M.S News

M.S News M.S News is a YouTube channel about daily current affairs and social issues of Pakistan as well as describe international issues between different countries.

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، نیوزی لینڈ سیریز کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیالاس موقع پر سینی...
04/04/2024

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، نیوزی لینڈ سیریز کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
اس موقع پر سینیٹر محسن نقوی بھی موجود تھے🙄

نیب نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔ قومی احتساب بیورو کی طرف سے وا...
31/03/2024

نیب نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔ قومی احتساب بیورو کی طرف سے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین، پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد حسین، کنٹریکٹر فیاض اینڈ کمپنی کی انکوائری شروع کی گئی ہے۔ نیب نے رجسٹرار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ ڈاکٹر ناصر امین کے دور میں دیئے گئے ٹھیکوں اور دیگر خریداریوں کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔ ہائی ٹیک لیب کی پرچیز میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ یونیورسٹی سے کالجز کے الحاق کے قوانین اور پراسیس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ کیمز کالج ملتان کو سب کیمپس کا درجہ دینے کے درخواست سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ نیب نے سنڈیکیٹ ممبران اور ڈاکٹر ناصر امین کے دور کی سنڈیکیٹ میٹنگز کی معلومات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے...

27/10/2023

اگر کوئی آپ کو جاب کی آفر کرے یا جاب کی ایڈ دیکھیں یا business شروع کرنے کی add دیکھیں یا یو ٹیوب ویڈیو watching کا ایڈ دیکھیں۔۔

اور بتایا جائے کہ کمپیوٹر،موبائل پر کام کرنا ہے یا نیٹورک مارکیٹنگ کرنی ہے یا ایڈ پوسٹنگ کرنی ہے یا بلاک چین پر کام کرنا ہے یا uplink downlink پر کام کرنا ہے یا انوائسز بنانی ہیں یا ٹائپنگ کرنی ہے یا فیس بک اکاؤنٹ پے کام کرنا یے وغیرہ وغیرہ

اور بس تنخواہ بیس سے تیس ہزار یا ہفتے کا 8 دس ہزار کما سکتے ہو اور کمپنی/ ادارے کا نام بھی بتائے یا گول مول جواب دے یا آپ کو کسی شہر میں آنے کو کہیں اس تاکید کے ساتھ تین چار ہزار روپے ساتھ لیتے آئیں

تو جاب کرنے سے انکار کر دیں اور اگر آپ چلے بھی جائیں اور کسی غیر معروف سی رہائشی جگہ یا ایسے دفتر میں آپ کو بیٹھائیں

اور آپ سے رجسٹریشن/ ویریفیکیشن/ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے دو تین ہزار طلب کریں
اور
کہیں کہ آپ کو دو چار پانچ دن ٹریننگ دی جائے گی۔۔۔۔اس دوران کسی سے بات چیت نہیں کرنی۔۔۔۔موبائل کا استعمال نہیں کرنا تو پیسے جمع مت کروائیں۔۔۔۔۔فوراً گھر لوٹ جائیں۔۔۔۔بغیر کسی کی بات سنے۔

آپ کے ساتھ #فراڈ ہو رہا ہے۔

اور جس کمپنی کے نام پر ہو رہا ہے ان کے نام یہ ہیں
EBL Pakistan
Prime advertising and assignment
Any Ad watching company
Any Typing ya network marketing company
AR software
DK recruitment
Talent connecting service
AA job consultant
Forsage
Meta force
Galaxy Dollars
Oriflame
Learn and Earn International Thokar niaz baig
Aflah Tube
Tiens international/Tianshi Chinese company
The heavens international.
Greatways natural.
Fragrance land.
Econex.
Satoshi core mining
Health care
Waggpay
All above are fake & fraud.
اس کے علاوہ اور بھی بہت سی کمپنیاں ھیں جو فیس بُک، او ایل ایکس، ٹک ٹوک وغیرہ پر سرگرم ہیں۔۔

اگر آپ کا بیٹا/بھائی/شوہر جاب پر جانے کے بعد آپ سے دس پندرہ بیس چالیس ہزار روپے یکمشت یا تھوڑے تھوڑے کر کے منگوا رہا ہے

اور کھل کر اپنے کام کے بارے میں بھی آپ کو نہیں بتا پا رہا تو ہوشیار ہو جائیں۔

شاید وہ ایسی ہی کسی کمپنی کے ہتھے چڑھ چکا ہے۔

جہاں اسے 2* ، 3* کے چکر میں ڈال دیا گیا ہے۔۔۔۔۔فوراً سے پہلے گاڑی پکڑیں اور اُسے واپس لے آئیں

تقریباً ہر شہر میں انکے اڈے ہیں ان کمپنیوں کے علاوہ بھی بہت سی کمپنیاں ھیں جو فراڈ ھیں۔۔پاکستان میں کوئی بھی آنلائن ورک نہیں ھے ماسوائے فری لانسنگ کے یا وال مارٹ کے ۔۔۔

Please keep sharing this post in all groups to prevent anyone from getting scammed.

Congratulate Professor Dr. Muhammad Abbas for his appointment as Chairman of Mathematics Department, University of Sargo...
04/09/2023

Congratulate Professor Dr. Muhammad Abbas for his appointment as Chairman of Mathematics Department, University of Sargodha.

*برانڈڈ شوز اور تھری پیس یا ٹریک سوٹ کے بجائے سادہ پلاسٹک کے چپل پہن کر صوبے کے**سب سے بڑے ہاؤس (وزیر اعلیٰ ہاؤس) کے فرا...
23/08/2023

*برانڈڈ شوز اور تھری پیس یا ٹریک سوٹ کے بجائے سادہ پلاسٹک کے چپل پہن کر صوبے کے*
*سب سے بڑے ہاؤس (وزیر اعلیٰ ہاؤس) کے فرانٹ لائن میں بیٹھا سادگی کا مجسمہ اپنے کئے گئے کمال سے بے خبر یہ بچہ*
*کسی سرکاری سکول کا ایک غیر معمولی طور پر ہونہار طالب علم ہے*
*جو کل ہوئے جانے والے نتائج میں بیک وقت صوبے کے سینکڑوں ان پرائیویٹ سکولوں جو ہزاروں روپے فیس لیتے ہیں کو مات دیکر ٹاپ تھری پوزیشنز میں سے ایک پر قبضہ کر کے انعام لینے کیلئے بیٹھا ہوا ہے*

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں سینئر پروفیسرز آمنے سامنے آگئے۔۔ ایک طرف عدالتوں میں رٹ پٹیشنز تو دوسری طرف انتقامی کارروا...
08/08/2023

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں سینئر پروفیسرز آمنے سامنے آگئے۔۔ ایک طرف عدالتوں میں رٹ پٹیشنز تو دوسری طرف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں شروع ہوگئیں۔ وائس چانسلر کو کام سے روکنے کی رٹ پٹیشن فائل کرنے والے ڈین ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس کو پرنسپل کالج آف اوریئنٹل لینگوئجز کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جبکہ ان کی جگہ اردو ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر رابعہ سرفراز عارضی طور پر کالج آف اوریئنٹل لینگویجز کے معاملات دیکھیں گی۔ ایک اور درخواست کے مدعی چیئرمین کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رمضان طالب کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کاشف حنیف کو چیئرپرسن سی ایس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ڈاکٹر رمضان طالب سے چیئرمین آئی ٹی سروسز کی ذمہ داری بھی واپس لے لی گئی ہے۔ ڈاکٹر مریم رحمان کو چیئرپرسن آئی ٹی سروسز کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ سینئر پروفیسرز کے آپسی اختلاف سے یونیورسٹی میں مزید انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے جس سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے...

09/07/2023

ایوب ریسرچ فیصل آباد کے زیر اہتمام قُرانِ پاک کی شان میں گُستاخی کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

عالمی افق پر ابھرتی جی سی یونیورسٹی فیصل آبادقلیل عرصہ میں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر ان گنت کامیابیاں سمیٹ...
05/07/2023

عالمی افق پر ابھرتی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد
قلیل عرصہ میں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر ان گنت کامیابیاں سمیٹے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا شمار صف اول کی دانش گاہوں میں ہوتا ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے جاری کردہ آج کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو ورلڈ ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2023 کی عالمی درجہ بندی میں 200-151 نمبر پر رکھا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ جی سی یونیورسٹی نے تدریس کے حوالے سے پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ اس عظیم کامیابی کا سہرا ہماری فیکلٹی اور یونیورسٹی سٹاف کو جاتا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے کہا کہ ہم سب مل کر تحقیقی پیداواری صلاحیت اور معیاری تعلیم کو پروان چڑھا کر یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلیمی پروفائل کو مزید بہتر بنائیں گے۔

Department of Mathematics extending their heartfelt congratulations to Prof. Dr. Nasir Amin on his appointment as the Vi...
26/06/2023

Department of Mathematics
extending their heartfelt congratulations to Prof. Dr. Nasir Amin on his appointment as the Vice Chancellor of GCUF.
The department also congratulates the entire GCUF team on this momentous occasion, as they now have the privilege of having a vice chancellor from within their own esteemed fraternity and his own faculty.

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ انہ...
23/06/2023

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ انہوں نے آتے ہی تین ماہ سے رکے ڈیلی ویجز ملازمین کے بقایا جات اور تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے پر مسرت موقع پر تمام ملازمین ان کے بقایاجات سمیت ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔ خزانچی آفس نے ان احکامات کی روشنی میں شعبہ جات سے تفصیلات طلب کر لیں۔ وائس چانسلر کے اس اقدام سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

31/03/2023

Two day Expo 2023 at organized by food science department, , Faisalabad.

18/03/2023

زمان پارک میں عمران خان کے سیکیورٹی گارڈز کی اسلام آباد روانگی سے قبل حفاظتی دعا۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M.S News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M.S News:

Share