15/08/2025
📢 آج کل کسی بھی پیر کی بیعت کرنے سے پہلے ضرور سوچیں!
بیعت کا مقصد ہے دین سیکھنا، گناہوں سے بچنا، اور اللہ سے تعلق مضبوط کرنا۔
لیکن اگر پیر کو خود دین نہ آتا ہو تو وہ آپ کو کیا سکھائے گا؟
بیعت کرنے سے پہلے یہ پانچ باتیں لازمی دیکھیں👇
1️⃣ علمِ دین — کیا وہ قرآن و حدیث کا صحیح علم رکھتا ہے؟
2️⃣ شریعت پر عمل — کیا وہ خود دین کے احکام کا پابند ہے؟
3️⃣ دنیاوی لالچ سے پاکی — کیا وہ پیسے اور تحائف کا لالچی نہیں؟
4️⃣ توحید کی دعوت — کیا وہ اللہ کی طرف بلاتا ہے یا اپنی ذات کی طرف؟
5️⃣ اصلاحِ نفس — کیا اس کی صحبت آپ کو گناہوں سے بچاتی ہے؟
⚠ یاد رکھیں! پیر وہی بہتر ہے جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی
اطاعت کا راستہ دکھائے، نہ کہ اپنی بڑائی کا۔
بیعت کریں، لیکن صرف ایسے شخص سے جو دین سکھانے کے قابل ہو۔
محمد جہانزیب سندھو
(خادم دین اسلام)