Digi Spark Marketing

  • Home
  • Digi Spark Marketing

Digi Spark Marketing A page that delivers digital marketing solutions with a spark of creativity

24/05/2025

بھارت، اسرائیل اور امریکہ کی پاکستانی فضائیہ کے خلاف خوفناک سازش!

ابھی میں بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے ترجمان ایک یوٹیوب چینل کی ویڈیو دیکھ رہا تھا، جہاں وہ آنے والے وقت کی منصوبہ بندی پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس سے پہلے کہ میں اُن کے مکروہ منصوبوں پر بات کروں، ایک حقیقت آپ کو واضح بتا دینا چاہتا ہوں: بھارت ایک انتہائی مکار، چالاک اور موقع پرست دشمن ہے۔
یہ صرف میری ذاتی رائے نہیں بلکہ میں پچھلے پانچ سات سال سے ان کے میڈیا، بیانات، اور تھنک ٹینکس کو باریکی سے دیکھتا آ رہا ہوں۔ میں ان کی ذہنیت اور نفسیات سے اب کافی حد تک واقف ہو چکا ہوں۔

کچھ لوگ خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ بھارت ڈر گیا ہے، اب حملہ نہیں کرے گا، یا ہمت نہیں کرے گا۔ میں وثوق سے کہتا ہوں — یہ باتیں محض وقتی خوشی ہیں۔ بھارت اگلے چار سے پانچ سال میں پھر ضرور آئے گا، اور اس بار پہلے سے زیادہ تیاری کے ساتھ۔ وہ ابھی بیٹھ کر دوبارہ بھرپور حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ہمیں 1965 سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے 65 کی جنگ میں کامیاب ڈیفیینس کے بعد ہم اوور کانفیڈینس ہوگئے تھے اور بھارت مسلسل تیاری کرتا رہا 65 کا بدلہ لینے کی اور محض صرف 6 سال بعد اور تیس پینتیس فیصد علیحدگی کی حامل بنگالی قوم پرست لوگوں کے زور پر ہمارا مشرقی بازو کاٹ دیا گیا تھا۔
صرف 6 سال کے اندر یہ سب ہوگیا۔

پاکستان میں موجود نام نہاد قوم پرستوں کو ہر محاذ پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ،
بحرحال جنگی میدان میں پاکستانی فضائیہ ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

اس وقت ان کی ڈسکشن کا محور ہے:
"پاکستان کی سب سے بڑی طاقت فضائیہ ہے، اور ہمیں اُسے ختم کرنا ہوگا۔"
ان کے الفاظ ہیں: جیسے اسرائیل نے عرب ممالک کی فضائیہ کو مکمل تباہ کر دیا تھا، ویسا ہی کام پاکستان کے ساتھ کیا جائے۔ اسرائیل، بھارت، اور امریکہ — یہ تینوں مل کر ایک منصوبہ تشکیل دے رہے ہیں کہ پاکستانی فضائیہ کو ایسی ضرب لگائی جائے کہ وہ کبھی دوبارہ اٹھ نہ سکے۔

یہ ڈسکشن محض باتیں نہیں بلکہ عملی منصوبہ بندی کی بنیاد ہے۔

ممکنہ طریقہ کار جس پر ڈسکشن ہورہی ہے

اچانک حملہ، سٹیلائیٹ سے جائزہ لیا جائے گا اور جب پاکستانی جہاز زمین پر کھڑے ہوں اور اُڑان بھرنے کا موقع ہی نہ ملے۔ تو اس سے پہلے پہلے تمام جہاز بھرموس میزائلوں سے ایک ہی وار میں چند سیکنڈز میں تباہ کر دیے جائیں.

بقول ان کے سیز فائر کی خلاف ورزی پر امریکہ صرف مذمت کرے گا، پوچھ گچھ نہیں، کیونکہ یہ سب ایک منصوبہ کے تحت ہوگا اور امریکہ کی خاموش تائید اس میں شامل ہوگی ۔

بظاہر امن ہو گا، لیکن اندر سے سب تیاری مکمل ہو چکی ہو گی۔

خدانخواستہ ہماری غفلت، ہمارے طیارے، ہمارے ایئر بیس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

پاکستانی بحریہ اور گوادر کے خلاف اگلا مرحلہ

فضائیہ کے بعد ان کی توجہ پاکستان کی بحری طاقت کی جانب ہے۔
وہ گوادر کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کی پلاننگ یہ ہے:

بلوچستان میں شدید انتشار پھیلا دیا جائے

بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) کو اسلحہ، پیسہ اور ہر طرح کی مدد کی جائے اور آرمی و عوام پر اس سے حملے کروائے جائیں گے

ٹی ٹی پی (تحریکِ طالبان پاکستان) کو بھی فعال کیا جائے گا

گوادر پر قبضہ کر کے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کیا جائے

یہ سب باتیں وہ کھلے عام یوٹیوب پر کر رہے ہیں۔ اور جب پاکستان کوئی ثبوت پیش کرے، تو وہ کہتے ہیں:
"ہمارے ہاں تو جمہوریت ہے، ہر کوئی کچھ بھی بول سکتا ہے!"

اب وقت ہے کہ پاکستان کی حکومت، اسٹیبلشمنٹ، اور عسکری قیادت ان سازشوں کو سنجیدہ لے۔
پاکستانی فضائیہ ہمارا فخر ہے — لیکن وہ اس وقت مکمل طور پر دشمن کے نشانے پر ہے۔
ہمارا بحری دفاع، ہماری زمینی سرحدیں، اور ہماری داخلی سلامتی — ہر چیز اب ایک پہلے سے بڑے خطرے میں ہے۔

یہ دشمن زخمی ناگ کی طرح ہے — جو کچھ دیر کے لیے پیچھے ہٹا ہے، لیکن زہر سے بھرا ہوا پھر حملہ کرنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔
اس بار کا حملہ پہلے سے زیادہ زہریلا، منظم اور خطرناک ہو گا۔

خدارا!
ہمیں متحد ہونا ہو گا، بیدار ہونا ہو گا، اور ہر شعبے میں مکمل تیاری رکھنی ہو گی۔
ان کا آئیڈیل ہر لحاظ سے اس وقت اسرائیل ہے اور اسرائیل مکمل طور پر ان کے ساتھ ہوگا اس منصوبے میں. اسرائیل کی مکمل حمایت اسے ہر معاملے میں دستیاب ہے.
منقول .

30/09/2023

اپنا گھر بنانا ہوا اب بہت آسان ۔صرف 8500 روپے ماہانہ کی آسان اقساط پر بنیں اپنے گھر کے مالک اور وہ بھی لاہور کی پرائم لوکیشن پر ۔گجومتہ میٹرو اسٹیشن اور رنگ روڈ فیروز پور روڈ سے 5 منٹ کی مسافت پر۔ ابھی رابطہ کریں

03224927123
03261309261
03096597832

29/09/2023
 publicity by Digispark Marketing
23/09/2023

publicity by Digispark Marketing

Marketing project of   Digispark Marketing ❣️
22/09/2023

Marketing project of Digispark Marketing ❣️

31/08/2023

لوکیشن فیروز پور روڈ لاہور ، حمزہ ٹاؤن، گرینڈ ایونیو، ایل ڈی اے سٹی، سینٹرل پارک، بحریہ نشیمن اور آس پاس کی تمام کالونیز اور سوسائٹیز کے اچھی لوکیشن پر مناسب ریٹ میں مکان اور پلاٹ کی خریدو فروخت کے لئیے رابطہ کریں
03261309261
03224927123

انسان ایک ایسا غافل منصوبہ ساز ہے جو اپنی زندگی کی پلاننگ میں موت کو شامل ہی نہیں کرتا۔
28/08/2023

انسان ایک ایسا غافل منصوبہ ساز ہے جو اپنی زندگی کی پلاننگ میں موت کو شامل ہی نہیں کرتا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digi Spark Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share