Updated News & Views

Updated News & Views I am a software developer. Studied from UET Lahore

23/05/2024
ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ 18 سال سے زائد عمر کے تقریبا 46 فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، پاکستان میں نوجوان او...
22/05/2024

ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ 18 سال سے زائد عمر کے تقریبا 46 فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، پاکستان میں نوجوان اور نسبتا جوان افراد بلڈ پریشر کی پیچیدگیوں کا شکار ہو کر دل کے دورے اور فالج کے سبب جان بحق یا معذور ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر کے نتیجے میں بینائی متاثر ہونے اور گردے ناکارہ ہونے کی شرح میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے سبب تقریباً ساڑھے 10 لاکھ ڈائلسز مشینوں کی ضرورت ہے۔

اپنے  کردار  پہ  ڈال  کر  پردہ   اقبالہر شخص کہہ رہا ہے زمانہ خراب ہے
03/08/2023

اپنے کردار پہ ڈال کر پردہ اقبال

ہر شخص کہہ رہا ہے زمانہ خراب ہے

ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد، مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنیوالے پہلے امریکی صدر بن گئےویب ڈیسک 31 مارچ ، 2023  فوٹو: فایلف...
31/03/2023

ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد، مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنیوالے پہلے امریکی صدر بن گئے
ویب ڈیسک 31 مارچ ، 2023
فوٹو: فایل
فوٹو: فایل
امریکا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردجرم عائد کردی گئی جس کے بعد وہ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو نیویارک میں مین ہٹن کی گرینڈ جیوری نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو معاملات چھپانے کے لیے رقوم کی ادائیگی کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی۔

فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ جیوری کی جانب سے ووٹنگ کے بعد کیا گیا، پراسیکیوٹر آفس نے ٹرمپ کو گرفتاری کے لیے خود کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار  چڑھاؤ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں...
29/03/2023

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا تخمینہ ہےکہ ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ اس بات کا امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہےکہ روس سے جلد سستا تیل پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر...
28/03/2023

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہےکہ روس سے جلد سستا تیل پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی ہے، خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Updated News & Views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Updated News & Views:

Share