07/07/2026
جس دن میرا نکاح ہوا اس دن سے میں نے اپنے آپ سے وعدہ کرلیا کہ آج کے بعد میری جان و مال سب کچھ میرے شوہر پر قربان ہے اور میری پوری وفاداری اپنے شوہر کے ساتھ ہے۔ اگر انہیں میرے گردہ، جگر، دل کی بھی ضرورت ہوتو ابھی ہسپتال میں جاکر دے دوں گی چاہے خود مجھے مرنا پڑے۔
اگر میرا شوہر غصے میں بات کرے یا مجھے تھپڑ مار دے تو کیا ہوجائے گا؟ جب جان قربان کرنے کا وعدہ کیا تو ایک تھپڑ کیوں برداشت نہیں کرسکتی۔ اگر میرا شوہر کہے ہاتھ میں جلتا ہوا کوئلہ اٹھاو تو اسی وقت اٹھاوں گی ایک ہاتھ کا جلنا تو میری زندگی سے بہت چھوٹا نقصان ہے۔
اگر وہ میرے لیے کچھ بھی نہ کریں تو میں برابر خوش رہوں گی کبھی گلے شکوے نہیں کروں گی
اگر وہ تین نکاح اور کرلیں تو میری وفاداری میں کوئ فرق نہیں آئے گا کیونکہ چار نکاح کا حق اسے اسلام نے دیا ہے میں کون ہوتی ہوں انہیں منع کرنے والی؟
اگر میرا شوہر کہیں چلا جائے اور سالوں تک واپس نہ آئے پوری زندگی انتظار کرسکتی ہوں لیکن اپنے شوہر کو چھوڑنا میرے لیے موت کا دن ہوگا
شوہر کے کتنے حقوق ہیں یہ میں نہیں جانتی لیکن میں ہر حال میں ان کی خدمت کروں گی تاکہ اللہ تعالی اور اس کے نبی ہم سے راضی ہوسکیں
وہ بیٹیوں کو میری عزت کرنا سکھاتے ہیں۔ آج تک جھگڑا نہیں کیا مجھے کہتے ہے اگر کوئ مجھ سے غلطی ہو یا حقوق نہ دے سکوں تو مجھے معاف کردینا۔
وہ گھر میں میرے اور بیٹیوں کے ساتھ دوست بن کر رہتے ہیں ہمیں نئ چیزیں سکھاتے ہیں۔
میں یہ سب لکھنا نہیں چاہتی تھی لیکن کچھ لبرل لوگوں کو سبق سکھانا ضروری تھا
اللہ تعالی میرے شوہر کو لمبی زندگی عطا کرے۔ آمین