Allama Hafiz Muhammad Babar Qadri

Allama Hafiz Muhammad Babar Qadri Allama Hafiz Muhammad Babar Qadri's Official Page

تمام عاشقان غوث الورٰی کو  گیارھویں شریف بہت بہت مبارک ہو
13/09/2026

تمام عاشقان غوث الورٰی کو گیارھویں شریف بہت بہت مبارک ہو

12/09/2026

لوگـوں کـی بـے رخی سـے اذیـت ہوئـی مـگر
اس در بـدر حیــات نــے جـینا سـکـھـا دیــا

« حضور کے صدقے آزادیاں »*امام واحدی* نے فرمایا آیتِ کریمہ > وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ اور جو ال...
12/09/2026

« حضور کے صدقے آزادیاں »

*امام واحدی* نے فرمایا آیتِ کریمہ
> وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ
اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لیے نجات کی راہ نکال دے گا
`عوف بن مالک الاشجعی` کے متعلق نازل ہوئی ہے
ان کا ایک بیٹا تھا جسے مشرکین نے قید کر لیا تھا
تو وہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اس کی شکایت لیکر حاضر ہوئے
عرض کیا
میرے بیٹے کو مشرکین نے قید کر لیا ہے اور اس کی ماں گریہ و زاری کر رہی ہے
حضور آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟
حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
> اتق الله و اصبر آمرك واياها ان تستكثروا من قول لا حول ولا قوه الا بالله
اللہ سے ڈرو اور صبر کرو
میں تمہیں اور تمہاری بیوی کو کثرت سے لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنے کا حکم دیتا ہوں
*عوف بن مالک* واپس تشریف لائے اور اپنی زوجہ کو فرمایا کہ حضور یہ نے پڑھنے کا حکم دیا ہے
زوجہ نے کہا
بہترین حکم دیا ہے
پھر دونوں میاں بیوی یہ مبارک کلمہ پڑھنا شروع ہو گئے
اُدھر مشرکین اُن کے بیٹے سے غافل ہوگئے اور ان کا بیٹا دشمن کی چار ہزار بکریاں لیکر بھاگ آیا
تب یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی
`مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ`
اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لیے نجات کی راہ نکال دے گا
« *مصباح الظلام فی المستغیثین بخیر الانام ص ١٠٥* »
`امام المزالی` نے اس کتاب میں ایک باب باندھا ہے کہ جن قیدیوں نے حضور کی بارگاہ میں شکایت کی تو وہ قید سے رہا ہو گئے
اس کے تحت عہدِ نبوی کا مذکورہ واقعہ لکھا
اس کے بعد کئی واقعات بعد کے زمانوں کے لکھے ہیں
کوئی کسی دور کا ہو حضور کی بارگاہ میں فریاد کرے حضور فریاد رسی فرماتے ہیں
`صدقِ دل و با ادب زبان سے عرض کریں منزل پا لیں گے`

*حسان الہند* عرض گزار ہیں
نافع و دافع ہو تم شافع و رافع ہو تم
تم سے بس اَفزوں خدا تم پہ کروروں درود
شافی و نافی ہو تم کافی و وافی ہو تم
درد کو کر دو دوا تم پہ کروروں درود

حضور کے صدقے جسم و جان و قلب و ذہن قید سے آزاد ہوتے ہیں
*دنیاوی افکار و اخروی نار سے آزادی ملتی ہے*
اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا مولانا محمد كما تحب وترضى له
✍️ سیدمہتاب_عالم

روافض کی محبت میں مرے جانے والے ، ان کی نماز جنازہ پڑھنے ، پپیاں جپھیاں کرنے والے شمس الرحمان مشہدی اور روافض کے دیگر دل...
12/09/2026

روافض کی محبت میں مرے جانے والے ، ان کی نماز جنازہ پڑھنے ، پپیاں جپھیاں کرنے والے شمس الرحمان مشہدی اور روافض کے دیگر دلالوں کو بھکی شریف سے جواب تجدیدِ ایمان و نکاح کرو روافض کے دلالو ۔ (فتاویٰ بھکی شریف کے متفرق صفحات کے اسکینز پڑھیں اور فیصلہ کریں) ۔ ⏬

12/09/2026
شوہر اور بیوی کے درمیان باہمی قربت محض ایک فطری تقاضا نہیں بلکہ ازدواجی رشتے کے سکون، محبت اور باہمی وابستگی کا بھی اہم ...
12/09/2026

شوہر اور بیوی کے درمیان باہمی قربت محض ایک فطری تقاضا نہیں بلکہ ازدواجی رشتے کے سکون، محبت اور باہمی وابستگی کا بھی اہم ذریعہ ہے میاں بیوی جب ایک دوسرے سے دوری اختیار کر لیتے ہیں، گفتگو قربت اور میل ملاپ ترک کر دیتے ہیں تو دلوں میں اجنبیت شکوے اور تلخی جنم لینے لگتی ہے یہاں تک کہ ایک مضبوط رشتہ بھی اندر ہی اندر کمزور پڑ جاتا ہےخاص طور پر شوہر کا مسلسل بیوی سے بے رخی اور دوری اختیار کرنا بعض اوقات غصے چڑچڑے پن بدگمانی اور باہمی نفرت کو بڑھا دیتا ہے اسی طرح بیوی کا شوہر سے جذباتی اور ازدواجی تعلق منقطع کر دینا بھی رشتے میں شدید دراڑ پیدا کر سکتا ہے

یہ بھی سمجھنا ضروری ہے کہ کسی عورت کا شوہر کو چھوڑ کر گھر سے چلے جانا محض ایک واقعے کا نتیجہ نہیں ہوتا بعض حالات میں مسلسل بے توجہی محرومی ناچاقی اور ازدواجی زندگی میں عدمِ اطمینان بھی اس کے پسِ پردہ عوامل ہو سکتے ہیں تاہم ہر واقعے کے اسباب الگ ہوتے ہیں اس لیے بغیر تحقیق کسی ایک فریق کو مکمل قصوروار ٹھہرانا درست نہیں

ازدواجی زندگی ضد انا اور مسلسل دوری سے نہیں محبت گفتگو باہمی احترام حقوق کی ادائیگی اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے سے قائم رہتی ہے

میاں بیوی کا محبت بھرا تعلق ہی گھر کے سکون کی بنیاد ہے جہاں محبت توجہ احترام اور باہمی قربت ہو وہاں رشتہ مضبوط رہتا ہے اور فاصلے دلوں میں جگہ نہیں بنا پاتے ❤️

آپ کے نزدیک میاں بیوی کے باہمی محبت و مودّت کے تعلق کی کیا اہمیت ہے اپنا مؤقف اور قیمتی رائے ضرور پیش کریں

یہ بھی آپ ﷺ کی رحمت کا قصّہ ہےمُجھ سا گُناہ گار بھی اُمت کا حصّہ ہے۔صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ...
10/09/2026

یہ بھی آپ ﷺ کی رحمت کا قصّہ ہے
مُجھ سا گُناہ گار بھی اُمت کا حصّہ ہے۔

صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد اور عقیدہ ختم نبوت ❤️        📩       📤 ˡᶦᵏᵉ       ˢᵃᵛᵉ      ˢʰᵃʳᵉ💖💔💯👍🌹💐🇵🇰🇵🇸               ...
10/09/2026

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد اور عقیدہ ختم نبوت
❤️ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

💖💔💯👍🌹💐🇵🇰🇵🇸

Address

Sheraz Villas, Phase 2
Lahore
54700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Hafiz Muhammad Babar Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share