RashdaKanwal

RashdaKanwal proud kashmiri girl

انگلی پہ گن رہا ہوں سبھی دوستوں کے نام لیکن تمہارے نام پہ ہم گن رہا ہوں میں ❤️سرفراز آرش              ゚
27/06/2026

انگلی پہ گن رہا ہوں سبھی دوستوں کے نام
لیکن تمہارے نام پہ ہم گن رہا ہوں میں ❤️
سرفراز آرش
゚

مجھ پہ جو بیتی تھی وہ قرطاس پر تحریر کی آ تجھے پڑھ کر سناؤں داستاں تقدیر کی  ایک مدت ہو گئی اب تو کھنکتی بھی نہیں مجھ کو...
26/06/2026

مجھ پہ جو بیتی تھی وہ قرطاس پر تحریر کی
آ تجھے پڑھ کر سناؤں داستاں تقدیر کی

ایک مدت ہو گئی اب تو کھنکتی بھی نہیں
مجھ کو عادت ہو گئی ہے پیر کی زنجیر کی

اے جہاں کے منصفو کیونکر مری سنتے نہیں
یہ الم کی، درد و غم کی داستاں کشمیر کی

پاک ہے میرے نبی کا کل گھرانہ اس لیے
رب نے ان کے حق میں نازل آیہِ تطہیر کی

ہم درونِ ذات کے جھگڑوں سے بچ پاتے نہیں
ترکِ غم کے واسطے کیا کیا نئی تدبیر کی

شہر میرا ان گنت مسلوں میں تھا جکڑا ہوا
شہر کے حاکم نے ازبر کی ہوئی تقریر کی

سات رنگے دوستوں سے جاں چھڑانے کے لیے
دل کے دروازے میں اک دیوار پھر تعمیر کی
راشدہ کنول

Rashda Kanwal

آج ان شاءاللہ ❤️❤️       ゚     Rashda Kanwal
16/06/2026

آج ان شاءاللہ ❤️❤️
゚ Rashda Kanwal

اس پار پکارا جاتا ہے اُس پار پکارا جاتا ہے جو استفسار کرے اس کو غدار پکارا جاتا ہے تم ہم وطنوں کے سینوں کو گولی سے چھلنی...
15/06/2026

اس پار پکارا جاتا ہے اُس پار پکارا جاتا ہے
جو استفسار کرے اس کو غدار پکارا جاتا ہے

تم ہم وطنوں کے سینوں کو گولی سے چھلنی کرتے ہو
بے خوف نڈر جانبازوں سے انکار پکارا جاتا ہے

جو قومیں حق کی خاطر اپناخوب مقدمہ لڑتی ہیں
ایسی قوموں کا صدیوں تک کردار پکارا جاتا ہے

تقدیر کسی بھی ملت کی معمار کے ہاتھ میں ہوتی ہے
مشکل پڑتی ہے سر پر تو معمار پکارا جاتا ہے !

جب دھرتی ماں مشکل میں ہو پہچان بھی خطرے میں ہو تو
خاتون ہو بچہ بوڑھا یا بیمار پکارا جاتا ہے

انصاف برائے نام ہو اور سب مایوسی میں بیٹھے ہوں
تب عدل کے ٹھیکیداروں کو مکار پکارا جاتا ہے

ہم کس کو آج پکاریں سارے بیگانے بن بیٹھے ہیں
جب چوٹ پڑے دل پر تو پھر غمخوار پکارا جاتا ہے
راشدہ کنول
Rashda Kanwal ゚

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RashdaKanwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RashdaKanwal:

Shortcuts

Share