Sharafat Ali Azad

  • Home
  • Sharafat Ali Azad

Sharafat Ali Azad i am proud of a muslam

پال پورضلع اوکاڑہ کا تاریخی اور خوبصورت شہررگ ویدک آف انڈیا'' کے مطابق اس شہر کا پہلا نام سری پور یا سری نگر تھا جسے بعد...
06/10/2024

پال پور
ضلع اوکاڑہ کا تاریخی اور خوبصورت شہر
رگ ویدک آف انڈیا'' کے مطابق اس شہر کا پہلا نام سری پور یا سری نگر تھا جسے بعد ازاں سیالکوٹ کے راجہ سلواہان کے بھائی دیپا چند نے اپنے بیٹے راجہ دیپا کے نام پر دیپاپور رکھ دیا جو وقت کے ساتھ ساتھ دیپالپور میں تبدیل ہو گیا رگ ویدک آف انڈیا کے مطابق دیپالپور شہر برصغیر پاک وہند کا قدیم ترین مگر زندہ شہر ہے جو کئی بار مسمار بھی ہوا مگر ہر بار اس کے کھنڈرات پر پھر سے آبادکاری ہوئی اور دیپالپور آج بھی زمین کے سینے پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔ماضی کا دیپالپور اس قلعہ دیپالپور کے اندر تک ہی محدود تھا جس کا رقبہ قریباً سو ایکڑ پر محیط تھا
آج سے دو ہزار سال قبل جب آریہ برصغیر میں داخل ہوئے تو ان کا مسکن سپت سندھو یعنی سات دریاؤں کی سر زمین تھا جس میں راوی، ستلج، چناب، جہلم، سندھ، بیاس اور کابل بہتے تھے اور اس دور کی مشہور تہذیبوں میں اجودھن (پاکپتن)، قبولہ اور دیپالپور شامل تھیں۔
13 اور 14 صدی عیسوی میں دیپالپور نے منگولوں کے خلاف دہلی سلطنت کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت خیبر سے دہلی تک کے راستے میں صرف دیپالپور میں ہی واحد قلعہ موجود تھا۔مشہور مورخ ابناش چندرداس کی کتاب ۔تاریخ دیپالپور از میاں اللہ دتہ نسیم کے مطابق قلعہ دیپالپور پہلی بار کب تعمیر ہوا اس کی تاریخ میں کوئی واضح تاریخ نہیں ملتی تاہم 14 صدی عیسوی میں فیروز شاہ تغلق نے آخری بار اس مضبوط قلعے کی مرمت اور تعمیر نو کی۔
قلعہ دیپالپور کی نایاب سرخ اینٹوں سے بنی پچیس فٹ چوڑی دیواریں اگرچہ منہدم ہو چکی ہیں مگر ان ٹوٹی پھوٹی دیواروں کے پار آج بھی بہت سی داستانیں موجود ہیں۔"قلعے کے دروازوں پر حفاظتی چوکیاں بنائی گئی تھیں جو آج بھی موجود ہیں۔12 صدی عیسوی میں جب غیاث الدین تغلق دیپالپور کا حاکم تھا اس وقت اٹھنے والے تاتاری سیلاب کو بھی قلعہ دیپالپور میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس جنگ میں قلعے کو کافی نقصان پہنچا جسے 1244ء میں غیاث الدین تغلق نے پھر سے مرمت کیا۔ 1526ء میں جب ظہیرالدین بابر نے برصغیر پر حملہ کیا تو اسے بھی سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا قلعہ دیپالپور میں ہی کرنا پڑا جس کا اعتراف اس نے اپنی کتاب تُزکِ بابری میں کیا ہے۔قلعہ دیپالپور کے چار دروازے ہیں مشرقی دروازے کو دہلی دروازہ، مغربی گیٹ کو ملتانی دروازہ، شمالی گیٹ کو لاہوری دروازہ جبکہ جنوبی گیٹ کو بیکانیری دروازے کے نام سے منسوب کی گیا تھا ان میں مشرقی اور مغربی دروازے تو اس وقت بھی موجود ہیں تاہم شمالی اور جنوبی دروازے منہدم ہو چکے ہیں۔قلعہ دیپالپور کے اندر ایک کشادہ سرنگ بھی بنوائی گئی تھی جس میں نہ صرف روشنی اور ہوا کا مناسب انتظام تھا بلکہ یہ اتنی چوڑی تھی کہ دو گھوڑے بیک وقت اس میں دوڑ سکتے تھے اس کے علاوہ اس میں ایک بہت بڑی شاہی مسجد بھی بنوائی گئی جو کہ آج بھی موجود ہے۔
قلعہ دیپالپور میں لالو جسرائے نامی کالونی میں ایک مندر کے آثار آج بھی موجود ہیں جس کے بارے میں روایت ہے کہ یہاں ایک لالو نامی بچہ اپنی ماں کی بددعا کے نتیجے میں زندہ زمین میں گڑھ گیا تھا جس جگہ وہ غرق ہوا وہاں پر مندر بنا دیا گیا۔ وہ مندر تو اب ختم ہو چکا ہے تاہم لالو کے غرق ہونے کی جگہ پر آج بھی ایک پتھر کی چھوٹی سی سلیٹ نشانی کے طور پر پڑی ہوئی ہے۔اسی مندر سے ملحقہ تباہ حال کمرے کے پاس فیروز تغلق کی بنائی گئی سرنگ کا ایک دہانہ یہاں پر تھا جو کہ اب بند ہو چکا ہے جبکہ دوسرے دہانے کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں۔قلعہ میں ایک دو منزلہ سرائے بھی موجود ہے جس کے ہر کمرے کے ساتھ ہندی زبان میں عبارات رقم ہیں جو شاید 'نیم پلیٹ' بھی ہو سکتی ہیں۔ سرائے کے کچھ کمرے کھلے ہیں جہاں مقامی لوگ آباد ہو چکے ہیں کٸ کمروں پہ تالے لگے ہوۓ ہیں قلعہ دیپالپور میں ہندوؤں کے کئی مندر بھی تھے جن میں پوجا پاٹ کے لیے ہندوستان سے لوگ آتے بھی رہے مگر 1992ء میں بھارت میں جب بابری مسجد کو شہید کیا گیا تو مقامی لوگوں نے ان مندروں کو منہدم کر کے ان پر قبضہ کر لیا اور اپنی رہائش گاہیں بنا لیں۔
دور جدید میں تیزی سے بڑھتی ہوٸی اس شہر کی آبادی اب 14 لاکھ کے قریب ہے
اس کی 55 یونین کونسلز ہیں یہ خطہ اپنی تاریخی حیثیت کے ساتھ ساتھ زرخیزی میں بھی بے مثال ہے۔

مکہ سے کربلا تقریباً 1731 کلومیٹر ہے۔ یہ فاصلہ گوگل میپ کے مطابق 18 گھنٹے بذریعہ  مشینری مطلب گاڑی وغیرہ میں طے کیا جا س...
14/07/2024

مکہ سے کربلا تقریباً 1731 کلومیٹر ہے۔
یہ فاصلہ گوگل میپ کے مطابق 18 گھنٹے بذریعہ مشینری مطلب گاڑی وغیرہ میں طے کیا جا سکتا ہے مگر آج سے1381 سال پہلے یہ فاصلہ ایک مُشکل اور تکلیف دہ راستہ تھا، جس پر امام حُسین علیہ السلام نے اپنا سفر 8 ذلحج 60 حجری یعنی 10 ستمبر 680 عیسوی کو اپنے اہل خانہ کیساتھ شروع کیا۔

سفر شروع کرنے کے بعد تاریخ کی کتابوں میں 14 مختلف مقامات کا ذکر ملتا ہے، جہاں امام نے یا پڑاؤ کیا یا مختلف لوگوں سے ملے اور یا لوگوں سے خطاب کیا۔۔
اس آرٹیکل میں ان 14 مقامات کا سرسری ذکر کیا جائے گا تاکہ جو لوگ نہیں جانتے اُنہیں سفر اور راستے کی تھوڑی آگاہی ہوسکے۔

نمبر 1: الصفا
یہ پہلا مقام تھا امام اس جگہ پر عرب کے مشہور شاعر الفرزدق سے ملے اور اُس سے کوفہ کے حالات پُوچھے ، شاعر بولا ” کوفہ والوں کے دل آپ کے ساتھ ہیں اور اُن کی تلواریں آپ کے خلاف ہیں”۔
شاعر نے امام کو کوفہ جانے سے روکا، مگر امام اپنا سفر شروع کر چُکے تھے۔

نمبر 2: ذات عرق
مکہ سے کوفہ جاتے ہُوئے یہ دوسرا مقام ہے جو مکہ سے تقریباً 92 کلومیٹر پر ہے، اس مقام پر امام اپنے کزن عبداللہ ابن جعفر سے ملے اور اس مقام پر عبداللہ ابن جعفر نے اپنے دونوں بیٹوں عون اور مُحمد کو امام کی خدمت میں پیش کیا اور ساتھ ہی امام کو کوفہ جانے سے روکا، جس پر امام نے جواب دیا:
”میری منزل اللہ کے ہاتھ میں ہے”۔

نمبر 3: بطن الروما۔
یہ مقام ذات عرق سے کُچھ کلومیٹر آگے ہے یہاں امام نے قیس بن مشیر کے ہاتھ کوفہ والوں کو خط لکھا اور یہاں امام کی مُلاقات عبداللہ بن مطیع سے ہُوئی جو عراق سے آرہا تھا۔ عبداللہ نے امام کو آگے جانے سے روکا اور بولا ” کوفہ والوں پر بھروسا نہیں کیا جا سکتا وہ اہل وفا میں سے نہیں" مگر امام نے اپنا سفر جاری رکھا۔

نمبر 4: زرود۔۔
حجاز کی پہاڑیوں پر یہ ایک چھوٹا سا ٹاون تھا اور یہاں پر حجاز کی پہاڑیوں کا سلسلہ ختم ہوجاتا ہے اور عرب کا تپتا ریگستان شروع ہوتا ہے۔ یہاں امام کی مُلاقات زُہیر ابن القین سے ہُوئی۔ اُسے جب پتہ چلا کہ امام کس مقصد کے لیے جارہے ہیں تو اُس نے اپنا تمام سامان اپنی بیوی کے حوالے کیا اور اُسے کہا کہ تم گھر جاؤ میری خواہش ہے کہ میں امام کے ساتھ قتل ہو جاؤں۔

نمبر 5: زبالہ
اس مقام پر امام کی مُلاقات دو آدمیوں سے ہُوئی جن کا تعلق عرب کے قبیلہ اسدی سے تھا انہوں نے امام کو کوفہ والوں کے ہاتھوں جناب مسلم بن عقیل کی شہادت کی خبر دی۔
امام نے فرمایا "بیشک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں اور بیشک وہ ہماری قُربانیوں کا حساب رکھنے والا ہے”۔
اس مُقام پر امام نے اپنے ساتھ چلنے والوں کو بتایا کے جناب مُسلم اور جناب ہانی کو شہید کر دیا گیا ہےاور کوفہ والے ہماری نُصرت نہیں کریں گے، امام نے اس مقام پر فرمایا جو چھوڑ کر جانا چاہتا ہے واپس چلا جائے۔

بہت سے قبائل جو راستے میں امام کے ساتھ اس اُمید پر چل پڑے تھے کہ اُنہیں مال و دولت ملے گی اس مقام پر ادھر اُدھر بکھر گئے اور واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے اور امام کے ساتھ اُن کے اہل خانہ سمیت تقریباً پچاس لوگ رہ گئے۔

نمبر 6: بطن العقیق
اس مُقام پر امام اکرمہ قبیلے کے ایک آدمی سے ملے جس نے امام کو آگاہ کیا کہ "کوفہ میں آپ کا کوئی دوست نہیں، کوفہ کو یزید کے لشکر نے گھیرے میں لے لیا ہے اور اُس کے داخلی اور خارجی دروازے بند کر دئیے ہیں اور کوفہ تشریف نہ لے جائیں” ۔ یہاں بھی امام نے اپنا سفر جاری رکھا۔

نمبر 7: Sorat
اس مُقام پر امام نے رات بسر کی اور صبح اپنے قافلے سے کہا کہ جتنا پانی ہوسکتا ہے ساتھ لے لیں۔

نمبر 8: شرف
اس مُقام پر امام کے ساتھیوں میں سے ایک چلایا کے اُس نے ایک لشکر کو اپنی طرف آتے دیکھا ہے، امام فوراً قافلے کا رُخ موڑ کر قریب ایک پہاڑ کے پیچھے لے گئے۔

نمبر 9: ذو حسم۔۔
اس مُقام پر امام کی مُلاقات حُر اور اُس کے ایک ہزار سپاہیوں ہُوئی جو پیاسے تھے، امام نے سب کو پانی پلانے کا حُکم دیا اور بذات خُود بھی سب کو پانی پلایا اور جانوروں کو بھی پانی پلایا گیا، اس مُقام پر ظہر کی نماز ادا کی گئی اور سب نے ملکر امام کی امامت میں نماز ظہر ادا کی۔

اس مُقام پر امام نے حُراور اُس کی فوج سےخطاب کیا اور فرمایا ، مفہوم” او اہل کوفہ تُم لوگوں نے میرے پاس اپنے قاصد بھیجے اور مُجھے خطوط لکھے کہ تُم لوگوں کے پاس کوئی امام نہیں اور میں کوفہ آؤں اور تم لوگوں کو اللہ کے راستے میں اکھٹا کرؤں اور تم لوگ میری بیعت کر سکو، تم لوگوں نے لکھا کے آپ اہل بیعت ہیں اور ہمارے معاملات کو اُن لوگوں کی نسبت جو ناانصافی کرتے ہیں اور غلط ہیں، بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں، مگر اگر تُم لوگوں نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے اور مُنکر ہوگئے ہو اور اہل بیعت کے حقوق نہیں جانتے اور اپنے وعدوں سے پھر گئے ہوتو میں واپس چلا جاتا ہُوں”۔
حُر کے لشکر نے امام کو واپس نہیں جانے دیا اور اُنہیں گھیر کر کوفہ کی بجائے کربلا کی طرف لے گئے۔

نمبر 10: بیضہ
امام اگلے دن بیضہ پہنچے اور اس مقام پر پھر حُر کے لشکر سے خطاب کیا آپ نے فرمایا، مفہوم "لوگو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے جو شخص ایسے بادشاہ کو دیکھے جو ظالم ہو اللہ کے حرام قرار دئیے کو حلال کہے ، خُدائی عہدوپیمان کو توڑے ، سنت رسول کی مخالفت کرے اور اللہ کے بندوں پر گُناہ اور زیادتی کیساتھ حکومت کرتا ہو، تو وہ شخص اپنی زبان اپنے فعل اور اپنے ہاتھ سے اُس بادشاہ کو نہ بدلے تو اللہ کو حق پہنچتا ہے کے ایسے شخص کو اُس بادشاہ کی جگہ جہنم میں داخل کرے”۔
امام نے اس مُقام پر مزید فرمایا ، مفہوم” لوگو تمہیں معلوم نہیں کہ جن لوگوں نے شیطان کی اطاعت اختیارکی اور اللہ سے مُنہ پھیرا، مُلک میں فساد برپا کیا، حدود شرح کو معطل کیا اور مال غنیمت کو اپنے لیے مختص کر دیا، ایسی صورت میں مُجھ سے زیادہ کس پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اصلاح کی کوشش کرے، میرے پاس تمہارےقاصد آئے اور خطوط پہنچے کے تُم نے بیعت کرنی ہے اور تُم میرے مدد گار بنو گے اور مُجھے تنہا نہ چھوڑو گے، پس اگر تُم اپنا وعدہ پُورا کرو گے تو سیدھے راستے پر پہنچو گے”۔

امام نے یہاں لوگوں کو اپنے حسب اور نسب کا حوالہ دیا اور فرمایا، مفہوم "اگر تُم اپنے وعدے سے پھر جاؤ گے تو تعجب نہیں، تُم اس سے پہلے میرے والد اور میرے چچا زاد بھائی مُسلم کیساتھ ایسا ہی کر چُکے ہو اور عنقریب اللہ مُجھے تمہاری مدد سے بے نیاز کر دے گا”۔

امام کی تقریر سُن کر حُر نے امام سے کہا کہ اگر آپ نے جنگ کی تو آپکو قتل کر دیا جائے گا، امام نے فرمایا "تُم مُجھے موت سے ڈراتے ہو اور کیا تمہاری شقاوت اس حد تک پہنچے گی کہ مُجھے قتل کر دو گے”۔

حُر کے لشکر پر کوئی اثر نہ ہُوا اور وہ امام کو کربلا کی طرف گھیر کر لیجاتے رہے۔

نمبر 11: عزیب الحجنات۔
اس مُقام پر امام کی مُلاقات طرماح بن عدی سے ہُوئی جس نے امام کو کوفے والوں کے خطرناک ارادے سے آگاہ کیا، جسے امام پہلے ہی جانتے تھے اور امام سے اپنے ساتھ کوہ آجاہ چلنے کی درخواست کی تاکہ امام وہاں پناہ لے سکیں۔ امام نے فرمایا، مفہوم "اللہ تعالی تمہیں اور تمہاری قوم کو جزائے خیر دے، ہم میں اور ان لوگوں میں عہد ہو چُکا ہے اور اب ہم اس عہد سے پھر نہیں سکتے”۔

نمبر 12: قصر بنی مقاتل۔۔
فیصلہ ہوچُکا تھا کہ امام کو کوفہ نہیں جانے دیا جائے گا چنانچہ حُر کے لشکر نے کوفہ کا راستہ بدل کر امام کوگھیر کر کربلا کی طرف لیجانا شروع کیا اور امام راستے میں قصر بنی مقاتل رُکے اور شام کے وقت میں امام نے فرمایا ” بیشک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں”۔

امام کے 18 سالہ بیٹے علی اکبر امام کے قریب آئے تو امام نے فرمایا کہ اُنہوں نے خواب میں کسی کو کہتے سُنا ہے کہ یہ لوگ اُنہیں قتل کرنے والے ہیں۔ جس پر جناب علی اکبر نے امام کو تسلی دی اور فرمایا، مفہوم ” کیاہم سیدھے راستے پر نہیں ہیں”۔

نمبر 13: نینوا۔۔
اس مُقام پر حُر کو ابن زیاد کا خط ملا جس میں اُس نے لکھا تھا کہ امام جہاں ہیں اُنہیں وہیں روک لواور اُنہیں ایسی جگہ اُترنے پر مجبور کردو جہاں پانی اور ہریالی نہ ہو۔
حُر نے امام کو ابن زیاد کے خط سے آگاہ کیا۔ آپ نے فرمایا ہم اپنی مرضی سے نینوا میں خیمہ زن ہوں گے۔ جس پر حُر نے کہا کہ ابن زیاد کے جاسوس ہر چیز کی نگرانی کر رہے ہیں لہذا میں آپ کو ایسا نہیں کرنے دے سکتا، پھر امام کا قافلہ ایک مقام پر پہنچا تو امام نے پُوچھا اس جگہ کا کیا نام ہے؟ کسی نے جواب دیا کربلا۔ امام نے فرمایا یہ کرب و بلا کی جگہ ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں ہمیں قتل کیا جائے گا۔

نمبر 14: کربلا
امام کے حکم پر کربلا کے میدان میں خیمے گاڑ دئیے گئے ۔ دریائے فرات خیموں سے کُچھ میل کے فاصلے پر تھا اور یہ 2 محرم 61 ہجری کا دن تھا اور عیسوی کلینڈر پر 3 اکتوبر 680 کی تاریخ تھی۔

#کربلا #محرم

پنجاب کے تمام اضلاع میں آٹا کی قیمت مقرر کردی گٸی مراسلہ جاری۔ پنجاب  میں 10 کلو آٹا 890روپے اور 20 کلو تھیلا آٹا 1780 ر...
09/07/2024

پنجاب کے تمام اضلاع میں آٹا کی قیمت مقرر کردی گٸی مراسلہ جاری۔
پنجاب میں 10 کلو آٹا 890روپے اور 20 کلو تھیلا آٹا 1780 روپے قیمت مقرر۔
نوٹیفکیشن جاری۔

#لاہور

صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں آج پہلی بار دوسری بیوی سے نکاح نامہ میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ لک...
04/07/2024

صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں آج پہلی بار دوسری بیوی سے نکاح نامہ میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ لکھوانے پر اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس میں سوال دوسری شادی کی اجازت یا بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کا نہیں بلکہ دوسرے نکاح نامہ میں پہلی شادی کو چھپا کر کنوارہ لکھوانے کا تھا۔
شوہر کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن، ,465،420 ،495 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے
مذکورہ دفعات کے تحت شوہر کو 10 سال کی سزا ہو سکے گی۔
جبکہ مذکورہ دفعات کے تحت پنجاب میں پہلی بار کسی شوہر پر اسطرح کی FIR درج ہوئی ہے.

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مقرر
03/07/2024

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مقرر

 #لاہور کاغان، ناران جانے والے دوستوں کے لیے زمینی راستوں کا نقشہ اور مختلف علاقوں سے فاصلوں کی کلومیٹروں میں نشاندھی۔شر...
30/06/2024

#لاہور
کاغان، ناران جانے والے دوستوں کے لیے زمینی راستوں کا نقشہ اور مختلف علاقوں سے فاصلوں کی کلومیٹروں میں نشاندھی۔
شرافت علی آزاد

افسوسناک خبر 😪 صرف تعلیم کے لئے بجٹ نہیں باقی کتنے کاموں کے لئے بہت بجٹ ہے😳😳فنڈز کی بچت۔ کا بہانہ بناکر پنجاب کے دس کامر...
30/06/2024

افسوسناک خبر 😪 صرف تعلیم کے لئے بجٹ نہیں باقی کتنے کاموں کے لئے بہت بجٹ ہے😳😳
فنڈز کی بچت۔ کا بہانہ بناکر
پنجاب کے دس کامرس کالجز کو بند کرنے کا فیصلہ۔۔۔

*ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز کیساتھ اجلاس کا...
29/06/2024

*ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز کیساتھ اجلاس کا انعقاد ہوا*

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی زیر صدارت
اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن راؤ محمد طاہر، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور انچارج برانچز نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران سنگین جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں کیجانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں، کریمنلز اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اے کیٹگری کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے، زیر تفتیش مقدمات بغیر کسی پریشر اور لالچ کے جلد از جلد میرٹ پر یکسو کئے جائیں، معمولی کرپشن اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کیجائے گی۔
تمام ایس ایچ اوز پینڈ نگ روڈز تین دن کے اندر جمع کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز پوری محنت کیساتھ کام کریں ، منشیات فروشوں اور ایکٹیو کریمنلز کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مذید انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران فرداً فرداً تمام ایس ایچ او ز کی مجرمان اشتہاریوں ، عدالتی مفروران،عادی مجرمان، گینگز کی گرفتاریوں کے سلسلہ میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

چونیاں محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کا ملازم ڈکیت نکلا سی آئی اے اور تھانہ صدر پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گدپور کے رہا...
29/06/2024

چونیاں محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کا ملازم ڈکیت نکلا
سی آئی اے اور تھانہ صدر پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گدپور کے رہائشی جاوید نامی محکمہ تعلیم کے ملازم کو گرفتار کر لیا، تھانہ صدر پولیس کی جانب سے دوران تفتیش ملزم نے درجنوں مویشی چوری، ٹریکٹر ٹرالی چوری و دیگر سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

محرران محمد نعیم  کو ضلع قصور  میں انٹر پاس کرنے پر دوسری عبدالغفار بھٹی کو تیسری  پوزیشن اور محرر عمران احمد کو آٹھویں ...
25/06/2024

محرران محمد نعیم کو ضلع قصور میں انٹر پاس کرنے پر دوسری عبدالغفار بھٹی کو تیسری پوزیشن اور محرر عمران احمد کو آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

قصور/ ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، 60 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔قصور۔ ڈی پی ...
25/06/2024

قصور/ ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، 60 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔
قصور۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس کا کریمنلز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری۔
قصور۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ایس ایچ او ارسلان احمد کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کی۔
قصور۔ ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ثقلین عرف ثقلینی ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار۔
قصور۔ ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 16 لاکھ روپے کی نقدی رقم، 18 تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان کل مالیتی 60 لاکھ روپے برآمد۔
قصور۔ ملزمان دھالہ کلاں کے رہائشی ہیں جو رات کے وقت گھروں میں داخل یا روڈ بلاک کر کے وارداتیں کرتے تھے۔
قصور۔ ملزمان نے دوران تفتیش چھانگا مانگا اور گردونواح میں متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

لوگوں کو قتل کرو، چوری کرو، دل کھول کر شراب پیو،مظلوموں پر ظلم کرو،ناحق زمینوں پر قبضے کروسودکھاؤ، یتیم مسکین کا حق کھا ...
25/06/2024

لوگوں کو قتل کرو، چوری کرو، دل کھول کر شراب پیو،مظلوموں پر ظلم کرو،ناحق زمینوں پر قبضے کرو
سودکھاؤ، یتیم مسکین کا حق کھا کر بنگلے بناؤ، منافقت کرو، جھوٹ بولو، لوگوں پر کالے علم کرو، ان کے گھروں میں جھگڑے ڈالو، گھر برباد کرو ، باقی سارے گناہ کرو.
پر اصلی گھر یہ ہی ہے اور یاد رکھنا جو سزا یہاں ملے گی تم سوچ بھی نہیں سکتے۔😥
اس لئے اب بھی موقع ہے باز آجاؤ اور سچی توبہ کرلو، ورنہ انجام بہت برا ہوگا.۔ اللہ تعالیٰ ھماری قبر اور حشر کی منزلیں آسان فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین 🙏

Address

Johar Town Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sharafat Ali Azad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sharafat Ali Azad:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share