Jhand Garan News

Jhand Garan News جھنڈگراں پائین وبالا کا واحد نیوز پیج جھنڈ گراں نیوز جس پر 2013 سے تا حال لوگوں کے مسائل سوشل میڈیا پر شیئر کیے جاتے ہیں ۔

20/05/2026

next part 2
پاکستان کی اپنی سپریم کورٹ (PLD 2019 SC 357) نے 7 رکنی بنچ کے فیصلے میں واضح کیا تھا کہ گلگت بلتستان متنازع ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے یہاں کے عوام نے اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں استصوابِ رائے سے اپنا مستقبل طے کرنا ہے یہ قراردادیں کسی اور نے نہیں خود پاکستان نے دستخط کی ہیں اب انہی قراردادوں کو پارلیمنٹ کی آڑ میں دفن کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یہ محض قانون شکنی نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کشمیر کاز کے ساتھ اور بین الاقوامی وعدوں کے ساتھ بھی کھلی غداری ہے۔1974 میں بھٹو نے عبوری آئین مسلط کیا عوام نے برداشت کیا۔پھر دہائیوں تک حقوق چھینے گئے عوام نے صبر کیا اور اب اگر تم اٹھائیسویں ترمیم کے ذریعے ہمارا وجود مٹانے کی کوشش کر رہے ہو تو اب ہمارے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو چکا ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے نسل در نسل اپنی شناخت، زمین اور خودمختاری کے لیے قربانیاں دی ہیں اب یہ قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔پیپلز پارٹی ہو، مسلم لیگ ہو، یا کوئی اور جس نے بھی اٹھائیسویں ترمیم کے ذریعے آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے سٹیٹس کو ذرہ برابر بھی چھیڑنے کی کوشش کی اسے بھرپور، منظم اور فیصلہ کن عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا حرام خور قبضہ مافیا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔
( copy paste)

20/05/2026

پیپلز پارٹی کی کشمیر دشمن تاریخ اور اٹھائیسویں ترمیم کی سازش!
اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے نام پر آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سازش محض ایک قانونی چال نہیں بلکہ یہ ان خطوں کی شناخت، خودمختاری اور وجود پر براہِ راست حملہ ہےجن حکمرانوں کے اپنے چار صوبے سنبھل نہیں رہے بلوچستان جل رہا ہے، کے پی خون میں نہایا ہے، سندھ پیاسا ہے، پنجاب قرضوں میں ڈوبا ہے وہ ہمارے متنازع خطوں پر قبضے کے خواب دیکھ رہے ہیں میں سوچ رہا ہوں ان میں یہ جرأت کہاں سے آئی؟
لیکن یہ پہلی بار نہیں ہوا پیپلز پارٹی کا کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ غداری کا رشتہ دہائیوں پرانا ہے۔
1974 میں ذوالفقار علی بھٹو نے "آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین ایکٹ 1974" آزاد کشمیر پر زبردستی مسلط کیا۔ اس آئین کے ذریعے آزاد کشمیر کی مکمل خودمختاری ختم کر کے اسلام آباد کا شکنجہ کسا گیا اسمبلی تو بنائی لیکن اصل اختیارات آزاد جموں و کشمیر کونسل کو دیے جو اسلام آباد میں بیٹھتی تھی اور جس کا سربراہ خود پاکستان کا وزیراعظم تھا یعنی کشمیر کے عوام کو نمائندگی کا ڈھونگ دیا گیا اور اصل اقتدار اسلام آباد کے ہاتھ میں رکھا گیا۔
یہ آئین آج بھی آزاد کشمیر کی گردن کا طوق بنا ہوا ہے اور اب اٹھائیسویں ترمیم کے ذریعے اس طوق کو مزید تنگ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔بہت سے ذرائع چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی سے آزاد کشمیر میں حکومت بنوانے کے بدلے اٹھائیسویں ترمیم کی حمایت کروائی جا رہی ہے اور کرسی کی خاطر آزاد کشمیر کی حکومت سودے بازی کا ذریعہ بنے گی۔ آج سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ اور آزاد کشمیر کا وزیراعظم بھی پیپلز پارٹی کا ہے اور یہی پارٹی ان خطوں کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی تیاری کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 47 (1948) میں واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف استصوابِ رائے کے ذریعے یہاں کے عوام کریں گے یعنی کوئی پارلیمنٹ کوئی ترمیم ہمارا فیصلہ نہی کر سکتی۔
قرارداد نمبر 80 (1950) اور نمبر 122 (1957) نے ہر قسم کی یکطرفہ آئینی تبدیلی کو کھلے الفاظ میں ناقابلِ قبول قرار دیا۔
continue in next post

16/05/2026

بولا:
“آج ہماری قسمت بدل گئی! بادشاہ نے ہیرے، اشرفیاں اور جوہرات دینے کا اعلان کیا ہے!”
گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پوری رات وہ مستقبل کے منصوبے بناتے رہے۔
اگلی صبح سنگر نہا دھو کر اچھے کپڑے پہن کر محل پہنچا اور ادب سے بولا:
“حضور! کل رات آپ نے جو انعامات عطا فرمائے تھے، میں انہیں لینے حاضر ہوا ہوں۔”
بادشاہ نے حیرانی سے کہا:
“کونسے انعامات؟”
سنگر نے عرض کیا:
“حضور! آپ نے خود فرمایا تھا کہ اشرفیاں، ہیرے اور جوہرات دیے جائیں۔”
بادشاہ مسکرایا اور بولا:
“اے فنکار! تم نے ہمیں اپنے گانے سے خوش کیا، اور ہم نے تمہیں اپنے وعدوں سے خوش کر دیا۔ اب لینے دینے کی بات کہاں سے آ گئی؟”

“یہی قصہ آج کی سیاست پر بھی پورا فٹ بیٹھتا ہے۔
بادشاہ کی طرح یہاں بھی پہلے وعدوں کی محفل سجتی ہے… کبھی ترقیاتی پیکج، کبھی نوکریوں کے اعلانات،کبھی ہسپتالوں کے اعلانات،کبھی اسکول اپ گریڈیشن، اور کبھی بڑے بڑے منصوبوں کے خواب۔
عوام خوش ہو کر ووٹ پر مہر لگا دیتی ہے، جیسے گانے والا بادشاہ کو خوش کر رہا تھا۔ایسے ہی یہ سیاستدان کرتے ہیں

پاکستان میں معاشی صورت حال تب بدلے گی جب ہم امداد کی بجائے ہنرمندی کی اہمیت سمجھیں گے ۔ معاشرے تب تبدیل ہوتے ہیں جب سوچ ...
01/05/2026

پاکستان میں معاشی صورت حال تب بدلے گی جب ہم امداد کی بجائے ہنرمندی کی اہمیت سمجھیں گے ۔ معاشرے تب تبدیل ہوتے ہیں جب سوچ بدلتی ہے اور ہم اِس حوالے سے پیچھے ہیں۔

ہنرمندی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اپنی طرح بھیک منگا بنا دیا

29/04/2026

بریکنک نیوز مظفرأباد۔ سے چند کلومیٹر فاصلے پر واقع یوسی گھن چھتر و یوسی ہوتریڑی کی عوام محکہ برقیات کے لین مین ریاض میر کے جبرا غیر اعلانیہ بجلی بندش اور بلیک میلنگ سے تنگ أکر عوام علاقہ نے ایس ڈی او برقیات کے دفتر کے سامنے احتجاج کی کال دے دی جبرا بجلی کی بندش کے خلاف ایکشن کمیٹی بانڈی جھلیاں کی کال پر ڈوبہ ھوتریڑی پائین بالا کھوڑیاں موری منے بیاڑاں منو بڑیاں کی عوام۔ نے ایکشن کمیٹی بانڈی جھلیاں کی کال پر پانچ مئ کو ایس ڈو برقیات کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان ایک لائن مین دو یوسی کی تمام مین لائن کو اپنے گھر کے پاس جگاڑ فیڈرز لگا کر پوری دو یوسی کی عوام کے لیے درد سر بنا ہوا ھے جب مرضی أئ بند کر دیتا بار بار متعلقہ محکمہ کے ایس ڈی او ایکسین کو بہی اطلاعات دے چکے لیکن کسی نے کوئ ایکشن نہیں لیا کیوں تمام افراد ملی بھگت سے عوام سے باری رقوم وصول کرتے ہیں منتھلی اور کبہی ٹراسفارم مرمت کے نام پر کبہی لائن بحالی کے نام پر عوام علاقہ کا جینا محال کیا ھوا ھے اب عوامی ایکشن کمیٹی بانڈی جھلیاں اور عوام علاقہ پانچ مئ کو ایس ڈی او کے دفتر کے باہر دھرنا۔ دی گی ایکشن کمیٹی بانڈی جھلیاں و ہوتریڑی جھنڈگراں@f

کڑوا سچ
29/04/2026

کڑوا سچ

جھنڈ گراں پائین و بالا وارڈ 3 کا عوامی سروے. . السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے وارڈ نمبر 3 جنڈ گراں والے سب ٹھیک...
28/04/2026

جھنڈ گراں پائین و بالا وارڈ 3 کا عوامی سروے. .

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے وارڈ نمبر 3 جنڈ گراں والے سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے میں ایک تصویر شیئر کی ہے اس میں سے ہر ایک بندہ اپنے محلے کی جتنا بھی کام ہوا ہے اس کی تصدیق کرے۔
میں نے صرف جو کام ہوئے ہیں ان کے بارے میں معلومات لے رہا ہوں ایک جنرل سروے ہے اس میں بھرپور حصہ لیں اگر یہ صرف کاغذوں کی حد تک ہے پھر بھی أپ کمنٹس ضرور کریں۔
جزاکم اللہ خیرا

الیکشن کی اصل حقیقت
26/04/2026

الیکشن کی اصل حقیقت

اب تو عوام کو سوچنا چائیے نہیں بدلے ہمارے حالات نہیں بدلے 😭😭
21/04/2026

اب تو عوام کو سوچنا چائیے نہیں بدلے ہمارے حالات نہیں بدلے 😭😭

Address

جھنڈگراں پائین وبالا
Lahore
45000

Telephone

+923333983998

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhand Garan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhand Garan News:

Share

Category