The My Posts

The My Posts Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The My Posts, News & Media Website, Lahore.

29/07/2024

‏آج سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کیس کی سماعت میں جسٹس منصور علی شاہ نے انکشاف کیا کہ یہ کیس 5 رکنی بینچ کے بجائے "غلطی" سے "اچانک" 3 رکنی بینچ کے سامنے لگا دیا گیا اور 3 رکنی ججز کمیٹی میں اس پر مشاورت نہیں کی گئی۔ اس لیے 5 رکنی بینچ کے میسر ہونے تک سماعت ملتوی کر دی لیکن سوال یہ ہے کہ 3 رکنی ججز کمیٹی کے اپروول کے بغیر 5 کے بجائے 3 رکنی بینچ کے سامنے کیس سماعت کے لیے مقرر کیوں کیا گیا؟
اور کس نے کیس سماعت مقرر کرنے کے لیے کہا؟
کیا یہ جسٹس منصور علی شاہ کو پہلے ہی متنازعہ بنانے کی ایک ناکام کوشش تھی؟
کیا یہ کیس کسی مخصوص پسندیدہ لوگوں کے مشورے پر لگایا گیا؟ کیا اس طرح کیس لگا دینا مس کنڈکٹ / قانون کی خلاف ورزی نہیں؟
اس کے پیچھے اصل گیم اور کردار اب آشکار ہوتے جا رہے ہیں اور عوام سب کچھ سمجھ رہی ہے مزید یہ کہ اب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اس معاملے کے بعد انگلیاں اٹھ رہی ہے اور مشورہ دینے والوں کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں،
خدا کے لیے ذرا رحم کیجیے ارشد شریف شہید کا معاملہ انتہائی حساس اور سنجیدہ ہے اس طرح کی سیاسی چالبازیاں کر کے عوام اور خاندان کے جذبات کو مزید مجروح کرنا انتہائی گھٹیا اور بھدا کام ہے۔ جس نے بھی کیا یہ ایک انتہائی شرمناک عمل تھا۔

27/07/2024

**فن جواب دینا:**

- ایک بہت موٹی عورت بس میں چڑھی۔ ایک مسافر نے مذاق کرتے ہوئے کہا:
- "مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ گاڑی ہاتھیوں کے لیے مخصوص ہے!"
عورت نے پرسکون ہو کر جواب دیا:
- "نہیں جناب! یہ گاڑی نوح کی کشتی کی طرح ہے! اس میں ہاتھی اور گدھے بھی چڑھتے ہیں!"

- مشہور مصنف برنارڈ شو سے ایک مغرور مصنف نے کہا:
- "میں تم سے بہتر ہوں، کیونکہ تم پیسوں کے لیے لکھتے ہو اور میں عزت کے لیے!"
برنارڈ شو نے فوراً جواب دیا:
- "صحیح کہا! ہم دونوں اس چیز کی تلاش میں ہیں جو ہمیں کمی ہو!"

- مشہور نابینا شاعر بشار بن برد سے ایک بھاری طبیعت والے شخص نے کہا:
- "اللہ نے کسی کو اندھا نہیں کیا بغیر اس کے کہ اسے کچھ نہ کچھ بدلہ دیا ہو۔ تمہیں کیا بدلہ ملا؟"
بشار نے جواب دیا:
- "مجھے یہ بدلہ ملا کہ میں تم جیسے لوگوں کو نہیں دیکھ سکتا!"

- ایک نابینا شخص نے ایک عورت سے شادی کی۔ عورت نے کہا:
- "اگر تم میرے گورے پن اور حسن کو دیکھتے تو حیران رہ جاتے!"
نابینا شخص نے جواب دیا:
- "اگر تم ویسی ہوتیں جیسی کہتی ہو، تو تمہیں دیکھنے والے کبھی بھی مجھے نہ چھوڑتے!"

- ایک شخص نے المتنبی کو شرمندہ کرنے کی کوشش کی:
- "میں نے تمہیں دور سے دیکھا تو عورت سمجھا!"
المتنبی نے جواب دیا:
- "اور میں نے تمہیں دور سے دیکھا تو مرد سمجھا!"

- ایک بہت بدصورت عورت نے ایک شخص سے کہا:
- "اگر تم میرے شوہر ہوتے تو میں تمہاری کافی میں زہر ڈال دیتی!"
اس شخص نے جواب دیا:
- "اگر تم میری بیوی ہوتیں تو میں بغیر کوئی لمحہ ضائع کیے وہ زہر پی لیتا!"

- برطانیہ کے وزیر ونسٹن چرچل نے برنارڈ شو سے کہا:
- "تمہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ برطانیہ خوراک کے بحران کا شکار ہے!"
برنارڈ شو نے جواب دیا:
- "اور تمہیں دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ بحران کی وجہ کیا ہے!"

- ایک شخص نے ایک عورت سے کہا:
- "کتنی خوبصورت ہو تم!"
عورت نے جواب دیا:
- "کاش تم بھی خوبصورت ہوتے تو میں بھی یہی کہہ سکتی!"
اس شخص نے کہا:
- "کوئی بات نہیں، جھوٹ بولنا بھی تو ایک فن ہے!"




‏توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیلوں کی سماعت، کاز لسٹ جاری
22/08/2023

‏توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیلوں کی سماعت، کاز لسٹ جاری

22/08/2023

عمران خان کی آج رہائی اور امکانات۔

کچھ ڈیجیٹل چینلز یہ اطلاع/خوش خبری دے رہے ہیں عمران خان آج یا کل رہا ہو جائیں گے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج توشہ خانہ کیس اپیل میں ہونے والی سماعت سے پاکستانیوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں اور توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی ہو جانی ہے کیونکہ اس میں بے انتہا بے ضابطگیاں و لاقانونیت کی گئی ہے لیکن عمران خان کو قید سے باہر نکالنے کے لیے تقریباً 25 اور مقدمات میں ریلیف کی کوشش کی جا رہی ہے جن میں دو نیب ، سائفر ، دہشت گردی و سیشن کیسز ہیں ۔
اور اس بابت ہم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے جس پہ اگر سپریم کورٹ ہمیں کوئی عبوری ریلیف دے تو ہی اُمید ہے ورنہ مستقبل قریب میں عمران خان کی رہائی کو مزید لٹکایا جاتا رہے گا۔ ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری

22/08/2023

اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 23 اگست کو سماعت کرے گا۔ جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے توشہ خانہ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر بنچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 23 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، تین رکنی بنچ میں جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوا دیا تھا۔

پی ٹی آئی نے 5اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل معطل کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

یاد رہے اسی طرح توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل 22 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے رہائی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اس درخواست پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کر رکھے ہیں اور ٹرائل کورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

22/08/2023

*‏آج کا دن اہم—!!*

*عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری سماعت کریں گے۔۔۔!!!*

بہترین یادیں وہ ہیں جہاں ہم نے بدلے میں کسی کی توقع کیے بغیر کسی کی مدد کی ہو۔~بائرن پلسیفر
22/08/2023

بہترین یادیں وہ ہیں جہاں ہم نے بدلے میں کسی کی توقع کیے بغیر کسی کی مدد کی ہو۔
~بائرن پلسیفر

علوی نے اسٹیبلشمنٹ کی داڑھ نکال دی۔ اب چیخیں سنیں، مبشر  زیدیhttps://bit.ly/44jMXgU
22/08/2023

علوی نے اسٹیبلشمنٹ کی داڑھ نکال دی۔ اب چیخیں سنیں، مبشر زیدی

https://bit.ly/44jMXgU

‏بڑے عہدوں پر موجود لوگ دیکھیں کہ ہم ملک کو کہاں لے جارہے ہیں؟ یہ کرائسز ہمیں لے ڈوبیں گے،ایلیٹ کی لڑائی کی قیمت عوام اد...
22/08/2023

‏بڑے عہدوں پر موجود لوگ دیکھیں کہ ہم ملک کو کہاں لے جارہے ہیں؟ یہ کرائسز ہمیں لے ڈوبیں گے،ایلیٹ کی لڑائی کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں، مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

جن کو تم نشانِ عبرت بنا رہے تھے دنیا ان کی جہد پر رشک کر رہی ہے۔ جن کی بے بسی نے تمہاری طاقت کو دوام دینا تھا ان کی شکست...
22/08/2023

جن کو تم نشانِ عبرت بنا رہے تھے دنیا ان کی جہد پر رشک کر رہی ہے۔ جن کی بے بسی نے تمہاری طاقت کو دوام دینا تھا ان کی شکستہ پائی تمہارے زوال کی گواہی دے رہی ہے۔ جن جسموں کی زبوں حالی کو تم نے اپنی فتح کی علامت دکھانا تھا قوم ان کی خستگی کو اپنی نسلوں کے لیے احسان لکھ رہی ہے۔

آج یہ بچھڑے چہرے، ہمارے اجڑے گھر، ہماری بے سروسامان مائیں ملت سے وفاداری کے اس باب میں رقم ہورہی ہیں جہاں تمہارے نام لکھے جانے تھے۔

ہاں دلوں میں البتہ یہ خلش رہ جانی ہے کہ ہمارے بچپن کی کہانیوں کے ہیرو ہمارے بچوں کی کہانی میں ولن بن گئے۔

ہم جو بے نام ونشاں آخری صفوں کے سپاہی تھے، ہمیں امر کرنے کا شکریہ،مراد سعید

The power of water. The most beautiful photo you'll see today.🥺❤️
22/08/2023

The power of water. The most beautiful photo you'll see today.🥺❤️

Hareem Shah Leaks a Video About Shehbaz Sharif's Tow-hours Meeting with New Girl Friend at London Hotel.
21/08/2023

Hareem Shah Leaks a Video About Shehbaz Sharif's Tow-hours Meeting with New Girl Friend at London Hotel.

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The My Posts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The My Posts:

Share