19/09/2025
پاکستان چوک کراچی کا ایک قدیم اور تاریخی مقام ہے جو شہر کے ثقافتی، تعلیمی اور سیاسی پس منظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے اس علاقے کی تاریخ انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے آغاز سے جڑی ہوئی ہے، جب کراچی برطانوی ہندوستان کا ایک اہم بندرگاہی شہر تھا یہاں مختلف کمیونیٹیز پارسی، گجراتی، میمن، مسلمان اور ہندؤں نے آباد ہو کر اپنی شناخت چھوڑی پاکستان چوک وہی اہم جگہ ہے جسے اس لیے بھی یاد رکھا جاتا ہے کہ یہاں قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلی مرتبہ عوام سے خطاب کیا یہاں ارگرد شاعر ادیب صحافی محفلیں لگایا کرتے تھے لیکن آج کے کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹریفک، تجاوزات، اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کے باعث پاکستان چوک کی وہ رونق باقی نہیں رہی جو ماضی میں تھی جس کے بارے یہاں کے شہری بزرگ لوگ یا کتابیں بتاتی ہیں خوشی کی بات یہ ہے جو لوگ تاریخی جگہوں کی موجودیت کو سمجھتے ہیں جنہیں ایسی جگہوں پر جاکے سکون ملتا ہے وہ آج بھی کوشاں ہیں کہ یہاں کی رونقیں آباد رہیں میرے ہمراہ شاعر دوست رمزی بھائ نے بتایا کہ کچھ نوجوان گروپ یہاں تقریبات، پبلک آرٹ شو، اور کتاب میلوں کا اہتمام کر کے اس کی پرانی شان واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ ایک اچھا عمل ہے کراچی کے مخلتف مقامات کے بارے جاننے کے لیے دیکھتے رہیے ہماری وال ملتے ہیں اگلی کسی انفارمیشن کے ساتھ تب تک کے لیے اپنا خیال رکھیں الللہ نگہبان