Aftab Khan

Aftab Khan Youtuber .. Social Media.. Journalism

01/12/2023

بندہ ساری رات کمبل کی لمبائی اور چوڑائی میں فرق معلوم کرنے جستجو میں خوار ہو جاتا ہے مگر تعزیرات پاکستان میں کمبل بنانے والی کمپنی کے خلاف کوئی سزا ہی تجویز نہیں کی گئی جو کنفیوژن پیدا کرتی ہے۔ حیرت ہے۔

آج کی ٹاپ سٹوری 30 اگست 2023 1.آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخ میں کمی کی درخواست پر حکومت سے تحریری پلان طلب کرلیا جس میں ...
30/08/2023

آج کی ٹاپ سٹوری
30 اگست 2023

1.آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخ میں کمی کی درخواست پر حکومت سے تحریری پلان طلب کرلیا جس میں بتایا جائے کہ ریلیف دینے پر ٹیکس وصولی میں کتنی کمی ہوگی اور اسے کہاں سے پورا کیا جائے گا۔

2.شہری سعیدہ بیگم کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت سے تمام محکموں کے افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی فراہمی فوری روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

3. ملک کی معاشی صورتحال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے، ہمارے پاس مالی گنجائش نہیں ہے جس کی وجہ سے سبسڈی نہیں دے سکتے اور اگر آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد نہیں کرتے تو حالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر

4.آپ جڑانوالہ واقعے میں مذہبی سازشوں کو بے نقاب کر سکتے ہیں، اسی طرح ملک اور ریاست کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا،سازش کے پیچھے چھپے ذمے داروں کو سامنے لانے تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔جاوید لطیف

5.سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے دیا، سابق وزیراعظم 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں گے۔

6.عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔وزارت قانون کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہا،انتخابات کی تاریخ بارے وزرات قانون نے صدر کے خط کا جواب

7.بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

8.نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، چیف جسٹس

30/08/2023

سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر اعتراض عائد

عمران خان کی وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کل سماعت کے لئے مقرر

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کل درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے

رجسٹرار آٖفس ہائی کورٹ نے کیس کی کاز لسٹ جاری کردی

30/08/2023

تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

وکلا نے پولیس سے گرفتاری کے وارنٹس مانگے تو پولیس نے وارنٹس دکھانے سے انکار کر دیا

پولیس گھسیٹتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو وین میں ڈال کر روانہ ہو گئی۔

30/08/2023

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کو جوابی خط ارسال کردیا۔

الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کی مجاز اتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے۔

صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار حاصل نہیں

آرٹیکل 48 (5) صدر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار تب دیتا ہے جب صدر 58 (2) کے تحت اسمبلی تحلیل کرے۔

صدر اگر قومی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دیں گے تو ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات ممکن نہیں ہوں گے۔

صدر کے تاریخ دینے کا اختیار تسلیم کیا جائے تو صوبوں میں تاریخ گورنرز دینے کے مجاز ہوں گے۔

ایسے میں گورنر کے پی جبکہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں الیکشن کمیشن الگ الگ تاریخ دے سکتے ہیں۔

30/08/2023

قرآن مجید اور سپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی

بک شاپس مالکان کو ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

حکومت کی جانب سے منظور و جاری کردہ قرآن پاک اور سپاروں کی فروخت کی جائے۔

خریدار سے اس کا نام پتہ اور ایڈریس موبائل فون نوٹ کرنے کے بعد قرآن پاک اور سپارے دئیے جائیں۔

جڑانوالہ جیسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے تحصیل انتظامیہ و پولیس نے تمام بک شاپس مالکان کو ہدایت جاری کردی

30/08/2023

پاکستان کی سب بڑی دھاگے کی مارکیٹ نے بجلی بلوں پر ہڑتال کا اعلان کر دیا

فیصل آباد: پاکستان یارن مرچینٹس ایسوسی ایشن کا 2 ستمبر کو مارکیٹ بند کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد: 2 ستمبر کو یارن مارکیٹ کی تالہ بندی کر دی جائے گئ چئیرمین پائما

فیصل آباد: بجلی کے بلوں میں اضافے نے کاروبار کو تباہ کر دیا ہے، تاجر

فیصل آباد:انرجی بحران کے باعث سپینگ ملز اور پاور لومز بند پڑی ہیں، چئیرمین پائما

فیصل آباد: دھاگے کی ڈیمانڈ کم ہونے کے باعث یارن مارکیٹ میں ویرانی ہے، چئیرمین پائما

30/08/2023

فیصل آباد: بجلی کے بلوں میں اضافے پر ہڑتال کا اعلان

تاجروں کا دو ستمبر کو بجلی کے بلوں شٹر ڈاون ہڑتال اعلان

دو ستمبر کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے ، تاجر

30/08/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا روانگی

ملتان: نیپال کے خلاف میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم رات 3 بجے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کولمبو جائے گی

پاکستان ٹیم کولمبو سے بس کے ذریعے کینڈی روانہ ہوگی

جمعہ کو پالیکلے اسٹیڈیم میں قومی ٹیم شام 6 بجے سے 8 بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا

30/08/2023

یہ عوام تم سے صلح کرے گی جب تم عمران خان سے صلح کرو گے۔۔ ملک میں بغاوت ہو گئی ہے ۔۔ صلح تو کرنی پڑے گی۔۔۔ اٹک جیل سے باہر مشال یوسفزئی کی گفتگو

30/08/2023

توشہ خانہ اب سائفر کیس عمران خان کب رہا ہوں گے ؟
عمران ریاض کے حوالے سے بڑی خبر ۔۔؟
بجلی کے بلوں میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے ؟

https://www.youtube.com/watch?v=wsT0--cdrQY

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aftab Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aftab Khan:

Share