16/09/2026
مسنگ پرسنز کے نام پر فتنۂ ہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب
مسنگ پرسنز کے نام پر فتنۂ ہندوستان اور اس کے پراکسی نیٹ ورک سے منسلک BNM، BYC اور VBMP کے بیانیے کی حقیقت ایک بار پھر سوالات کی زد میں ہے۔ ہر گمشدگی کو بلا تحقیق جبری گمشدگی قرار دینا اور پھر اسی بنیاد پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کھڑا کرنا ایک سنجیدہ معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے مترادف ہے۔
سردار کھیتران کے مطابق بعض افراد گھریلو ناراضی کے باعث خود چلے جاتے ہیں اور انہیں بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کر دیا جاتا ہے، جبکہ انہوں نے فہرستیں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معلوم کیا جائے ان میں سے کتنے افراد بیرونِ ملک کام کر رہے ہیں۔
ایسے انکشافات اس بات کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں کہ ہر کیس کی آزادانہ، شفاف اور قابلِ تصدیق تحقیقات ہوں—تاکہ حقیقی متاثرین کو انصاف ملے اور من گھڑت دعوؤں اور پروپگینڈ کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کا راستہ بند ہو۔