
29/10/2022
بھارتی کرکٹر ایشون نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روی چندرن ایشون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر محمد نواز کی گیند وائیڈ ہونی بجائے ان کے پیڈ کو چھوجاتی تو وہ اسی روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے۔
ایک انٹرویو میں ایشون نے کہا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند ٹرن ہوکر آپ کے پیڈز کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے اس پر میں نے جواب دیا کہ اس کے بعد میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا۔
اس موقع پر انٹرویو میں موجود ویرات کوہلی نے بھی ایشون کی تعریف کی۔