18/09/2025
ایران 'تشکر پاکستان' کے ترانے گا رہا ہے۔
سعودیہ 'انا الباکستان ما فی خوف' کے نغمے گا رہا ہے۔
چائنہ میں آپ اسی سالہ تقریبات کے خصوصی مہمان ٹھہرتے ہیں۔
آذربائیجان کی گلیوں میں دل دل پاکستان کے نغمے گونجتے ییں۔
ترکی کے ساتھ دفاعی تعلقات اپنے عروج پہ ہیں۔
امریکہ کی جنگ بندی کی درخواست قبول کر کے آپ وہائٹ ہاؤس تک اثر رسوخ قائم کر چکے ہیں۔
روس اور سینٹرل ایشائی ریاستیں دس مئی کے بعد آپ کو پہلے سے مختلف تناظر میں ڈیل کر رہے ہیں۔
آرمینیا کو پاکستان نے چونتیس سال بعد بطور ساورن سٹیٹ تسلیم کیا۔
افغانستان میں چھپے ملک دشمن دہستگردوں کا صفایا جاری ہے۔
نائیجیریا آپ سے جہاز اور اسلحہ خرید رہا ہے۔
ملائشیا اور انڈونیشیا سمیت مشرق بعید میں آپکے جرات مندانہ جواب کو عزت و پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے اس وقت پاکستان کے تعلقات اس قدر نقطہء عروج پر ہیں کہ وہاں کی انڈین لابیز کو سروائیول کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔
دس مئی کی جنگ میں بنگلہ دیشی و نیپالی عوام کی مکمل ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ رہیں۔
کامیاب خارجہ پالیسی اور کیا ہوتی یے؟
Copied