Hashaam Talks

Hashaam Talks Syed Muhammad Hashaam
History, Research, Culture, Islamic Inspirational, Motivational and Iqbal's Video Blogger

21/08/2026

محبوب الہی سا کوئی نہ حسین دیکھا
یہ شان ہے ان کی، سایہ بھی نہیں دیکھا
اللہ نے سایہ کو چاہا نہ جدا کرنا
جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطا کرنا

Hashaam Talks

یہ نہ ساقی ہو تو پھرمے بھی نہ ہو، خُم بھی نہ ہو بزمِ توحید بھی دنیا میں نہ ہو، تم بھی نہ ہوعلامہ محمد اقبالاس شعر میں اق...
21/08/2026

یہ نہ ساقی ہو تو پھرمے بھی نہ ہو، خُم بھی نہ ہو
بزمِ توحید بھی دنیا میں نہ ہو، تم بھی نہ ہو
علامہ محمد اقبال

اس شعر میں اقبال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرکزیت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضِ وجود کو اجاگر کرتے ہیں۔ "ساقی" سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس ہے، جو ایمان و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اقبال کہتے ہیں کہ اگر یہ ساقی نہ ہوتا تو نہ "مے" یعنی ایمان و معرفت کی حقیقت ہوتی، نہ "خُم" یعنی وہ ذریعہ جس سے یہ فیض دنیا تک پہنچا۔ اسی طرح، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت نہ ہوتی تو دنیا میں توحید کی بزم، یعنی اہلِ ایمان کی جماعت اور اجتماعیت بھی قائم نہ ہوتی، بلکہ خود امتِ مسلمہ کا وجود ہی ممکن نہ ہوتا۔ اس شعر کے ذریعے اقبال یہ پیغام دیتے ہیں کہ اسلام کی روحانی، فکری اور اجتماعی زندگی کا سارا دار و مدار حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وجودِ مبارک پر ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیر نہ ایمان کی حقیقت باقی رہتی، نہ امتِ مسلمہ کی شناخت۔

Hashaam Talks

شوق ترا اگر نہ ہو میری نماز کا امام میرا قیام بھی حجاب، میرا سجود بھی حجابعلامہ محمد اقبالتشریح:اگر آپ ﷺ کا عشق میری نما...
21/08/2026

شوق ترا اگر نہ ہو میری نماز کا امام
میرا قیام بھی حجاب، میرا سجود بھی حجاب
علامہ محمد اقبال

تشریح:
اگر آپ ﷺ کا عشق میری نماز کا امام نہ ہو یعنی اسے خداۓ پاک کی بارگاہ میں عبادت کا نصب العین نہ بناؤں تو نماز کے لیے میرا کھڑا ہونا بھی جلوۂ ذات سےمحرومی کا باعث ہو اور میرے سجدے کی بھی یہی کیفیت ہو۔ مطلب یہ کہ عشقِ رسولؐ ہی درحقیقت عبادت میں وہ شان پیدا کرتا ہے جو انسان کو منزلِ مقصود تک پہنچاتی ہے۔ ﷲ قرآن میں سورۃ العمران آیت نمبر ۳۱ میں فرماتا ہےہے قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ ﷲ (اے حبیب! فرما دو کہ اے لوگو! اگر تم ﷲ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو ﷲ تم سے محبت فرماۓ گا)۔ حدیث میں ارشاد ہوا کہ ”کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک میں (حضرت محمد ﷺ) اس کے نزدیک اس کے ماں باپ، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب (یعنی پیارا) نہ ہو جاؤں۔“ (صحیح بخاری حدیث نمبر ۱۵)۔ اگر آپ ﷺ کی محبت، یعنی آپ ﷺ کی اتباع کا جذبہ ارکانِ شریعت کی بجا آوری کا محرک نہ ہو، تو کوئی عبادت اللّٰہ کی بارگاہ میں مقبول نہیں ہو سکتی۔

Hashaam Talks

20/08/2026

کیا آپ سود سے پاک زندگی گزار رہے ہیں؟؟

ہو نہ یہ پھُول تو بُلبل کا ترنُّم بھی نہ ہو چَمنِ دہر میں کلیوں کا تبسّم بھی نہ ہوعلامہ محمد اقبالاس شعر میں علامہ اقبال...
20/08/2026

ہو نہ یہ پھُول تو بُلبل کا ترنُّم بھی نہ ہو
چَمنِ دہر میں کلیوں کا تبسّم بھی نہ ہو
علامہ محمد اقبال

اس شعر میں علامہ اقبال نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس کو "پھول" سے تشبیہ دی ہے، جو پوری کائنات کے وجود کا مرکز و محور ہیں۔ علامہ کہتے ہیں کہ اگر یہ پھول یعنی وجودِ مبارکِ رسولِ اکرم ﷺ نہ ہوتا تو نہ بلبل کا نغمہ ہوتا اور نہ چمنِ دہر میں کلیوں کی مسکراہٹ ہوتی، یعنی کائنات کی ہر رونق، ہر خوبصورتی اور ہر زندگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دم سے قائم ہے۔ یہ خیال اس روایتی عقیدے سے ماخوذ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہی پوری کائنات کی تخلیق کا سبب ہے، اور اقبال اسی عشقِ رسول کو شاعرانہ انداز میں بیان کر رہے ہیں۔

Hashaam Talks

شوکتِ سنجر و سلیم تیرے جلال کی نمود فقرِ جُنیدؒ و بایزیدؒ تیرا جمالِ بے نقابعلامہ محمد اقبالتشریح:آنحضورﷺ کی ذات میں شاہ...
20/08/2026

شوکتِ سنجر و سلیم تیرے جلال کی نمود
فقرِ جُنیدؒ و بایزیدؒ تیرا جمالِ بے نقاب
علامہ محمد اقبال

تشریح:
آنحضورﷺ کی ذات میں شاہنشاہی اور درویشی کا کامل امتزاج تھا۔ چنانچہ آپﷺ کے جلال کی جھلک سنجر اور سلیم جیسے بادشاہوں میں ظاہر ہوئی جبکہ آپﷺ کا جذبہ فقر و قناعت جنیدؒ اور بایزیدؒ جیسے کامل صوفیا میں دکھائی دیا۔
(پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا)

Hashaam Talks

19/08/2026

مُکھ چَند بَدر شاہ شانی اے
متھے چمکے لاٹ نورانی اے
کالی زلف تے آکھ مستانی اے
مخمُور آکھیں ہن مد بھریاں

Hashaam Talks

19/08/2026

وہ دانائے سُبل، ختم الرُّسل، مولائے کُلؐ جس نے
غُبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سینا
علامہ اقبال

آپﷺ ہی اس صراط مستقیم سے واقف ہیں جو اللہ جل جلالہ تک پہنچا سکتا ہے اور آپﷺ ہی کی ذات والا صفات ہے جس پر اس دنیا میں آنے والے انبیاء اور پیغمبروں کا سلسلہ ختم ہوا یعنی آپﷺ آخری نبی ہیں اور آپﷺ کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ آپﷺ ساری کائنات کے آقا اور سردار ہیں۔ سردار ہیں۔ آپﷺ ہی کی ذات پاک ہے جو راستے کی گرد کو بھی کوہ طور کی تجلیات میں ڈھالنے کی قدرت رکھتی ہے۔

Hashaam Talks

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hashaam Talks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hashaam Talks:

Shortcuts

Share