voice of pakistan hd news

voice of pakistan hd news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from voice of pakistan hd news, Media/News Company, 23FF, Central Plaza, Barkat Market, Lahore.

22/08/2023
11/08/2023
ایس ڈی او واسا سٹی سب ڈویژن غلام مصطفی کرپشن کنگ بن گیا   (لاہورمہر ندیم )  واسا میں جب بھرتی ہوا تو حالات انتہائی پتلے ...
10/08/2023

ایس ڈی او واسا سٹی سب ڈویژن غلام مصطفی کرپشن کنگ بن گیا

(لاہورمہر ندیم ) واسا میں جب بھرتی ہوا تو حالات انتہائی پتلے تھے ککھ سے لکھ پتی بن گیا ترقیاتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپے کے غبن کیے آمدن سے زائد آثاثہ جات بنا لیے ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے تمام ترقیاتی سکیموں سے سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا تقریبا 20 سال سے ایک ہی سیٹ پر سب انجینیئر اور ایس ڈی او تعینات۔ - سب وزن کی تقریبا تمام یونین کونسلوں میں ہر منصوبے سے منہ مانگی کمیشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال وطیرہ بنا لیا ندیم سے سٹی سب ڈویژن میں تعینات ایس ڈی او غلام مصطفی تقریبا 20 سال سے ایک ہی سب ڈویژن میں تعینات سٹی سب ڈویژن کی تمام یونین کونسلوں میں ہونے والے کاموں میں منہ مانگی کمیشن وصول کرنے کا ماہر اپنے تمام تر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا جب اس محکمے میں بھرتی ہوا تو حالات انتہائی پتلے تھے مگر اب امدن سے زائد ااسہ جات بنا لیے اور لگزری گاریوں کا مالک بن گیا احتسابی ادارے خاموش اس سے قبل جتنے سابق ڈائریکٹر اور ایکسین راوی ٹاؤن میں تعینات رہے اور موجودہ ڈائریکٹر حافظ رحیل اشرف اور ایکسین طارق جمیل کی پشت پناہی حاصل ،ایس ڈی او غلام مصطفی اپنے پسندیدہ ٹھیکے داروں کے ساتھ مل کر حکومتی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اور اپنے سینیئر کے ساتھ ملی بھگت کر کے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا رہا ہے راوی ٹاؤن میں بوگس بلز بنانے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے اور اپنے محکمے میں کرپشن کا بے تاج بادشاہ کے نام سے مشہور ہے یہی وجہ ہے کہ اج تک کسی بھی ادارے نے مذکورہ ایس ڈی او اور دیگر جن افسران کی اشربات حاصل ہے ان کی انکوائری نہ کی ہے دریں اثناء موصوف ایس ڈی او کئی سالوں سے سٹی سب ڈویژن میں مکینیکل اور واٹر سپلائی سیوریج لائن اور دیگر ترقیاتی کاموں کی ار میں ہیرا پھیری کرتا رہا اور اس کا تمام تر حصہ اپنے اعلی افسران تک پہنچانے کا سہولت کار بنا ہوا ہے راوی ٹاؤن کے جتنے بھی منصوبہ جات پر اس نے کام کیا دل کھول کرپشن کی ہے سرکاری خزانے کو لوٹنے والے اس گروہ کا احتساب ہونا چاہیے اس کے دور میں پایا تکمیل پر پہنچنے والے کاموں کا سروے کیا جائے اور تمام کاموں کا لیبارٹری کروائی جائے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے کر آڈٹ کروایا جائے ڈائریکٹر رحیل اشرف ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ کی لوکل کوٹیشز بنا کر روزانہ کی بنیاد پر حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اس کا تمام تر کنیکشن ایکسیئن آپریشن مدثرکے ساتھ ملتا ہے ایم ڈی واسا احتسابی ادارے اور اعلی احکام کے لیے ایس ڈی او غلام مصطفی کی ایک ہی سیٹ پر 20 سالہ تعیناتی سوالیہ نشان ہے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی افغان وفد سے ملاقات (لاہور عزرامہر )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان حکومت ...
10/08/2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی افغان وفد سے ملاقات
(لاہور عزرامہر )
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان حکومت خاموش رہنے کی بجائے پاکستان میں قیام امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ طالبان رہنما مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کا دہشت گردی کے خلاف فتویٰ قابل نہایت ستائش اقدام ہے، ترقی اور عوام کی خوشحالی دونوں ممالک میں امن سے مشروط ہے، افغانستان میں امن کے لیے بھی ضروری ہے کہ پاکستان میں امن ہو،پاکستانیوں نے افغانستان کے لیے تاریخی قربانیاں دیں، 40لاکھ افغان پناہ گزینوں کی عرصہ دراز تک میزبانی کی، افغانستان کی استعماری طاقتوں سے آزادی میں پاکستانیوں کے اس ایثار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، دشمن نہیں چاہتے کہ دونوں اسلامی ممالک ایک دوسرے کے قریب ہوں، ان سازشوں کا قلع قمع ضروری ہے۔ کابل اور اسلام آباد میں برادرانہ تعلقات آیندہ نسلوں کی بہتری، خطہ میں تجارت کے فروغ کا باعث بنے گا، اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورا وسطی ایشیا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کارروائیوں سے تمام پاکستانی پریشان ہیں، مساجد تک محفوظ نہیں، پاک افغان سرحد پر ٹینشن ختم کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے افغان سفیر سردار احمد خان شکیب سے اسلام آباد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کی رہایش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افغان سفیر نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت سے ملاقات کی اور سانحہ باجوڑ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انھوں نے باجوڑ دھماکا کی مذمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ افغان سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے جماعت اسلامی کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت قیام امن کے لیے پرعزم ہے۔

10/04/2023
رمضان المبارک میں اپنی زکوتھ ،صدقات وعطیات الخدمت فاٶنڈیشن پاکستان وویمن ونگ کو دے کر اصل حقداروں تک  پہنچاٸیں ۔اللہ پاک...
25/03/2023

رمضان المبارک میں اپنی زکوتھ ،صدقات وعطیات الخدمت فاٶنڈیشن پاکستان وویمن ونگ کو دے کر اصل حقداروں تک پہنچاٸیں ۔اللہ پاک آپ سب کو توفیق اور اجر عطا فرماٸیں ۔آمین

Address

23FF, Central Plaza, Barkat Market
Lahore

Telephone

+923024696853

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when voice of pakistan hd news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to voice of pakistan hd news:

Share