30/06/2023
مجھے ایک صاحب بتا رہے تھے ۔۔۔
وہ ڈاکٹر ہیں
کہنے لگے۔۔جوانی کے دن تھے میں بھی عشق پہ ایمان لانے والا تھا۔۔
آج سے قبل 12 سال پہلے ایک لڑکی میرے پاس ائی وہ بیمار تھی کافی بیمار تھئ۔۔۔
اس کا چیک اپ کیا۔وہ بہت خوبصورت تھی ۔۔۔اس کی نیلی سی آنکھیں ۔
نہ جانے مجھے کیا ہوا ۔میں پہلی نظر میں ہی اس پہ دل ہار گئا
لیکن خاموش رہا ۔۔۔اس کا علاج جاری رہا ۔۔۔وہ بلکل ٹھیک ہو گئی۔۔۔
جب وہ آخری بار میرے پاس ائی ۔۔میں نے ہمت کر کے اس سے کہا ۔۔کیا اہنا نمبر ہم کو دے سکتی ہیں۔۔یہ تھا تو میری شعبے کے خلاف لیکن جوان تھا ناداں بھی تھا ۔۔۔
اس نے میری طرف دیکھا پھر مجھے اہنا نمبر دے دیا۔۔
وہ اتنی خوبصورت تھی۔میں بتا نہں سکتا اس کی نیلی سی آنکھیں ۔گندمی رنگ۔۔مسکرائے تو ڈمپل بنتے ہوں ۔۔خوبصورت ملائم بال۔۔۔
میں نے اسے کال کی ۔۔۔وہ مجھے پہچان گئی۔۔۔
جی ڈاکٹر صاحب مجھے یقین تھا آپ کا فون ضرور آئے گا۔۔
میں نے پوچھا۔۔۔آپ کیا کر رہی تھی۔۔۔آہستہ سے بولی۔۔بس حالات سے لڑ رہی ہوں ۔۔
میں نے بات مذاق میں ٹال دی ۔۔۔کیا حالات سے لڑنا بھلا۔۔۔
آپ یہ بتائیں رہتی کہاں ہیں۔۔۔اس نے بات بدل دی ۔ڈاکٹر صاحب چھوڑیں نا میں کہاں رہتی ہوں ۔آپ بتائیں۔۔آپ کیوں کرتے مجھے کال کیوں لیا میرا نمبر ۔
میں مسکرا دیا۔۔۔۔آپ جانتی ہیں اللہ پاک نے آپ کو کتنا خوبصورت بنایا ہے ۔۔آپ بہت پیاری ہیں۔ ۔
وہ خاموش ہو گئی۔۔۔ڈاکٹر صاحب پیارا ہونے سے کیا ہوتا ہے ۔۔۔کاش نصیب بھئ پیارے ہوتے ۔۔میں نے سوال کیا ۔۔کیوں آپ کے نصیب کو کیا ہے۔۔۔
وہ چپ ہو گئی ۔۔ڈاکٹر صاحب ۔۔آپ ٹائم پاس کرنا چاہتے ہیں مجھ سے۔۔۔وہ یہ بات کر رہی تھی میرے پاس مرہض ا گئے میں نے فون بند کر دیا۔۔۔۔
ہماری بات ہوتی رہی۔۔۔وہ مجھے کہتی ڈاکٹر صاحب آپ کا عشق میں جانتی ہوں کہاں تک ہے ۔۔آپ بتا دیں کب کس وقت آپ کو ملنے اوں ۔۔۔اس کی یہ بات سن کا میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے میں نے کہا تم کو یہ بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا میں ایسا انسان نہیں ہوں۔۔
میں نے اس سے پوچھا۔آپ کے امی ابو کون ہے فیملی میں۔۔آہستہ سے بولی صرف امی ہے اور دو چھوٹی بہنیں۔۔۔۔
ابو نہیں ہیں بھائی بھی نہیں ہے کوئی ۔۔۔۔
میں نے گھر کے اخراجات کا پوچھا کیسے گھر کا نظام چلتا ۔۔۔وہ خاموش ہو گئی عشا کی نماز کا وقت ہو گیا تھا۔۔۔کہنے لگی مین نماز پڑھ لوں ۔۔میں نے ہاں میں جواب دیا ۔۔
وہ صرف دن میں بات کیا کرتی تھی