11/09/2026
تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی وقاص محمود مان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن پر آنے والے خرچ سے متعلق تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔
تحریک التواء کے مطابق سرکاری طیارے کے فیول اور دیگر اخراجات کی مد میں مبینہ طور پر ایک کروڑ 25 لاکھ خرچ، عوام مہنگائی سے پریشان ہے اور سرکاری خزانے سے نجی دورے کا مبینہ خرچ کیوں کیا گیا؟
تحریک التواء میں پوچھا گیا کہ مریم نواز کے لندن دورے کے اخراجات کس قانون کے تحت سرکاری خزانے سے ادا ہوئے، سرکاری طیارہ کس اختیار کے تحت نجی خاندانی مصروفیت کے لیے استعمال ہوا اور ایک کروڑ 25 لاکھ کا مبینہ خرچ کی منظوری کس نے دی؟ سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال پر پنجاب حکومت سے قانونی وضاحت دیں۔