Crime World Info

Crime World Info Eyes on Crime

28/05/2022

ملتان,گھروں میں رگڑائی کا کام کرنے والا خطرناک چور

ملتان,ایک پاؤں سے معذور چور کی مالک مکان پر اندھا دھن فائرنگ

ملتان,17 کسی کے علاقے میں کام کے دوران مالک مکان نے چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ملتان,سامان بوری سے نکال کر دیکھانے کے دوران چور نے جدید اسلحہ نکال لیا

ملتان,نامعلوم چور کی فائرنگ سے مالک مکان شدید زخمی ہو گیا

ملتان,نامعلوم چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

ملتان,واقعہ کی اطلاع پر تھانہ مخدوم رشید پولیس نے کارروائی شروع کر دی,پولیس حکام

ملتان,زخمی شخص کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے,پولیس حکام

ملتان,زخمی شخص کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا,پولیس حکام

ملتان,غلام شبیر ایک گولی بائیں آنکھ جبکہ ایک گولی بائیں کندھے پر لگی ہے,اسپتال انتظامیہ

ملتان,غلام شبیر کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے,اسپتال انتظامیہ

ملتان,نامعلوم چور گھروں میں کام کے بہانے واردات کرتا ہے,پولیس حکام

ملتان,نامعلوم چور سامان والی بوری میں جدید اسلحہ ہمیشہ ساتھ رکھتا ہے,پولیس حکام

ملتان,پکڑے جانے پر مالک مکان کو دور کھڑے ہو کر سامان دیکھانے کا چکمہ دیتا ہے,پولیس حکام

ملتان,نامعلوم چور کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی

اپیل برائے تحفظ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف چیف جسٹس آف پاکستان  چیف آف آرمی سٹاف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آئی...
26/05/2022

اپیل برائے تحفظ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف
چیف جسٹس آف پاکستان
چیف آف آرمی سٹاف
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
آئی جی پنجاب راو سردار صاحب
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ

جناب عالی بندہ گزشتہ 15 سال سے شہر لاہور میں مختلف اخبارات جن میں مقابلہ، جناح،تازہ اخبار و دیگر شامل ہیں میں بطور کرائم رپورٹر فرائض سر انجام دے رہا تھا جس کے بعد حالات میں جدت کے بعد سوشل میڈیا پر کرائم ورلڈ انفو کے نام سے ویب سائٹ بنائی اور اداروں کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے مثبت رپورٹنگ کرتا رہا اور کئی اچھے ایماندار آرمی اور پولیس کے افسران کے بارے بھی حقائق پر مبنی کالم لکھے اور محکمہ پنجاب پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی بے نقاب کیا جناب عالی اسی دوران موجودہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے بارے خبر لگی جس میں انہیں دو اسلحہ ڈیلرز کو چھوڑنے کے بدلے تحفہ میں ایک شکار کی 11 لاکھ مالیت کی گن دی گئی جس پر ایس پی سی آئی اے اپنے پیچھے پی ٹی آئی وزیروں مشیروں کی لمبی لائن پر حد سے باہر ہو گیا اور مورخہ 22۔3۔7 کو اپنے ایک کارخاص جو بابر اعوان جو ماڈل ٹاؤن میں تعینات ہے کے ذریعے مجھے ماڈل ٹاؤن سی آئی اے بلایا جہاں میں پہنچا تو انسپکٹر محمد علی بٹ جو کہ انسپکٹر ہونے کے باوجود ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی سیٹ پر تعینات اور مشہور زمانہ ہے نے مجھے اپنے ایک پرائیویٹ اور ایک سرکاری ملازم سمیت وہاں سے اغواء کیا اور سی آئی اے اقبال ٹاؤن لے آیا جہاں مجھے مقصود باوا نامی انسپکٹر کے کمرے میں لے جا کر 4 پولیس کانسٹیبل تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور مجھ سے خبر کا سورس پوچھتے رہے میرے انکار پر مجھے چھت سے لٹکا کر تشدد کرتے اور مختلف حاضر و سابق پولیس افسران کا نام لکھ کر دینے کو کہتے میرے انکار پر یونس اے ایس آئی اور قیصر نامی کانسٹیبل نے میرے کان شدید ذخمی کر دیئے اور ان میں سے خون بہنا شروع ہو گیا رات 12 بجے ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار سی آئی اے اقبال ٹاؤن آیا اور مجھے مزید تشدد کا نشانہ بنانے کا حکم دیا جناب عالی اگلے روز نئیر اعظم سب انسپکٹر کو میرا تفتیشی بنا کر ایف آئی آر نمبر 1494۔21 بجرم 392 میں مجھے شناخت پریڈ پر کیمپ جیل بند کروایا مقامی صحافیوں کو اطلاع ملی تو انہوں نے اس بارے خبر لگائی تو ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے محمد علی بٹ، فاروق اصغر اعوان جس پر میں نے اختیارات سے تجاوز پر 395 کا مقدمہ تھانہ ہنجروال میں درج کروایا تھا، مقصود باوا، سب انسپکٹر عامر شہزاد و دیگر سی آئی اے افسران سے ہم مشورہ ہو کر میری جعلی شناخت پریڈ کروائی اور مقدمہ میں نامزد کر کے جیل سے ریمانڈ پر لے آئے اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اچھرہ پہنچا اور مجھے گالی گلوچ دیتا رہا اور کہتا رہا تمھارے صحافی دوست تمھیں ہیرو بنا رہے ہیں میں تمھیں نہیں چھوڑوں گا اور مجھ پر اپنے پاس سے ہی 50000 کی ریکوری ڈال کر چالان کر دیا اور ایک اور مقدمہ میں جس کا مقدمہ نمبر 180۔22 تھانہ لٹن روڈ ہے میں شناخت پریڈ پر سابقہ مقدمہ میں انکشاف کروا کر کیمپ جیل دوبارہ بند کروا دیا اور میرا موبائل فون بھی محمد علی بٹ نے چھین لیا جناب عالی عاصم افتخار اپنے آپ کو ایک ایماندار افسر قرار دیتا ہے جبکہ اس کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس نے چیچہ وطنی کے ضمنی الیکشن سے ن لیگ کے کارکنوں جن میں ایڈووکیٹ سعید سردار،فرید سردار اور ان کا بھائی ذوالفقار سردار شامل ہیں کو اغواء کیا اور چوہنگ سی آئی اے میں فاروق اصغر اعوان کے حوالے کیا جس نے انہیں ڈکیتی کی شناخت پریڈ پر بند کروا کر دیا سی آئی اے لاہور پولیس نے عاصم افتخار کی سربراہی میں شہباز نامی شخص شناخت پریڈ پر بند کروا کر ڈاکو بنایا اور اس کی رقم ہتھیا لی جبکہ کئی بے گناہ افراد جیل میں شناخت پریڈ پر بند ہیں ایس پی سی آئی اے کے ایک اور باشندے کامران ٹیپو نامی اے ایس آئی نے بے گناہ نوجوان ناظم رشید کو اغواء کیا اور اس سے ایک لاکھ کی رقم لے کر اسے نوانکوٹ تعینات کاشف ٹی اے ایس آئی کے حوالے کیا جس نے اسے شناخت پریڈ پر بند کروایا جہاں سے وہ ڈسچارج ہوا ایس پی سی آئی اے ایماندار ہیں میری تمام ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اپنے میڈیا مافیا دوستوں کے ساتھ مل جن میں جوا کروانے والے کا چینل بھی شامل ہے میرے خلاف مزید کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے اور سی آئی اے افسران کی ایک ٹیم سمیت میرے موباٸل اور واٹس ایپ کی بھی غیر قانونی نگرانی کر رہا ہے جبکہ اس کے اور اس کے ماتحت عملہ کے خلاف ہائیکورٹ و دیگر عدالتوں میں سینکڑوں رٹ پٹیشن دائر ہیں جو یہ مدعیان کو بلیک میل کر کے واپس کرواتے ہیں مجھے ایس پی سی آئی اے اور اس کی ذاتی ٹیم جس میں محمد علی بٹ،فاروق اصغر اعوان، مقصود باوا،عامر شہزاد ودیگر افسران شامل ہیں تحفظ درکار ہے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ یہ دوبارہ کسی صحافی کو خبر دینے پر ڈاکو بنانے سے پرییز کریں

انصاف کا طلبگار صحافی ارسلان تیموری

کرائم ورلڈ انفو

اصل صحافت کی آواز میڈیا مافیا چپ رہا لعنت میڈیا مافیا پر
26/05/2022

اصل صحافت کی آواز میڈیا مافیا چپ رہا لعنت میڈیا مافیا پر

26/05/2022

شکریہ عزیز خان صاحب

26/05/2022

شکریہ میڈیا کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن

Address

Bohgan Crime World Info
Lahore
54600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crime World Info posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share