19/06/2025
فیک نیوز الرٹ ⚠️⚠️
بھارتی میڈیا کی جانب سے وائرل ہونے والے ایک کلپ میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان سے فضائی اور زمینی اڈوں کی درخواست کی ہے۔
یہ دعویٰ سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی سرکاری بات چیت ہوئی ہے۔
درحقیقت، ٹرمپ نے حال ہی میں واضح کیا کہ امریکہ ایران کے معاملے میں براہ راست مداخلت نہیں کر رہا ہے اور اس کے بجائے وہ ایرانی حکام کے ساتھ کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے سفارتی راستے کھولنا چاہتا ہے۔
یہ بھارتی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے جو پاکستان کو علاقائی تنازعات میں غلط طور پر پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے۔