
22/09/2023
سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مقدسہ کا ہر ایک پہلو اتنا شاندار اور اس قدر بلند ہے کہ فکرِ انسانی کی رسائی باوجود کوشش کے وہاں تک نہ ہو سکی، آپ کی فصاحت و بلاغت ایک عظیم معجزہ ہے جس نے عرب کے فصیح زبان دانوں کو گنگ کر دیا کہ وہ ایک اُمی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فصاحت و بلاغت کی یہ بلندی دیکھ کر حیران تھے، آپ جس سے کلام فرماتے وہ آن کی آن میں آپ کا مطیع بن کر دولتِ ایمان سے بہرہ ور ہو جاتا،
زیر نظر کتاب میں سامی نسل و عرب قبائل کی لغات کے الفاظ، خط عربی کی بنیاد و خط اوستائی سے عبرانی خط کے تاریخ و نمونے، قرآن کے معجزہ اور اسلوب بیان کے بعد سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کا انداز تکلم، مکتوباتِ گرامی، ارشادات گرامی بطور ضرب المثل، خطبات گرامی اور خطبہ حجتہ الوداع کی کمال فصاحت، منشور مدینہ کی فصاحت و بلاغت اور وہ اسباب جن کے باعث شاعری رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان شایان نہیں تھی، سیرت مبارکہ پر یہ ایک اچھوتی اور گرانقدر کتاب ہے کہ اردو میں ایسی جامع تحقیق ابھی تک نہیں لکھی جا سکی-
کتاب : سرور کونین کی فصاحت
مصنف : ادیب شھسیر علامہ شمس بریلوی
رعایتی قیمت:1000 روپے
فری ہوم ڈیلیوری / کیش آن ڈیلیوری
عمدہ سفید کاغذ | ہارڈ بائنڈنگ کے ساتھ یہ کتابیں گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام فون نمبر اور مکمل ایڈریس 03251266932 پر سینڈ کریں۔