Agri Growth

Agri Growth Social Media Influencers

Chelated Zinc 7% Tablets 10 gramAvailable @ Best Ratesمنگوانے کے لیے رابطہ کریںContact : 03216700768
01/06/2024

Chelated Zinc 7% Tablets 10 gram
Available @ Best Rates
منگوانے کے لیے رابطہ کریںContact : 03216700768

13/01/2024

ہر طرف ٹکٹ لینے کی ٹکٹ دینے کی باتیں ہو رہی ہیں
یامولا ہم کو بھی مدینہ منورہ کی ٹکٹ عطا فرما🙏
آمین🤲

03/12/2023
14/08/2023

Happy independence day ❤️

Indian+local carrots 🥕 seed available                  گاجر کی کاشت گاجر قدیم ترین سبزیوں میں سے ایک اہم سبزی ہے۔ اس کو ...
09/08/2023

Indian+local carrots 🥕 seed available



گاجر کی کاشت
گاجر قدیم ترین سبزیوں میں سے ایک اہم سبزی ہے۔ اس کو انگریزی میں (Carrot) کہتے ہیں۔ یہ فصل پوری دنیا میں کاشت کی جاتی ہے۔ گاجر کی کاشت پورے پنجاب میں کی جاتی ہے۔ گاجر موسم سرما کی ایک خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے۔ طبی لحاظ سے اس کے بیج خوشبو، ہاضمہ، دائمی پیچش، پیٹ کے کیڑوں اور گردوں کی بیماری کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس کا جوس جو مقبول عام مشروب ہے۔ پیشاب کی بندش، یورک ایسڈ کی زیادتی، وٹامن اے کی کمی اور آنکھوں کے لئے ایک ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے۔ گاجر میں چینی کی مقدار گلوکوز اور فرکٹوز کے مقابلہ میں دس گنا زیادہ ہوتی ہے۔ گاجر مختلف طریقوں سے پکا کر استعمال ہوتی ہے اور اسے خشک اور بند ڈبوں میں پیک کر کے بعد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گاجر سے مربہ، اچار، جام اور حلوہ بھی تیار کیا جاتا ہے۔
اقسام اور وقت کاشت:۔ پاکستان میں بہت سی اقسام کاشت کی جاتی ہیں جن میں سے کچھ مقامی ہیں اور کچھ درآمد شدہ۔ لیکن گاجر کی منظور شدہ ترقی دادہ قسم “T-29” ہے جس کی پیداواری صلاحیت 16 سے 20 ٹن فی ایکڑ ہے۔ یہ قسم اپنی خوبصورت رنگت، سائز اور ذائقہ کے لحاظ سے کوئی ثانی نہیں رکھتی۔ اس کی اگیتی کاشت ستمبر سے شروع ہو کر ماہ اکتوبر کے آخر تک جاری رہتی ہے۔ یورپین اقسام کی کاشت نومبر اور دسمبر میں کرنی چاہیے۔
آب و ہوا:۔ مولی کی طرح گاجر بھی سرد آب و ہوا کی فصل ہے لہٰذا بیج کے اگاؤ کے لئے 7 تا 23 ڈگری سینٹی گریڈ مثالی درجہ حرارت ہے۔ جبکہ زیادہ پیداوار اور اچھی کوالٹی کی گاجر کے لئے 20 تا 25 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت انتہائی مناسب ہے۔ اس سے بہت زیادہ یا کم درجہ حرارت پیداوار، سائز اور رنگت کو متاثر کرتا ہے۔ تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ موسمی تغیر و تبدل زمین کے مقابلہ میں زیادہ فیصلہ کن کردار کا حامل ہے۔ زیادہ درجہ حرارت پر گاجر سائز میں چھوٹی، کوالٹی اور رنگت میں کم تر ہوتی ہے۔
زمین کا انتخاب و تیاری:۔ گاجر کی اچھی کوالٹی اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بُھربُھری زرخیز اور لیزر سے ہموار میرا زمین درکار ہوتی ہے۔ جبکہ اگیتی پیداوار کیلئے ریتلی میرا زمین موزوں ہے۔ گاجر لمبی جڑ والی فصل ہے اس لئے زمین بوائی سے پہلے کافی گہرائی تک اچھی طرح تیار ہونی چاہیے۔ اگر اس میں مٹی کے ڈلے اور گوبر کی کچی کھاد موجود ہو تو گاجر کی رنگت اور شکل پوری طرح نشوونما نہیں پا سکتی۔ لہٰذا زمین کا خوب گہرائی تک نرم اور بُھربُھرا ہونا ضروری ہے۔ اس مقصد کیلئے وتر حالت میں زمین کو 3 تا 4 مرتبہ گہرا ہل چلا کر اور سہاگہ دے کر اچھی طرح تیار کر لیا جائے۔ زمین کی تیاری سے قبل داب سسٹم کے ذریعہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کر لی جائے جس سے پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
شرح بیج:۔ اچھی کوالٹی کا صحتمند اور زیادہ روئیدگی والا بیج جو جڑی بوٹیوں سے پاک ہو استعمال کرنا چاہیے ۔ ادارہ تحقیقات سبزیات کے تجربات کی روشنی میں 6 تا 8 کلو گرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے۔ بیج کو ہمیشہ پھپھوند کش زہر لگا کر استعمال کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے تھائیوفنیٹ میتھائل یا بینومل بحساب 2 گرام فی کلو گرام بیج استعمال کریں۔
نامیاتی کھادیں:۔ اچھی طرح گلی سڑی کھاد نہ صرف زیادہ پیداوار کا سبب بنتی ہے بلکہ کیمیائی کھادوں کے استعمال کی ضرورت بھی کم کر دیتی ہے لہٰذا 20 ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد دو ماہ پہلے زمین میں یکساں بکھیر کر 20 تا 25 سینٹی میٹر کی گہرائی تک اچھی طرح مکس کر دیں۔ اس سے زمین کی طبعی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ گاجر کی مارکیٹ کوالٹی بھی بہت بہتر ہو جائے گی۔
کیمیائی کھادیں:۔ گاجر کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے 45 کلوگرام نائٹروجن،45 کلوگرام فاسفورس اور 25 کلوگرام پوٹاش کی ضرورت ہوتی ہے۔ فاسفورس اور نائٹروجن کا اکٹھا استعمال پیداوار پر مثبت اثرات کا حامل ہے لہٰذا زمین کی تیاری کے دوران2 بوری ڈی اے پی اور 1 بوری پوٹاش فی ایکڑ یکساں بکھیر کر زمین میں اچھی طرح ملا دیں۔ فصل کے اگاؤ کے ایک ماہ بعد 1 بوری یوریا فی ایکڑ ڈال دیں۔
طریقہ کاشت و آبپاشی:۔ اچھی طرح ہموار اور تیار شدہ زمین میں 75 سینٹی میٹر (اڑھائی فٹ) کے فاصلہ پر پٹڑیاں بنا کر دونوں کناروں پر ایک سینٹی میٹر گہرائی میں بیج کیرا کر کے مٹی سے ڈھانپ دیں اور فوراً پانی لگا دیں۔ یاد رہے کہ پانی پٹڑیوں پر ہر گز نہ چڑھے صرف پانی کی نمی اسے ملتی رہے۔ شروع میں ہفتہ میں 2 مرتبہ آبپاشی کر کے بہتر اگاؤ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ گاجر کا اگاؤ عام طور پر 7 تا8 دن میں شروع ہو جاتا ہے لیکن اگر بیج 12 تا 24 گھنٹے بھگو لیا جائے تو اگاؤ جلدی شروع ہو جاتا ہے۔ اگاؤ کے بعد فصل کی ضرورت کے مطابق وقفہ بڑھاتے جائیں لیکن ہفتہ وار آبپاشی بہتر رہتی ہے۔
چھدرائی اور جڑی بوٹیاں:۔ گاجر کی کوالٹی میں چھدرائی کا بہت اہم رول ہے۔ مناسب چھدرائی سے مارکیٹ کے قابل پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے لہٰذا جب پودے 5 تا 6 سینٹی میٹر اونچے ہو جائیں تو چھدرائی کے ذریعے پودوں کا درمیانی فاصلہ 2 تا5 سینٹی میٹر کر دینا چاہیے۔ اچھی کوالٹی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے جڑی بوٹیوں کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔ بوائی کے بعد چھ ہفتو ں تک جڑی بوٹیوں سے پاک کھیت نہ صرف زیادہ پیداوار کا سبب بنتے ہیں بلکہ اچھی کوالٹی کے سبب منڈی میں قیمت بھی زیادہ ملتی ہے۔ گاجر میں پینڈی میتھلین بحساب 1 تا 1.5 لٹر فی ایکڑ بوائی کے فوراً بعد تر وتر حالت میں سپرے کرنے سے جڑی بوٹیوں کا تدارک ممکن ہے۔
نقصان دہ کیڑے و بیماریاں:۔ گاجر کی فصل پر کبھی کبھار سفید مکھی اور امریکن سنڈی حملہ آور ہوتی ہے اسی طرح سفوفی پھپھوند، گاجر کا گلاؤ، مرجھاؤ، اگیتا جھلساؤ اور پچھیتا جھلساؤ اس کی اہم بیماریاں ہیں۔ عام طور پر ان بیماریوں کا حملہ بہت کم دیکھنے میں آیا ہے۔ گاجر کی فصل پر نقصان رساں کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ ہونے پر محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی عملہ سے رابطہ کر کے مناسب زہروں کا سپرے کریں۔
برداشت:۔ گاجر کی برداشت اس وقت کرنی چاہیے جب گاجر اپنا پورا سائز حاصل کر لے۔ عام طور پر گاجر 100 تا 120 دن بعد پوری طرح تیار ہو جاتی ہے لیکن اگیتی اور روزمرہ استعمال کیلئے تقریباً 80 تا 90دن بعد جب اس کی موٹائی 2 تا 4 سینٹی میٹر ہوجاتی ہے تو برداشت کی جا سکتی ہے۔ گاجر برداشت کرنے سے 2 ہفتہ پیشتر آبپاشی بند کر دینی چاہیے تاکہ زمین وتر حالت میں آ جائے اور برداشت کرنے میں سہولت ہو۔

Mexi wheat Available limited stockhigh yield upto 80 plus 12 kg seed for one acre for contact 03216700768 or whatsapp
06/08/2023

Mexi wheat Available limited stock
high yield upto 80 plus
12 kg seed for one acre
for contact 03216700768 or whatsapp

Hysun 33 Available in 2 kg & 15 kgSunflower seed03216700768call or whatsapp
01/08/2023

Hysun 33 Available in 2 kg & 15 kg
Sunflower seed
03216700768
call or whatsapp

ڈاکٹر حیوانات نعمان چوہان 0308-8684888جانوروں کو زیادہ بھوک لگانے کا نسخہ:- اگر جانور کی بھوک کم ہوجائے اور وہ کھانے سے ...
13/07/2023

ڈاکٹر حیوانات نعمان چوہان
0308-8684888
جانوروں کو زیادہ بھوک لگانے کا نسخہ:-
اگر جانور کی بھوک کم ہوجائے اور وہ کھانے سے جان چھڑائے یا تھوڑا سا کھا کے چھوڑ دے تو
✔️ بڑی الائچی 125 گرام اچھی طرح کوٹ پیس کر
✔️میٹھا،سوڈا 125 گرام میں مکس کر کے کھلائیں۔
بکروں چھتروں بھیڑوں اور چھوٹے بچوں کیلیے کیلیے اس مقدار کو 5 گنا کم کر دیں۔ یہ آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے اور اس سے بہت فائدہ ملتا ہے جانور کی بھوک کھل جاتی ہے اور وہ رج کے کھاتا ہے۔
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

ڈاکٹر حیوانات نعمان چوہان
0308-8684888



Agri Growth

بسم اللہ الرحمن الرحیم ایاک نعبد و ایاک نستعین السلام علیکم پاکستانی فارمرز ہمارا زوال معاشی نہیں اخلاقی ہےہم پاکستانی ب...
05/07/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایاک نعبد و ایاک نستعین
السلام علیکم پاکستانی فارمرز

ہمارا زوال معاشی نہیں اخلاقی ہے

ہم پاکستانی بحیثیتِ قوم مردہ ہو چکے ہیں۔ اخلاق، احساس نام کوئی چیز نہیں بچی۔ ہم صرف یہ سوچتے ہیں کہ فلاں شخص اگر ترقی کر رہا ہے تو کیوں کر رہا ہے اور ہم اس کی ٹانگیں کھینچنے لگتے ہیں۔ ہر وقت یہی سوچتے ہیں کہ کونسا ایسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ اس ترقی کرتے شخص کو نقصان پہنچے۔ ہم ابھی تک یہی ہضم نہیں کر پائے کہ کیسے کل کے لڑکے صرف چھ ماہ میں جی ون لگا کر فارچونر پر گھوم رہے ہیں۔

کیونکہ ہم تو ساری زندگی گنا، گندم، چاول اور کپاس کاشت کرتے رہے اور ان فصلوں سے عیاشی تو دور اپنے اخراجات بھی پورے نہ کر پائے۔ تو یہ کل کے ترقی پسند کسان کیونکر ترقی کریں۔

بھائیو۔۔۔۔! وقت بدل رہا ہے دنیا چاند پر پہنچ کر اب مریخ پر پہنچنے کی تیاری کر رہی ہے اور ہم اپنے ہی بھائیوں کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں کہ کوئی مجھ سے آگے نہ نکل جائے۔ دنیا کی زراعت کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے ہر ہر فصل پر ریکارڈ پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ لیکن ہمیں ابھی تک یہی سمجھ نہیں آ رہا کہ جی ون 250 سے 300 من پیداوار کیسے دے سکتا ہے اور کیسے ہم اس سے لاکھوں میں منافع کما سکتے ہیں۔ اور نہ صرف منافع کما سکتے ہیں بلکہ اپنے ملک کا ذر مبادلہ بھی بچا سکتے ہیں۔ خدا بھی اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جو قوم اپنی حالت خود بدلنے کی خواہش یا کوشش نہیں کرتی۔ ہمیں اپنے حصہ کا کام کرنا چاہیے پھر خدا پر تکیہ کرنا چاہئے۔

یورپین ممالک میں اگر آپ ایلیفینٹ گارلک کی قیمت دیکھیں تو آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں وہاں لوگ اسے خریدتے بھی ہیں اور ان لوگوں کے ریویوز بھی آپ چیک کر سکتے ہیں ہم پاکستانیوں کی طرح فراڈ فراڈ کی رٹ نہیں لگاتے وہ لوگ کیونکہ وہ حقیقت پسند لوگ ہیں ریسرچ کرتے ہیں اچھائی یا برائی کا موازنہ کرتے ہیں پھر اس شے کو پرکھتے ہیں پھر جا کر اس پر کمینٹ یا ریویو کرتے ہیں۔ لیکن ہم پاکستانی جس چیز سے دور دور تک واسطہ نہیں ہوتا اس پر بھی عالم بن کر کمینٹ کر دیتے ہیں یہ سوچے سمجھے بنا کہ آپ کی اس حرکت کا کہاں سے کہاں تک نقصان ہو سکتا ہے۔

بہرحال ایک بار پھر آپ کے ساتھ جی ون کے منافع کا اشتراک کرتا چلوں کہ مثال کے طور پر آپ ایک ایکڑ جی ون کاشت کرتے ہیں تو اس میں سے 250 من پیداوار حاصل ہوتی ہے (حالانکہ اس بار ہم 350 من تک پیداوار حاصل کر چکے ہیں) تو اس کی قیمت 400 روپے کلو بھی ہو تو یہ 16000 روپے من بنتا ہے اب اگر اس کو 250 سے ضرب کیا جائے تو یہ 40 لاکھ روپے بنتا ہے۔ چلیں یہ بھی شاید آپ لوگوں کو ہضم نہ ہو رہا ہو تو اس منافع کو بھی آدھا کر لیتے ہیں ایک ایکڑ سے 20 لاکھ روپے اور اگر کم از کم پانچ ایکڑ لگایا جائے تو ایک کروڑ منافع بلکل یقینی ہے۔ بہت سے لوگوں کی کامیابی کی کہانیاں سوشل میڈیا پر موجود ہیں آپ کسی کی نہ سنیں ان لوگوں کے بارے میں ان کے علاقے والوں سے جا کر پوچھیں کہ وہ لوگ پہلے کیا تھے اور اب کیا ہیں ۔ باقی جو لوگ منفی کمینٹ کرتے ہیں ان میں سے اکثر کے اگر اکاؤنٹ وزٹ کریں تو پتا چلتا ہے کہ ان لوگوں کا زراعت سے دور دور تک کوئی واسطہ تعلق نہیں بس بغض میں منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔ تو اپنے اور اپنے ملک کے بارے میں سوچیں کیونکہ ہمیں خود اپنے بارے میں سوچنا ہو گا ورنہ ہم اللہ پاک کی اتنی محبوب قوم تو ہیں نہیں کہ فرشتے ہمارے لئے من و سلویٰ لے کر اتریں گے۔ تو آئیے عہد کرتے ہیں کہ ہم جی ون جیسی نعمت کو دھتکارنے کے بجائے اس کے عزت بر قرار رکھیں گے اور حسد نہ کرتے ہوئے محنت کر کے انعام کے مستحق ٹھہریں گے ۔ مافیا کو شکست دیں گے اور جی ون گارلک کی منڈیوں تک رسائی ممکن بنائیں گے۔ انشاءاللہ
(کاپی)
Muslim Agri Farm
Whtsapp:03046995415

ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔ دوسرے ممالک اربوں ڈالرز فال آرمی ورم پر لگا رہے ہیں سور اپنی زراعت پر۔ لیکن یہاں اربوں ادویات ،م...
30/06/2023

ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔

دوسرے ممالک اربوں ڈالرز فال آرمی ورم پر لگا رہے ہیں سور اپنی زراعت پر۔
لیکن یہاں اربوں ادویات ،مشینری کے نام پر کرپشن کرکے ہڑپ کرنے کے بعد عوام کو سستا مشورہ۔
پوری قوم کو زراعت آفیسر جھنگ کا شکر گزار ہونا چاہیے اس قیمتی مشورے کا۔

22/06/2023

منسٹری آف کامرس کی طرف سے جی ون کی ایکسپورٹ کے لیے اقدامات کسانوں کے کیے خوش آئند ھیں-
آنے والے سالوں میں لہسن میں خود کفالت کے ساتھ ساتھ قیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہو گی ۔ ان شاءاللہ

Muslim Agri Farm






















Agri Growth

منسٹری آف کامرس کی طرف سے جی ون کی ایکسپورٹ کے لیے اقدامات کسانوں کے کیے خوش آئند ھیں-آنے والے سالوں میں لہسن میں خود کف...
21/06/2023

منسٹری آف کامرس کی طرف سے جی ون کی ایکسپورٹ کے لیے اقدامات کسانوں کے کیے خوش آئند ھیں-
آنے والے سالوں میں لہسن میں خود کفالت کے ساتھ ساتھ قیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہو گی ۔ ان شاءاللہ

Muslim Agri Farm




















Agri Growth

Address

Lahore
42600

Telephone

+923216700768

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agri Growth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Agri Growth:

Share