VideoMatic

VideoMatic VideoMatic is a platform where you may enjoy the latest, sublime, informative and islamic videos n posts. Like n 👉🏼follow for more informative videos

30/05/2026

اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ،وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَلْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا۔

23/05/2026

Respect of women in Islam💖

21/05/2026
21/05/2026

Reality about Girls 🥺

17/05/2026

✨💖*ہم کل ان شاء اللہ تعالیٰ سال کے بہترین دنوں میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔*
جی ہاں! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ذوالحجہ کے پہلے دس دن شروع ہونے والے ہیں۔
ظاہری طور پر تو وہی دن ہیں، وہی راتیں، وہی سورج اور وہی چاند… لیکن ایمان والوں کی نگاہ صرف ظاہر تک محدود نہیں ہوتی۔ ہم ان دنوں کے اندر چھپی ہوئی رحمت، برکت اور اللہ تعالیٰ کی خاص محبت کو دیکھتے ہیں۔

💕ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا:
“کسی بھی دن کا نیک عمل اللہ تعالیٰ کو ان دس دنوں کے عمل سے زیادہ محبوب نہیں۔”
سوچیے…! اللہ تعالیٰ خود بتا رہے ہیں کہ یہ دن کتنے قیمتی ہیں۔ گویا جنت کی تجارت کے خاص دن، نیکیوں کا سنہری موسم، دعاؤں کی بہار اور رحمتوں کی بارش۔ ☁️✨
تو اے آخرت کے مسافرو! اے اپنے اعمال نامے کو بھاری کرنے والو! یہ دن ضائع نہ ہونے دینا۔
ان دنوں میں کیا کرنا ہے؟

🌿 کثرت سے: الحمد للہ اللہ اکبر لا الہ الا اللہ
🌿 قرآن کی تلاوت
🌿 نفل نماز
🌿 صدقہ
🌿 والدین کی خدمت
🌿 اچھا اخلاق
🌿 دوسروں کی مدد
🌿 دعائیں اور استغفار

اور ہر نیکی کرتے وقت دل میں نیت کریں: “یا اللہ! میں یہ عمل تیری رضا اور ان بابرکت دنوں کا اجر پانے کے لیے کر رہی/رہا ہوں۔”
خاص طور پر تکبیرات کا اہتمام کریں:
الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله، والله أكبر الله أكبر ولله الحمد
ذرا سوچیں… اگر گھر کی دیواروں، فون اسٹیٹس، کلاس روم، آفس، دکان یا گاڑی میں “اللہ اکبر” کی صدائیں گونجنے لگیں تو کیسا خوبصورت ماحول بن جائے۔ 🤍
اور پھر آتا ہے یومِ عرفہ…! وہ عظیم دن جس دن اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ لوگوں کو جہنم سے آزاد فرماتے ہیں۔
اگر ممکن ہو تو اس دن روزہ ضرور رکھیے۔ اپنے لیے، اپنے بچوں کے لیے، امتِ مسلمہ کے لیے خوب دعائیں مانگیے۔
اور ایک دعا یہ بھی ضرور مانگیے:

*“یا اللہ! جس طرح آج میں یہاں بیٹھ کر تجھ سے مانگ رہی ہوں، ایک دن مجھے میدانِ عرفات میں حاضر ہو کر بھی مانگنے کی توفیق عطا فرما۔*

آمین”
اگر ہم ابھی مکہ نہیں جا سکتے تو کیا ہوا؟ اللہ تو ہر جگہ سننے والا ہے۔ 🕋✨

*تو پلیز… ان دنوں کو عام دن مت سمجھیں۔ کون جانتا ہے اگلے سال ہم ان دنوں تک پہنچیں یا نہیں۔*

*اور ہاں جیسے رمضان میں ہم خاص محنت کرتے ہیں نا*… ویسے ہی اب بھی “روحانی اوور ٹائم” شروع کر دیں۔
کم از کم اتنا ضرور کریں:

📌 روز کچھ وقت قرآن کے لیے

📌 کچھ وقت ذکر کے لیے

📌 کچھ وقت دعا کے لیے

📌 اور کچھ وقت لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لیے
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص، سچی نیت اور خوب نیکیاں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲🌸
جزاکم اللہ خیراً

14/05/2026

➖🍃➖🍃➖🍃➖🍃➖

*عشرہ ذوالحج اور پلاننگ

🖊️📋🖊️📋🖊️📋🖊️

*بہترین دس دنوں میں کرنے کے بہترین کام*
🎗️ذوالحجہ کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے target اور goals تیار کر لیجے کہ ان دس دنوں میں خود کو کس طرح اللہ کے ذکر اور عبادات کے لیے خالص کرنا ہے۔

💠ذوالحج کا استقبال *استغفار کی کثرت* سے کرنا ہے۔صدق دل سے *استغفار کی دعاٸیں* مانگیں جو اللہ تعالی نے بابا آدم علیہ السلام کو سکھاٸیں یا دیگر *قرآنی و مسنون دعاٸیں* جو آپ سب کو یاد ہیں یا آپ کے پاس محفوظ ہیں۔

💠 *ذکرالہی* کا کثرت سے شعوری اہتمام کرنا ہے۔اٹھتے،بیٹھتے،لیٹتے،کام کے دوران،کسی بھی کیفیت میں *تکبیر،تحمید اور تہلیل کی تسبیحات* سے زبان کو مصروف رکھنا ہے.

💠 *قرآن پاک کو مکمل* کرنے کا ارادہ کیجے عشرہ ذوالحج میں۔ *یکم ذوالحج سےلے کر نو ذوالحج* تک تین پارہ فی یوم کی تقسیم سے ہم اللہ کے حکم سے قرآن پاک مکمل کرسکتے ہیں۔
*انشإ اللہ*

💠وقت کو ضاٸع کرنے والی ہر قسم کی سرگرمی سے اجتناب کرنا ہے جیسے *سوشل میڈیا کا بے جا استعمال اور دیگر سیاسی و سماجی مشاغل وغیرہ*۔

💠گھر کی *دیگر تمام مصروفیات* کو کچھ دنوں کے لیے مختصر کرلیں، جو عید کے بعد مکمل کی جاسکتی ہوں۔جیسے شادی بیاہ یا سفر کی تیاری وغیرہ۔

💠 *نفلی روزوں* کا اہتمام کرنا ہے۔خصوصا عرفہ کے روزے کا۔
(جاری ہے)
➖🍃➖🍃➖🍃➖🍃➖

08/05/2026

Last kalam of Amjad sabri 😭Me Qaber Andheri me

30/04/2026

✨اذان کی پانچ سنتیں

(شیخ عبدالرزاق البدر)

🍃جب بھی تم اذان سنو تو یہ یاد رکھو کہ اس وقت پانچ سنتیں ادا کی جا سکتی ہیں، لہٰذا ان کا اہتمام کرو:
1. پہلی سنت:
اذان کو غور سے سنو اور مؤذن جو کلمات کہے، تم بھی ویسے ہی دہراؤ۔
2. دوسری سنت:
شہادتین کے بعد یہ دعا پڑھو:
رضيت بالله رباً
وبالإسـلام ديـناً
وبمحمدٍ ﷺ رسـولا
"میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہوں۔"
3. تیسری سنت:
اذان مکمل ہونے کے بعد نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجو۔
4. چوتھی سنت:
اس کے بعد اللہ سے "وسیلہ" کی دعا مانگو:
"اے اللہ! اس کامل دعوت اور قائم ہونے والی نماز کے رب..." (آخر تک)
5. پانچویں سنت:
پھر اپنے لیے دنیا اور آخرت کی بھلائی کی جو چاہو دعا کرو، کیونکہ یہ وقت دعا کی قبولیت کا ہے۔

28/04/2026

🙏🏻Plzz say

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VideoMatic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VideoMatic:

Share