10/09/2025
چیئرمین ملیر ٹاون جان محمد بلوچ نے ملیر ندی کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرغی خانہ ندی پر ایکسویٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے بند کو مضبوط کرنے کے کاموں کی نگرانی کی ، ندی کے اطراف کی صورتحال، نکاسی آب کے انتظامات اور ممکنہ خطرات کا خود جائزہ لیا۔
انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایات دیں کہ ندی کے بہاؤ کو مکمل مانیٹر کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری رکھی جائے۔