22/07/2025
"مدرسہ… ایک ایسی جگہ جہاں بچوں کو قرآن، دین اور
اخلاق سکھایا جاتا ہےلیکن افسوس! جب یہی جگہ کسی بچے کے لیے ظلم کا گھر بن جائے تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔کیا کسی استاد کو حق ہے کہ وہ معصوم بچوں پر تشدد کرے؟کیا دین اسلام نے کبھی کسی بچے کو مارنے کا حکم دیا؟نبی کریم ﷺ تو بچوں سے شفقت اور محبت کا حکم دیتے تھے… پھر یہ ظلم کیوں؟یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے درندہ صفت 'استاد' کو بےنقاب کریں۔
انہیں مدرسے کے نام پر ظلم کرنے کی اجازت نہ دیں۔
ایسے افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی بچے پر ہاتھ اٹھانے کی جرأت نہ کرے۔
مدرسے کی عظمت اسی وقت بحال ہوگی جب وہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ محبت، تربیت اور حفاظت بھی ہو۔