ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ
ﺧﺮﺍﺏ ﺩﺍﻧﺖ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ
ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻮﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ

ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻋﻠﻢ ﮐﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ
ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﮐﺸﺶ ﺛﻘﻞ ﮐﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﭘﯿﻤﺎﺋﺶ ﮐﺎ
ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻋﻤﺮ ﺧﯿﺎﻡ

ﺁﻧﮑﮫ ، ﻧﺎﮎ، ﮐﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﭘﺘﮯ ﮐﺎ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ
ﺳﮯ ﻋﻼﺝ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻮ ﺍﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭ ﺍﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ

ﺳﺮﺟﺮﯼ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺗﯿﻦ
ﺍﮨﻢ ﺗﺮﯾﻦ ﺁﻻﺕ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻮﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ

ﻋﻠﻢِ ﺍﻋﺪﺍﺩ ﺍﻭﺭ ﺟﺪﯾﺪ ﺭﯾﺎﺿﯽ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ
ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻻ
ﯾﻌﻘﻮﺏ ﺍﻟﮑﻨﺪﯼ

ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﯼ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ
ﮐﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﮐﺎ ﺗﻌﯿﻦ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﯾﻌﻘﻮﺏ ﺍﻟﮑﻨﺪﯼ

ﺁﻧﮑﮫ ﭘﮧ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﮯ ﻣﻀﺮ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺩﻧﯿﺎ
ﮐﻮ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺯﮐﺮﯾﺎ ﺍﻟﺮﺍﺯﯼ

ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﮐﺎ ﺁﻭﺍﺯﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ
ﺗﯿﺰ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﮑﺸﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﻟﺒﯿﺮﻭﻧﯽ

ﺯﻣﯿﻦ ﭼﺎﻧﺪ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺎﺕ
ﺍﻭﺭ ﺧﺼﻮﺻﯿﺎﺕ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺭﻭﺷﻨﺎﺱ
ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﻟﺒﯿﺮﻭﻧﯽ

ﻗﻄﺐ ﺷﻤﺎﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﻗﻄﺐ ﺟﻨﻮﺑﯽ ﮐﯽ
ﺳﻤﺖ ﮐﺎ ﺗﻌﯿﻦ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﻃﺮﯾﻘﮯ
ﺑﺘﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﻟﺒﯿﺮﻭﻧﯽ

ﻋﻠﻢ ﺍﺭﺿﯿﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﻐﺮﺏ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ
ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺑﺎﺑﺎﺋﮯ ﺍﺭﺿﯿﺎﺕ ﮐﮩﻼﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ
ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﮨﺎﺋﯿﮉﺭﻭﮐﻠﻮﺭﮎ ﺍﯾﺴﮉ، ﻧﺎﺋﭩﺮﮎ ﺍﯾﺴﮉ ﺍﻭﺭ
ﺳﻔﯿﺪ ﺳﯿﺴﮧ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺑﯿﺎﻥ
ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﮐﯿﻤﯿﮑﻠﺰ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ
ﺑﺎﺑﺎﺋﮯ ﮐﯿﻤﯿﺎ ﮐﮩﻼﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﻌﮑﺎﺱ ﺍﻭﺭ ﺑﺼﺎﺭﺕ ﻣﯿﮟ
ﺭﯾﭩﯿﻨﺎ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦ ﺍﻟﮩﯿﺸﻢ

ﺳﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﺎ ﺩﺭﺳﺖ ﺗﻌﯿﻦ
ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻧﺼﯿﺮ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﻃﻮﺳﯽ

یہ ﺳﺐ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺳﺎئنس دان ہیں

قرآن نازل ہی اِس لیے ہوا کہ اُسے دستورِ حیات بنایا جائے اُس کی روشنی میں اپنی منزل اور راستہ متعین کیا جائے

مسلمانوں کے زوال کے تمام اعشارئیے اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ یہ زوال صرف اور صرف تارک قرآں ہونے کے سبب سے ہے۔

سائنس اللّٰہ تعالیٰ کے علم کے سمندر کا ایک قطرہ ہے۔
کلام پاک میں ظاہری و پوشیدہ نعمتوں کا بار بار ذکر ہے۔
پوشیدہ نعمتوں کی کھوج ریسرچ سائنس ہے۔۔🔥🔥

آج غـ۔زہ کے بچے جسم سمیت  آسمان تک اڑ کر گئے ، تاکہ وہ نابینا امت کو دکھائی دے سکیں 😢😥😭💔
05/04/2025

آج غـ۔زہ کے بچے جسم سمیت آسمان تک اڑ کر گئے ، تاکہ وہ نابینا امت کو دکھائی دے سکیں 😢😥😭💔

اسلام وعلیکم!مجھے آج یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی بھی ہو رہی ہے اپنی ماں پے بہت پیار بھی آرہا ہے اور بہت رونا بھی میری ما...
28/03/2025

اسلام وعلیکم!
مجھے آج یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی بھی ہو رہی ہے اپنی ماں پے بہت پیار بھی آرہا ہے اور بہت رونا بھی میری ماں بہت پیار سے کہتی بیٹا کیا ہوا اگر تیرا بھائی نہیں رہا تیرا باپ نہیں رہا میں تو ہوں نا یہ لو عید میری طرف سے اپنے لئے کپڑے اور جوتے لے آنا سب عید کے لئے چیزیں لا رہے میری بیٹی کیوں رہ جائے ابھی ماں زندہ ہے تمہاری عید دینے کےلئے میں جانتی ہوں کہ میری ماں لوگوں کے گھر افطاری کا کام کرکے میرے لئے پانچ سو روپیہ جمع کرکے لائ ہے کہ اپنی بیٹی کو کپڑے اور جوتے لے کر دوں گی مگر میں ماں کو کیسے بتاؤں کہ ماں اب وقت وہ نہیں رہا کہ ان پیسوں سے اب عید کے جوتے کپڑے آجائے یہ ایک بہن کا مجھے بتاتے ہوئے روتی کے الفاظ تھے اگر کوئی انکو عیدی یا صدقہ دینا چاہتا ہے تو انباکس کریں میں انکا نمبر دے دونگی عید سے پہلے اگر کوئی کسی کی عیدی بننا چاہتا ہے تو اللّہ کی رضا کے لئے کسی کا وصیلہ بنے ایسے لوگوں کی وجہ سے اللّہ نے زکوٰۃ اور صدقہ فرض کیا ہے شکریہ جزاک اللّہ

19/02/2025
عورت کو شوہر کا کھانا گرم کرنے یا موزہ ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے, نفیس مزاج عورتیں تو ویسے بھی ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھن...
16/01/2025

عورت کو شوہر کا کھانا گرم کرنے یا موزہ ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے, نفیس مزاج عورتیں تو ویسے بھی ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھنا پسند کرتی ہیں۔ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ مناسب رشتہ مل جائے۔ ڈوپٹہ سر پر لینے سے کسی عورت کی موت نہیں واقع ہوئی آج تک۔
آج کل کتنی ہی عورتوں کے دس بچے ہوتے ہیں کہ یہ شکایت ہو کہ عورت بچہ پیدا کرنے کی مشین ہے۔ یہاں تین سے کم بچے کسی کے گھر شاہد ہی ہوں۔

یہ مسائل عورت کے ہیں ہی نہیں-

عورت کا دکھ یہ ہے کہ اس پہ تیزاب گرا دینا عام بات ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ پسند کی شادی پر قتل ہوتی ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ اگر وہ طلاق لینا چاہے وہ نہیں لے سکتی۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنا رشتہ نہیں بھیج سکتی۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ بھلے وہ کتنی ہی تعلیم یافتہ ہو، اسے جہیز لے کر ہی جانا ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ وہ محلے کے بدمعاشوں کی شکایت باپ بھائی سے کرنے سے ڈرتی ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی مرد کی توجہ اس پر پڑ جائے تو یقین رکھا جاتا ہے کہ عورت نے ہی ورغلایا ہو گا۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ روٹی گول نہ ہو تو بوریا بستر گول ہو جاتا ہے۔

عورت کی غلطی کو زمانہ معاف نہیں کرتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ ، تعلیم زیادہ ہو تو، اس کی عمر کے زیادہ ہونے اور دماغ کے خراب ہونے کی دلیل سمجھا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کی نوکری کو اس کی بدکرداری کی دلیل مانا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے سوشل میڈیا پر ہونے کو اس کی "دستیابی" کی دلیل مانا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ پسند کی شادی آج بھی اس کے خاندان کے ماتھے کا داغ ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے بھائیوں کی خاطر جائیداد میں حق چھوڑ کر اچھی بہن ہونا ثابت کرنا ہوتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے ساری عمر ماں باپ کی عزت کی خاطر کسی مرد کی مار بھی سہنی پڑ سکتی ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیوہ یا مطلقہ ہو جائے تو اسکو رشتہ نہیں ملتا۔ کوئی اس کے یتیم بچوں کے سر پردست شفقت نہیں رکھتا۔

لیکن معاشرہ ان سب مسائل کا حل بتانے سے قاصر ہے. ...

لڑکوں کے نام!!!👇👇👇۔۔معذرت کے ساتھ،تلخ حقیقت۔۔۔!!! پلیز ایک بار ضرور پڑھناایک کڑواسچ اور ﺍﯾﮏ درخواست............ہمارے معا...
05/09/2024

لڑکوں کے نام!!!👇👇👇۔۔
معذرت کے ساتھ،تلخ حقیقت۔۔۔!!! پلیز ایک بار ضرور پڑھنا
ایک کڑواسچ اور ﺍﯾﮏ درخواست............
ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائ کے لئے جب شادی کے لئے رشتہ ڈھونڈا جاتا ھے تو
لڑکی کی خوبصورتی
لڑکی کی شرافت
لڑکی کے کام کاج
لڑکی کا رہن سہن
لڑکی کی تعلیم
لڑکی کا خاندان
لڑکی کا جہیز
لڑکی کا جائیداد میں حصہ
لڑکی کی پیدائش سے اسکی جوانی تک کی ھسٹری جن کی گواہی شرط
اور لڑکا کے لئے صرف اسکی نوکری ہونا ہی بہت ھے نہ شکل و صورت اہم نہ کردار اہم ، نہ چال چلن اہم ، نہ اسکے دوست احباب اہم
نہ اسکا گھر والوں سے رابطہ تعلق اہم
نہ اسکے عشق معاشقے اہم ، بس
ایک نوکری اسکے 100 عیبوں پر پردہ ڈال دیتی ھے
اور المیہ یہ ھے کہ
کسی کی بیٹی بہن کے گھر جب دیکھنے جاتے ہیں تو پہلے کہلوا بھیجتے ہیں کہ لڑکی دیکھنے آ رھے ہیں وہاں لڑکی کے دل پہ کیا گزرتی ھے
جو دل و دماغ میں مرتی تڑپتی دعائیں مانگتی سوچتی پاگل ہوتی ھے کہ
کیا ہوگا ،؟
میں پسند آوں گی یا نہیں ؟
پسند نہ آئی تو لوگ کیا کہیں گے ؟
پسند آ بھی تو وہ لوگ کیسے ہوں گے ؟
وہ لڑکا کیسا ھوگا جیسے ھزاروں سوالات
اور
اوپر سے جہالت یہ کہ لوگ کسی کی بہن بیٹی کو بلاتے ہیں
انکو چلنے کا کہا جاتا ھے جیسے منڈی میں بھیڑ بکریوں کو کچھ قدم چلا کر پسند کیا جاتا ھے
اسکے کمرے کو جاکر دیکھتے ہیں انکے گھر کھا پی کر اور واپس ایک میسج بھیج دیتے ہیں
معاف کرنا ہمیں لڑکی پسند نہیں !!
اف
ایسے لوگوں کو تیل کی گرم کڑھائ میں ڈال دینا چاھئے
ظالمو
ایک نہیں 10 بار رشتہ نہ کرو پر
وہاں لڑکی دیکھنے کسی بہانے سے بھی جایا جا سکتا ھے
جب تک پسند نہ آئے رشتے کی بات نہ کیا کرو
وہ لڑکی ھے فرشتہ نہیں ؟ پری نہیں ؟
ایک سادہ سی معصوم سی انسان ھے
جس کے کچھ جزبات ھیں ۔ کچھ خواب ھیں
اسکی بھی کوئی عزت نفس ھے ۔
خدارا اپنے چاند سے بیٹوں کے لئے پریاں ضرور ڈھونڈیں
پر
کسی کی بہن بیٹی کو عیب لگا کر نہین
کسی کی آہ لے کر نہیں
کسی کی بددعا لے کر نہیں ۔
اچھی اور غریب لڑکیوں کو اپناو
تاکہ
آپکے سبب کسی معصوم کی زندگی ہی سنور جائے ۔
اللہ پاک
سب بہن بیٹیوں کے نصیب انکی سوچ سے زیادہ خوبصورت لکھ دے
آمین
اگر میری کسی بات یا عمل سے کسی بھائی یا دوست کو کچھ ناگوار گزرا ہو تو
ان سے نہایت ادب و احترام سے معذرت .!!!

🌻جزاك اللہ خیر

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کنیزے فاطمہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to کنیزے فاطمہ:

Share