Technical Bethak

  • Home
  • Technical Bethak

Technical Bethak A completely free platform to learn the hidden secrets of trading and crypto market updates. Follow for open discussion, guided by experienced teams.

Note: We have no premium group, and we never charge a single penny for learning or trading signals.

29/03/2026

جی او ببلو
ٹریڈنگ کی فیلڈ کی ایک سب سے خطرناک حقیقت یہ بھی ہے جسے بہت کچھ آتا ہے وہ کہتا ہے بھائی ہمیں کچھ نہیں آتا ہم تو ابھی سیکھ رہے ہیں۔۔۔ اور جسے ککھ نہیں آتا وہ ہمیشہ یہی دعویٰ کرے گا ہمیں تو سب کچھ ہی آتا ہے، ٹریڈنگ تے شے ای کوئی نہیں۔۔۔۔ 100 سے 500 جہاں کہیں بھی یہ جملہ سنو بلکہ جہاں کہیں یہ جملہ بھی سنو کہ 500 سے 100 تو سمجھ جاؤ "ببلو فراڈیا ہے" 😆

جو لوگ اس فیلڈ میں ہیں وہ Network Marketing  کی ٹرم سے واقف ہوں گے، جسے کہتے ہیں بندے گھیر کے لانا اور انویسٹ کروانا اور...
25/01/2026

جو لوگ اس فیلڈ میں ہیں وہ Network Marketing کی ٹرم سے واقف ہوں گے، جسے کہتے ہیں بندے گھیر کے لانا اور انویسٹ کروانا اور کمیشن لینا، جوں جوں آپ ٹیم بڑھاتے جائیں گے ویسے ویسے آپکا کمیشن اور منافع بڑھتا جائے گا۔
آپ لوگ کہتے ہیں ان منجن فروشوں کو کہیں کچھ نہ۔ بس میں ہو کرپٹو ہب میں کان پکڑوا کے ان کی لتر پریڈ کی ہو تنقید تو بہت چھوٹی چیز ہے۔
آج کل جو نیا دھندہ ان لوگوں نے پکڑ لیا ہے وہ سگنل اور کورس بیچنے کے کے لیے نیٹ ورک مارکیٹنگ والا ہی طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں۔
مطلب بندے گھیر کے لانا
آپ کو آپ کے دوست احباب رشتے دار اپنے تھوڑے سے لالچ اور کمیشن کے لیے یہ بتاتے نظر آئیں گے کہ فلاں بندے کا گروپ جوائن کرو، اتنے بہترین سگنل ملتے ہیں 100٪ ایکوریسی ہے، میں نے اس گروپ میں رہ کر اتنا کما لیا ہے
خدارا ایسے کسی دوست رشتے دار کی بات نا سننا وہ کمینا اپنے کمیشن کے چکر میں ہے، بہت سے لوگ مارکیٹ میں آ چکے ہیں جو کہتے ہیں آپ کے پاس انویسٹمنٹ نہیں ہے، آپ ٹریڈنگ بھی نہیں کر سکتے تو ہمیں جوائن کریں، ہماری ٹیم آپکو سکھائے گی آپ نے کیا کرنا ہے اور آپ کی ارننگ بغیر انویسٹمنٹ کے شروع ہو جائے گی۔۔۔
یہ لوگ پھر کیا کر رہے ہیں وہ میں اوپر بتا چکا ہوں
دوبارہ سن لیں آپ کا کوئی بھی لگتا آپکو کسی پریمیم کے لیے انوائیٹ کرے تو اس کے چکر میں نہ آنا، ایک چپیڑ سجے پاسے اور ایک کھبے پاسے لگا کر تیتر کروا دینا 🥱


یہ Hands-on Strategy کیا ہے ؟یہ  Hands-on strategy ایک ایسی حکمت عملی ہے جسکا اصل محور عملی تجربہ اور خود کام کرنے پر مب...
25/01/2026

یہ Hands-on Strategy کیا ہے ؟

یہ Hands-on strategy ایک ایسی حکمت عملی ہے جسکا اصل محور عملی تجربہ اور خود کام کرنے پر مبنی سیکھنا ہوتا ہے، نہ کہ صرف تھیوری یا کتابی علم پر۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ جو کچھ سیکھ رہے ہیں، اسے فوری طور پر عملی ماحول میں apply کریں اور اپنے نتائج کو خود دیکھیں۔ اس طرح سیکھنے کا عمل زیادہ مؤثر اور یاد رہنے والا ہوتا ہے، کیونکہ آپ نے صرف concept نہیں بلکہ اس کے عملی استعمال کو بھی سمجھا ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر، اگر کوئی شخص ٹریڈنگ سیکھ رہا ہے، تو صرف چارٹس اور indicators کا مطالعہ کرنا تھیوری ہے، لیکن خود trades کرنا، مختلف strategies آزمانا، اور یہ دیکھنا کہ کون سا method مارکیٹ میں بہتر کام کرتا ہے، یہ hands-on strategy کہلاتا ہے۔ اس طرح نہ صرف skills بہتر ہوتی ہیں بلکہ آپ کی decision-making ability بھی مضبوط ہوتی ہے، کیونکہ آپ نے اپنی actions کے نتائج خود experience کیے ہوتے ہیں۔
اگر Graduate level پر سمجھیں تو، hands-on strategy ایک structured approach ہے جو knowledge کو action میں تبدیل کرنے پر زور دیتی ہے۔ یہ strategy دو اہم اصولوں پر مبنی ہوتی ہے: پہلے، آپ جو steps اٹھاتے ہیں وہ experience-based ہوں، اور دوسرے، ہر action کا outcome measureable اور analyzable ہو تاکہ آپ اپنی strategy کو مسلسل بہتر بنا سکیں۔ اس طرح، غیر ضروری اقدامات ختم ہو جاتے ہیں اور صرف وہی کام باقی رہتا ہے جو result-oriented اور effective ہو۔

فاریکس کو کرپٹو کے مقابلے میں زیادہ مشکل کہا جاتا ہے، اور یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی حقیقی وجوہات ہیں۔سب ...
25/01/2026

فاریکس کو کرپٹو کے مقابلے میں زیادہ مشکل کہا جاتا ہے، اور یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی حقیقی وجوہات ہیں۔
سب سے پہلی وجہ یہ ہے کہ فاریکس مارکیٹ عام لوگوں کی نہیں بلکہ بینکوں، ہیج فنڈز اور اداروں کی مارکیٹ ہے۔ یہاں زیادہ تر پیسہ institutional players کا ہوتا ہے جو advanced algorithms اور huge capital کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ price حرکت random نہیں بلکہ بہت “smart” ہوتی ہے، یعنی اکثر ایسا لگتا ہے کہ market آپ کی entry دیکھ کر الٹی سمت چلی گئی۔ Crypto میں زیادہ تر retail traders ہوتے ہیں، اس لیے وہاں moves زیادہ emotional اور predictable ہوتے ہیں۔
دوسری بڑی وجہ liquidity ہے۔ فاریکس دنیا کی سب سے زیادہ liquid مارکیٹ ہے، روزانہ کھربوں ڈالر کا حجم ہوتا ہے۔ اتنی بڑی liquidity میں price کو ہلانا آسان نہیں ہوتا، اس لیے moves سست، controlled اور misleading ہوتے ہیں۔ Crypto میں liquidity کم ہے، اس لیے تھوڑے سے پیسے سے بھی بڑا move آ جاتا ہے، trend جلد بن جاتا ہے اور beginner کو سمجھ بھی آ جاتا ہے کہ market کہاں جا رہی ہے۔
تیسری وجہ fundamental complexity ہے۔ فاریکس میں price صرف chart سے نہیں چلتا بلکہ پوری economy سے جڑا ہوتا ہے: interest rates، inflation، GDP، central banks کی policy، geopolitical حالات۔ ایک currency strong یا weak کیوں ہو رہی ہے، یہ سمجھنے کے لیے economics کی basic سمجھ ضروری ہے۔ Crypto میں fundamentals نسبتاً simple ہوتے ہیں: adoption، hype، regulations، whales اور news۔ اس لیے crypto fundamentals emotionally driven ہوتے ہیں، جبکہ forex fundamentals logically driven ہوتے ہیں۔
چوتھی وجہ manipulation کی نوعیت ہے۔ Crypto میں manipulation obvious ہوتی ہے: اچانک pump یا dump، long wick، exchange کے data میں فرق۔ فاریکس میں manipulation زیادہ subtle ہوتی ہے: fake breakouts، stop hunting، liquidity grabs۔ یعنی market جان بوجھ کر ایسے levels توڑتی ہے جہاں زیادہ لوگ entry لیتے ہیں، پھر فوراً واپس آ جاتی ہے۔ Beginner کو یہی لگتا ہے کہ “strategy کام نہیں کر رہی”، حالانکہ اصل میں market structure سمجھ نہیں آئی ہوتی۔
آخری اور سب سے اہم وجہ psychology اور patience ہے۔ فاریکس میں profit آہستہ آتا ہے، کبھی کبھی پورا ہفتہ کوئی clean setup نہیں ملتا۔ Crypto میں روز کوئی نہ کوئی move مل جاتا ہے، dopamine مسلسل ملتی رہتی ہے۔ اسی لیے زیادہ لوگ forex کو boring اور difficult کہتے ہیں، کیونکہ یہاں discipline، waiting اور consistency کی demand بہت زیادہ ہے۔





فرض کریں آپ ایک گولڈ ٹریڈر ہیں۔آپ کسی سنیارے سے ایک تولہ سونے کا بسکٹ پانچ لاکھ روپے میں خرید کر گھر لے آتے ہیں، اس نیت ...
13/01/2026

فرض کریں آپ ایک گولڈ ٹریڈر ہیں۔
آپ کسی سنیارے سے ایک تولہ سونے کا بسکٹ پانچ لاکھ روپے میں خرید کر گھر لے آتے ہیں، اس نیت سے کہ جب قیمت بڑھے گی تو فروخت کر دیں گے۔
اب سوال یہ ہے کہ اگر وہی بسکٹ کچھ وقت بعد چار لاکھ کا بھی رہ جائے تو آپ کو خاص گھبراہٹ نہیں ہوتی، نہ نیندیں اُڑتی ہیں، نہ پینک اٹیک۔
لیکن اسی کے برعکس،ڈیجیٹل مارکیٹ میں اگر پچاس ہزار کی ٹریڈ پینتالیس ہزار کی ہو جائے تو فوراً بےچینی شروع ہو جاتی ہے، نیند خراب ہو جاتی ہے، اور ذہن مسلسل پریشان رہتا ہے۔
اس کی کیا وجہ ہے؟
صرف گولڈ نہیں آپ گندم چینی، گاڑی جانور گائے بھینس بکری کسی میں بھی انویسٹ کرتے ہیں تو اس کی قیمت کا اتار چڑھاؤ آپ کے ذہن پر اتنا اثر انداز کیوں نہیں ہوتا جتنا بائنانس پر ایک ڈالر کا گھاٹا ہو جاتا ہے ؟ 🤣

آپ سب نے بیوپاری کا لفظ سنا ہوگا۔ بیوپاری کا مزاج عام آدمی سے خاصا مختلف ہوتا ہے۔ وہ بازار کو جذبات سے نہیں بلکہ سمجھ، ت...
12/01/2026

آپ سب نے بیوپاری کا لفظ سنا ہوگا۔ بیوپاری کا مزاج عام آدمی سے خاصا مختلف ہوتا ہے۔ وہ بازار کو جذبات سے نہیں بلکہ سمجھ، تجربے اور رفتار سے دیکھتا ہے۔
بیوپاری کا بنیادی کام بظاہر بہت سادہ مگر حقیقت میں گہرا ہوتا ہے۔ وہ ایک بندے سے مال خریدتا ہے اور دوسرے کو تھوڑے منافع پر بیچ دیتا ہے۔ کسان سے اناج خرید کر منڈی میں لے جانا، کسی منڈی سے جانور خرید کر زمیندار کو بیچ دینا، یا باغ سے پھل خرید کر پھل فروش تک پہنچا دینا، یہ سب بیوپاری کے روزمرہ کام کی مثالیں ہیں۔
بیوپاری کبھی بھی ہولڈنگ نہیں کرتا۔ اگر کوئی شخص جانوروں کا بیوپاری ہے تو آپ اس کے ڈیرے پر ہر ہفتے نئے جانور دیکھیں گے۔ نفع ہو یا نقصان، وہ مال کو لٹکاتا نہیں، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ مال روک لینے سے دھندہ رک جاتا ہے۔ اگر ایک جانور نقصان دے جائے تو وہ یہ نہیں سوچتا کہ اسی میں اٹک جاؤں، بلکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ اگلے سودے سے پچھلے نقصان کی تلافی ہو جائے گی۔
بیوپاری کا اصل سرمایہ اس کا تجربہ اور سمجھ ہوتی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کس جانور کی ویلیو ہے، کس موسم میں کون سا مال بکتا ہے، اور کس وقت کون سا سودا فائدہ دے سکتا ہے۔ یہی چیز اسے عام آدمی سے ممتاز کرتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہم سب بھی ٹریڈنگ مارکیٹ میں اصل میں بیوپاری ہی ہیں۔ اور بیوپاری کا سب سے بڑا اثاثہ اس کا تجربہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی تجربہ کار بیوپاری سے سیکھیں، اور وہ جو گر آپ کو سکھائے اسے عملی طور پر اسی مارکیٹ میں اپلائی کریں، تو آپ بھی ایک اچھے ٹریڈر بن سکتے ہیں۔
ایک کہاوت ہے کہ بندہ جتنا بھی سیانا ہو، بیوپاری کی باتوں کے آگے نہیں ٹک سکتا۔ یہی عقل مندی ٹریڈنگ میں بھی درکار ہے۔ بیوپار کرنا سیکھیں، اپنے کنسیپٹس درست کریں، کوئی پوچھے کیا کرتے ہیں تو یہ مت کہیں کہ ٹریڈنگ کرتا ہوں یہ کہا کریں بیوپار شروع کیا ہوا ہے آج کل، سکوں 🪙 کا بیوپاری ہوں، اس طرح نظر بھی نہیں لگے گی 🤣
باقی اللہ چنگیاں کریسی۔

آج کل ٹریڈنگ کا لفظ ہر زبان پر ہے اور موبائل ایپس نے اسے گلی محلوں تک پہنچا دیا ہے، لیکن اسی آسان رسائی نے لوگوں کو بغیر...
30/12/2025

آج کل ٹریڈنگ کا لفظ ہر زبان پر ہے اور موبائل ایپس نے اسے گلی محلوں تک پہنچا دیا ہے، لیکن اسی آسان رسائی نے لوگوں کو بغیر علم کے راتوں رات امیر ہونے کے خواب دکھا دیے ہیں۔ نتیجہ؟ فیک ایپلیکیشنز، دھوکہ دہی پر مبنی پلیٹ فارمز اور انفلوانسرز کے بہکاوے میں آ کر وقت اور سرمایہ ضائع کرنا۔ ٹریڈنگ کا مطلب خرید و فروخت ہے، نہ کہ انویسٹمنٹ پر فکس منافع۔ بدقسمتی سے فراڈیوں نے اس کو ’’ٹریڈنگ‘‘ کا نام دے دیا ہے اور سادہ لوگ ان کے جھانسے میں آ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ کم علمی کی بنیاد پر اسے جوا یا حرام سمجھتے ہیں، حالانکہ ایسے فیک پلیٹ فارمز کا حقیقی ٹریڈنگ سے کوئی تعلق نہیں۔
موجودہ حالات کے پیش نظر تجربے کی بنیاد پر کچھ اہم نکات آپ پر واضح کردوں کہ ٹریڈنگ کا اصول بہت سادہ ہے: خرید و فروخت، سستا خریدیں، مہنگا بیچیں۔ لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ ٹریڈنگ ایک مکمل سکل ہے جو جامع ریسرچ، علم اور تجربے کا تقاضا کرتی ہے۔ مارکیٹ میں آنے سے پہلے فیصلہ کریں کہ آپ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں یا بین الاقوامی مارکیٹس جیسے فاریکس، کموڈیٹیز، انڈیکسز یا کرپٹو کرنسی میں۔ ٹاپ رینک ایکسچینجز اور قابل اعتماد بروکرز کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد اس فیلڈ پر گہری ریسرچ کریں کیونکہ مارکیٹ وقت، محنت اور حکمت عملی مانگتی ہے۔
آپ کا مقابلہ دنیا کے ٹاپ ٹریڈرز، ہیج فنڈ مینیجرز اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ہے جو ایڈوانس ٹولز، ہائی اسپیڈ ڈیٹا فیڈز، خودکار الگورتھمز کے ساتھ ساتھ گہری معاشی سمجھ بوجھ بھی رکھتے ہیں۔ اسی لیے اس مقابلے کے لیے ٹریڈنگ میں بنیادی فیکٹرز جیسے افراطِ زر ، شرح سود ، جی ڈی پی گروتھ، بے روزگاری کے اعداد و شمار، فیڈرل ریزرو یا سینٹرل بینک پالیسیز، جیو پولیٹیکل واقعات اور مارکیٹ کی لیکویڈیٹی وغیرہ وغیرہ کو سمجھنا ضروری ہے اور تکنیکی فیکٹرز میں پرائس ایکشن، سمارٹ منی، ٹریڈنگ والیوم اور موونگ ایوریجز جیسی بے شمار چیزیں ہیں جن پر عبور کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ پیسا ڈبل کرنے کی غلط فہمی سے نکلیں۔ دنیا کا کوئی بزنس ماہانہ 100 فیصد منافع نہیں دیتا؛ بینک سالانہ صرف 8 سے 10 فیصد دیتے ہیں۔ اگر سیکھنے کے بعد آپ مستقل بنیادوں پر مارکیٹ سے ماہانہ 8 سے 10 فیصد ریٹرن حاصل کر رہے ہیں تو آپ کامیاب ٹریڈرز میں شمار ہوتے ہیں، ورنہ نقصان کے سوا کچھ نہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اکثر لوگ لاکھ دو لاکھ کے کیپیٹل کے ساتھ مارکیٹ میں اترتے ہیں۔ یاد رکھیں، کوئی بزنس لاکھ دو لاکھ سے شروع نہیں ہوتا، تو آپ ورلڈ لیول مارکیٹ میں اتنے سرمائے سے کیسے ٹک سکتے ہیں؟ ابتدا میں ایک سے دو لاکھ روپے مارکیٹ میں صرف سیکھنے اور پریکٹس کے لیے رکھیں، مستقل آمدنی کے لیے نہیں۔ پھر جب مکمل مہارت آ جائے تو مناسب سرمائے کے ساتھ مارکیٹ میں آئیں۔ یہ کھیل قسمت کا نہیں، عقل، تجربے اور پروفیشنل اپروچ کا ہے۔

آج ہمارے ایک ممبر نے میسج بھیجا کہتا ہے سر ناراض نہ ہوئیے گا، کچھ پوچھنا ہے آپ سے۔ ہر انسان جو کچھ کر رہا ہوتا ہے اس کے ...
25/12/2025

آج ہمارے ایک ممبر نے میسج بھیجا کہتا ہے سر ناراض نہ ہوئیے گا، کچھ پوچھنا ہے آپ سے۔ ہر انسان جو کچھ کر رہا ہوتا ہے اس کے پیچھے اسکا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے۔ آپ بھی یہاں ہمیں وقت دیتے ہیں، کھپتے ہیں، تو یقیناً آپ کے ذہن میں بھی کوئی مقصد ہوگا۔ بغیر مطلب کے تو کوئی بھی کچھ نہیں کرتا۔

میں نے مسکرا کر جواب دیا کہ بالکل مقصد ہے۔
پہلا مقصد یہ ہے کہ میں یہاں سے سیکھ رہا ہوں۔ آپ لوگ سیکھ رہے ہیں یا نہیں لیکن میں سیکھ رہا ہوں، جو کچھ آپ سب کے ساتھ گروپ ڈسکشن میں ملتا ہے، جو سوالات سامنے آتے ہیں، تو اکثر کے جوابات مجھے معلوم نہیں ہوتے تو ریسرچ کا ایک ٹاپک مل جاتا ہے۔ اور حقیقت بات ہے کہ آپ سب لوگوں سے جتنا مجھے سیکھنے کو ملا ہے اسکا مول ہی کوئی نہیں۔
دوسرا مقصد یہ ہے کہ جب کوئی اپنی فیلڈ اور علم پر گرفت حاصل کر رہا ہوتا ہے تو اس کے دل میں خواہش جنم لیتی ہے کہ وہ علم دوسروں تک پہنچے اور وہ اس کا ذریعہ بنے، اس کی پہچان بنے، اور اس کے ناقص علم کو بھی تسلیم کیا جائے۔ جہاں جگہ جگہ فراڈیے موجود ہوں، وہاں یہ لازم ہے کہ ہم خاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ ان کے مقابل آ کر ان کا منہ توڑ جواب دیں۔ یہ تبھی ممکن ہے جب عوام آپ کے ساتھ ہو، جب چند لوگ آپ کی رائے سے متفق ہونے والے موجود ہوں۔۔

اور آخری مقصد وہ ہے جو میرا اور میرے اللہ کے درمیان ہے۔ یہ تعلق، یہ نیت، یہ راز یہی اصل ہے، اور یہی سب سے بڑی حقیقت۔

یہی میرا جواب تھا، اور یہی میرے ہونے کا مطلب۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaUSkSZHgZWcz5NUcG2K

Follow Technical Bethak | Crypto Trading's WhatsApp Channel. 🚀 Welcome to the Ultimate Hub for Crypto Traders

Discover a powerful platform dedicated to uncovering the hidden secrets of trading markets, in-depth BTC analysis, and the latest crypto market updates. Our WhatsApp channel is designed for beginners and experienced traders who want real-time insights, smart strategies, and reliable market awareness (completely free).

We provide both technical and fundamental analysis, including the latest crypto news, forex news, and macro updates that impact Bitcoin, altcoins, gold, and currency pairs. Whether you trade BTC/USDT, major forex pairs, or follow XAUUSD (Gold), our goal is to keep you ahead of the market with research-based insights and timely updates.

📊 What you’ll find here:

1️⃣ Free Crypto Signals
High-quality crypto signal guidance based on market structure and trend analysis.
2️⃣ BTC (Bitcoin) Technical Analysis
Daily and weekly BTC price analysis with key support/resistance levels.
3️⃣ Forex Trading Insights
Updates on major forex pairs with technical setups and market outlook.
4️⃣ Gold (XAUUSD) Updates
Gold analysis and important price zones for traders.
5️⃣ Crypto & Forex Fundamental News
Latest crypto news, forex news, and macroeconomic events affecting the markets.
6️⃣ Market Trend Breakdowns
Clear explanations of bullish/bearish trends and market sentiment.
7️⃣ Risk Management & Trading Psychology
Smart tips to protect your capital and improve trading discipline.
8️⃣ Open Discussion Community
Join our free group where experienced traders share live BTC insights, free crypto signals, and educational discussions.

Our Channel is built for learning, growth, and transparency , not hype. Whether you are a beginner in crypto trading or an experienced forex trader, you’ll find valuable, practical content here.

⚠️ Important Note:
We have NO premium group and we NEVER charge a single penny for courses, BTC tips, forex signals, gold updates, or crypto signals. If anyone claims paid services in our name, please ignore and report to us.
Regards:. Join 14K followers for the latest updates.

کل رات ایک ٹوکن شئیر کیا تھا BIFIاس کے حوالے سے کل رات سے بہت سی غیر مصدقہ خبریں گردش میں ہیں کہ یہ بل رن کی نشان دہی ہے...
25/12/2025

کل رات ایک ٹوکن شئیر کیا تھا BIFI
اس کے حوالے سے کل رات سے بہت سی غیر مصدقہ خبریں گردش میں ہیں کہ یہ بل رن کی نشان دہی ہے، بل رن میں ایسا ہی ہوتا ہے، ایک صاحب فرما رہے تھے کہ جس نے 100 ڈالر پر خریدا ہر سات ہزار پر بیچا اس کے تو مزے ہو گئے۔بھائی لوگ یہ ایک وک تھی ایک سیکنڈ کی۔۔۔اب اس کوائن کی ٹوٹل سپلائی صرف 80 ہزار ہے، اور اس 80 ہزار میں سے بھی 84٪ ٹوکن صرف تین لوگوں کی ہولڈنگ ہے، باقی 8 10 پرسنٹ بھی بڑی مچھلیوں پاس اور کوئی تھوڑی بہت سپلائی عام پبلک کے ہاتھوں میں ہے۔یہ سب اس لیے ہوا کیونکہ اس کوائن کی ٹوٹل سپلائی بہت کم ہے اور زیادہ تر سپلائی چند ہی لوگوں کے پاس ہے۔ جب 80 ہزار میں سے تقریباً 84 فیصد صرف تین والٹس کے کنٹرول میں ہو تو مارکیٹ میں آزادانہ طور پر ٹریڈ ہونے والے کوائنز بہت کم رہ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بائنانس پر اس کا order book بہت (low liquidity) ہو جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر کوئی ایک aggressive market buy، بوٹ یا غلطی سے بڑی خرید آ جائے اور اس وقت اوپر کی سائیڈ پر sell orders موجود نہ ہوں تو سسٹم اگلا available ریٹ اٹھا لیتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو۔ اسی وجہ سے ایک سیکنڈ کے لیے 7551 کا پرائس پرنٹ ہوا، جو اصل ویلیو نہیں بلکہ صرف ایک trade کا price تھا۔ جیسے ہی وہ ایک trade مکمل ہوا، قیمت واپس آ گئی۔ یہ کوئی sustainable rally نہیں تھی بلکہ خالصتاً low liquidity اور supply concentration کی وجہ سے بننے والا ایک wick / spike تھا، جو ایسے کوائنز میں عام ہوتا ہے جن پر چند whales کا مکمل کنٹرول ہو۔
بعض اوقات یہ spike کسی بوٹ یا وہیل کی intentional حرکت بھی ہوتی ہے، جہاں مقصد فائدہ کمانا نہیں بلکہ liquidity create کرنا، stop hunts یا attention grab کرنا ہوتا ہے۔ ایسے کیس میں وہ آرڈر دینے والا خود کچھ نقصان برداشت بھی کر لیتا ہے، کیونکہ اس کے پاس پہلے سے بڑی holding ہوتی ہے۔

25/12/2025

ایک اچھا مینٹور سب سے پہلے نئے ٹریڈر کی سوچ بدلتا ہے۔ وہ یہ سمجھاتا ہے کہ نقصان ناکامی نہیں بلکہ سیکھنے کا حصہ ہے، اور ٹریڈنگ میں اصل فوکس پیسوں کے بجائے پراسس پر ہونا چاہیے۔ یوں “جلدی کمائی” کی سوچ ختم ہو کر ڈسپلن اور صبر پیدا ہوتا ہے۔
جب مہینوں کی محنت کے باوجود کیپیٹل گرو نہیں کرتا تو مینٹور ٹریڈر کو یہ سکھاتا ہے کہ درست پلان، رسک مینجمنٹ اور رولز فالو کرنا ہی اصل کامیابی ہے، چاہے ٹریڈ نقصان میں کیوں نہ جائے۔ اس سے ٹریڈر صرف پی این ایل کے بجائے اپنی بہتری کو اہمیت دینا سیکھتا ہے۔
سائیکالوجی پر کام کرتے ہوئے مینٹور خوف اور لالچ کو کنٹرول کرنا سکھاتا ہے، اور جرنلنگ و سیلف ریویو جیسی عادتیں ڈلواتا ہے۔ ساتھ ہی وہ چھوٹی کامیابیوں کو نمایاں کر کے موٹیویشن برقرار رکھتا ہے، تاکہ ٹریڈر سمجھ سکے کہ ٹریڈنگ ایک لمبا سفر ہے اور نتائج وقت کے ساتھ آتے ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Technical Bethak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share