وائس آف پیپلز

وائس آف پیپلز لوکائی دےسماجی معاشی وسیاسی حقوق تے ترقی دی موثر آواز

19/10/2024
13/10/2024

یہ کون سخی ہیں
جن کے لہو کی
اشرفیاں، چھن چھن، چھن چھن،
دھرتی کے پیہم پیاسے
کشکول میں ڈھلتی جاتی ہیں
کشکول کو بھرتی جاتی جاتی ہیں
یہ کون جواں ہیں ارضِ عجم
یہ لکھ لُٹ
جن کے جسموں کے
بھرپور جوانی کا کندن
یوں خاک میں ریزہ ریزہ ہے
یوں کوچہ کوچہ بکھرا ہے
اے سندھ عجم، اے ارض سندھ عجم
کیوں نوچ کے ہنس ہنس پھینک دئے
ان آنکھوں نے اپنے نیلم
ان ہونٹوں نے اپنے مرجاں
ان ہاتوں کی ’’بے کل چاندی
کس کام آئی، کس ہاتھ لگی؟’’
’’اے پوچھنے والے پردیسی!
یہ طفل و جواں
اُس نور کے نورس موتی ہیں
اُس آگ کی کچی کلیاں ہیں
جس میٹھے فور اور کڑوی آگ
سے ظلم کی اندھی رات میں پھوٹا
صبح بغاوت کا گلشن
اور صبح بغاوت کا گلشن
اور صبح ہوئی من من، تن تن،
ان جسموں کا چاندی سونا
ان چہروں کے نیلم، مرجاں،
جگ مگ جگ مگ، رَخشاں رَخشاں
جو دیکھنا چاہے پردیسی
پاس آئے دیکھے جی بھر کر
یہ زیست کی رانی کا جھومر
یہ امن کی دیوی کا کنگن!’’

فیض احمد فیض

"رُکن اول بس ایک روٹی ہےپیٹ بھرتا نہیں عقیدوں سے"یہ شعر میں نے یونہی نہیں کہہ دیا،محض بابا فرید الدین گنج شکرکے کلام کو ...
10/10/2024

"رُکن اول بس ایک روٹی ہے
پیٹ بھرتا نہیں عقیدوں سے"
یہ شعر میں نے یونہی نہیں کہہ دیا،
محض بابا فرید الدین گنج شکر
کے کلام کو ہی اردو کا لباس پہنایا ہے کہ:
"پنج رکن اسلام دے
تے چھیواں فریدا ٹُک
جے نہ لَبھے چھیواں
تے پنجے ای جاندے مُک
شبیر ترگوی

بلا عنوان
10/10/2024

بلا عنوان

آج سے کئی سال قبل  ورلڈ سوشل فورم کے موقع پر کینیا کے شہر نیروبی میں مظلوم فلسطینیوں نے صیہونی قبضہ گیری,جارحیت,وحشت,ظلم...
08/10/2024

آج سے کئی سال قبل ورلڈ سوشل فورم کے موقع پر کینیا کے شہر نیروبی میں مظلوم فلسطینیوں نے صیہونی قبضہ گیری,جارحیت,وحشت,ظلم و تشدد اور بربریت کے خلاف ایک ریلی نکالی تھی۔جس میں خاکسار بھی اپنے ساتھیوں محمد کامران اور بلوچ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر واحد بلوچ کے ساتھ شریک ہوا تھا اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔۔۔
آج کئی سال گزرنے کے باوجود صہیونیت کے مظالم ,وحشت اور بربریت میں کمی آنے کی بجاۓ مزید اضافہ ہوا ہے۔مظلوم فلسطینی اپنی سرزمین پر بے زمین بناۓ جا رہے ہیں اور ان پر وحشتوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنم لینے والےحالیہ حادثات اور واقعات کی تفصیل میں جاۓ بغیر کیا اتنا پوچھنا کافی نہیں کہ,,فلسطین کے مسلہ پر عالمی ضمیر کیوں مردہ ہو چکا ہے۔کیا دنیا میں مظلوموں اور کمزوروں کےزندہ رہنے کے حق کو خاموشی کے ساتھ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

08/10/2024

Address

Lahore

Telephone

+923056349949

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وائس آف پیپلز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to وائس آف پیپلز:

Share