30/05/2025
لاہور، 30 مئی
*سیاحوں کے تحفظ و سہولت کیلئے ملکہ کوہسار مری میں سمارٹ سیف سٹی مکمل طور پر آپریشنل*
*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد سمارٹ سیف سٹی مری کا باقاعدہ افتتاح کریں گی*
مری میں 170 جدید کیمرے، ایمرجنسی 15 پینک بٹنز اور ماحولیاتی سینسرز مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں
مری میں مقامی پولیس کو جدید باڈی کیمز اور ڈرون بھی فراہم کر دیا گیا
ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فری وائی فائی ہاٹ سپاٹس بھی مکمل طور پر فعال ہیں ،ترجمان سیف سٹی
کیمروں کے ذریعے مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور انٹیلیجنٹ ٹریفک منیجمنٹ میں معاونت حاصل ہو گی: ترجمان
سیاح مری میں مقامی انتظامیہ اور سیف سٹی سے مکمل تعاون کریں، ترجمان
شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر اطلاع دیں ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی