Haq Talks Official

Haq Talks Official Haq Talks Official �

Real Islamic reminders that hit your heart �
Helping you reconnect with All

24/08/2026

محبتیں بڑھانے کا نبوی نسخہ 💖

22/08/2026

4962 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ". قِيلَ: مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:"الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کون (مومن نہیں)؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جس کی شرارتوں سے اس کا پڑوسی محفوظ نہیں۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4962]

21/08/2026
19/08/2026

حضرت عبداللہ بن ابی الحمساء رضی اللہ عنہ۔ نے اعلانِ نبوت (بعثت) سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک چیز خریدی تھی اور کچھ قیمت دینی باقی تھی۔وعدہ: انہوں نے آپ ﷺ سے کہا کہ آپ یہیں ٹھہریں، میں ابھی رقم لے کر آتا ہوں۔تین دن کا انتظار: وہ وعدہ کر کے بھول گئے اور پورے تین دن بعد انہیں یاد آیا۔ جب وہ اس جگہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہیں موجود پایا۔نبی ﷺ کا ردعمل: آپ ﷺ نے غصہ کرنے یا برا بھلا کہنے کے بجائے شفقت سے فرمایا: "اے نوجوان! تم نے مجھے مشقت میں ڈال دیا، میں تین دن سے اس جگہ تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔"یہ واقعہ سنن ابی داود سمیت سیرت کی کتب میں آپ ﷺ کی انتہائی اعلیٰ درجے کی امانت، دیانت اور ایفائے عہد (وعدہ پورا کرنے) کی شان میں منقول ہے۔

18/08/2026

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ
ترجمہ:
"اور نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو سورۃ البقرۃ، 2:43
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"آدمی اور شرک و کفر کے درمیان فرق نماز چھوڑنا ہے۔"
📚 صحیح مسلم: 82

17/08/2026

15/08/2026

"صحیح مسلم اور سنن نسائی میں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے خطبۂ جمعہ میں ارشاد فرمایا: کل بدعۃ ضلالۃ، وکل ضلالۃ فی النار — ہر بدعت گمراہی ہے، اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔"

14/08/2026

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آوازیں ملعون ہیں: خوشی کے وقت بانسری کی آواز اور مصیبت کے وقت ہلاکت و بربادی کی آواز۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1761]

13/08/2026

انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’جمعہ کے روز اس گھڑی کو جس میں دعا کی قبولیت کی امید کی جاتی ہے عصر سے لے کر سورج ڈوبنے تک کے درمیان تلاش کرو‘‘۔ (ترمذی، حدیث نمبر:489)
تشریح:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ جناب نبی کریم ﷺ نے ‏ارشاد فرمایا:‏ "جمعہ ‏کے دن ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ اگر کسی مسلمان شخص کو حسن اتفاق سے وہ میسر آجائے (اور) وہ اس میں اللہ ‏تعالیٰ سے خیر کی دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اسے (اس کی مانگی ہوئی) وہ چیز عطا فرما دیتے ہیں"۔ (صحيح مسلم، حدیث نمبر: 852)‏

12/08/2026

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے:اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ(ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگता ہوں اس چیز کے شر سے جو میں نے کی، اور اس چیز کے شر سے جو میں نے نہیں کی.) یہ روایت صحیح مسلم (کتاب الذکر والدعاء)، سنن نسائی اور مشکوٰۃ المصابیح میں موجود ہے۔
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے:اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ(ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگता ہوں اس چیز کے شر سے جو میں نے کی، اور اس چیز کے شر سے جو میں نے نہیں کی.)حدیث کا حوالہیہ روایت صحیح مسلم (کتاب الذکر والدعاء)، سنن نسائی اور مشکوٰۃ المصابیح میں موجود ہے۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haq Talks Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share