Crime scene

Crime scene معاشرے میں ہونے والے ظلم اور زیادتی کے خلاف ہم بنیں گے آپ کی آواز

اہل علم توجہ فرمائیں 🚨🤔اہل علم بتایں کیا اس میں کوئی غلطی ہے؟ داتا دربار مین روڈ پر لگا بینر ہےوزیر اعلیٰ کی ٹیم کے پڑھے...
05/09/2026

اہل علم توجہ فرمائیں 🚨🤔

اہل علم بتایں کیا اس میں کوئی غلطی ہے؟ داتا دربار مین روڈ پر لگا بینر ہے

وزیر اعلیٰ کی ٹیم کے پڑھے لکھے جوان

لاہور سے کرائم سین کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں آئس فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 3 ملزمان کو  گرفتار کر ...
05/09/2026

لاہور سے کرائم سین کی رپورٹ کے مطابق

لاہور میں آئس فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بھاٹی گیٹ، لوہاری گیٹ اور راوی روڈ کے علاقوں سے خاتون سمیت تین آئس فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش روبی کو 680 گرام آئس سمیت گرفتار کیا، جبکہ لوہاری گیٹ پولیس نے علی حسن اور بھاٹی گیٹ پولیس نے لیاقت نامی ملزمان کو حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان سے مجموعی طور پر 1740 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں پیدل چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کارروائی میں حصہ لینے والی راوی روڈ، لوہاری گیٹ اور بھاٹی گیٹ پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس پرعزم ہے۔

04/09/2026

پنجا ب پولیس میں تقرروتبادلے🚨

ہمایوں افتخار کو ایس پی CCD مظفرگڑھ جبکہ جاوید طاہر مجید کو ایس پی CCD ملتان تعینات کردیا گیا

محمد اسحاق سیال کو ایس پی CCD خانیوال اورنصراللہ خان نیازی کو ایس پی CCD جبکہ عدنان احمد ملک کو ایس پی CCD منڈی بہاوالدین تعینات کردیا گیا اسی طرح

رائے احسان الٰہی کو ایس پی CCD ننکانہ صاحب تعینات کردیا گیا

04/09/2026

جھنگ کے علاقے میں انٹی کرپشن نے پنجاب پولیس کے اہلکار کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا جبکہ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ بغیر کسی ٹینشن کے جوس پیتا رہا اس کی کیا وجہ ہے اپ کمنٹس میں بتائیں
#

04/09/2026

لاہور سے کرائم سین کی رپورٹ کے مطابق
لاہور میں رات کے وقت بغیر نمبر پلیٹ اور نیم بیج کے پرائیویٹ موٹر سائیکلوں پر گشت کرنے والے مبینہ پولیس اہلکاروں کی شہریوں کو روکنے اور ہراساں کرنے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ چند روز قبل بھی جوہر ٹاؤن سے اقبال ٹاون اور کریم بلاک جانے والے راستے سے دو مشکوک اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پہ شہریوں کو روک کہ ہراساں کرنے کی شکایت سامنے آئی تھی
جس پہ اقبال ٹاون ڈویژن کے ایک اعلی پولیس افیسر کا کہنا تھا شہری کو کس نے اجازت دی کہ وہ پولیس اہلکاروں کی شناخت پوچھے شہریوں کا کہنا ہے پولیس کا کام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے یا گاڑی کے اگے بائک لگا کہ چلبل پانڈے بننا ،چند روز قبل ٹریفک وارڈن والہ حادثہ ابھی پرانا نہی ہوا یہاں بھی اگر کوئی حادثہ ہو جاتا تو کون زمہ دار تھا؟
، شہریوں نےاعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں اور اگر اختیارات سے تجاوز ٹابت ہو تو ان پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے
# Capital City Police Lahore DIG Ops Lahore Police

03/09/2026
03/09/2026

بریکنگ نیوز 🚨
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 7 سینئر افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فراز احمد ایس ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ تعینات

ایس ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ اسماعیل الرحمٰن کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم،

تقرری کے منتظر دانیال احمد جاوید اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او تعینات،

تقرری کے منتظر اختر نواز ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان تعینات،

ایس پی آپریشنزٹو سیف سٹیز ارشد حیات کانجو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور تعینات

بٹالین کمانڈر ٹو پی سی راولپنڈی حافظ عطاء الرحمٰن ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ تعینات

ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز پی سی فاروق آباد عدیل شکور بٹالین کمانڈر ٹو پی سی راولپنڈی تعینات،

٭٭٭٭٭

03/09/2026

نیشنل سائیبر کرائم ( NCCIA ) نے ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد ثاقب خان چدھڑ پر عائد تمام الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کو بے گناہ قرار دے دیا

چارسدہ پولیس کی بڑی کامیابی — خطرناک ملزم انعام عرف انعامے کا انجام جرائم کی دنیا میں خوف کی علامت سمجھے جانے والا انعام...
02/09/2026

چارسدہ پولیس کی بڑی کامیابی — خطرناک ملزم انعام عرف انعامے کا انجام

جرائم کی دنیا میں خوف کی علامت سمجھے جانے والا انعام عرف انعامے بھی قانون کی گرفت سے نہ بچ سکا۔

چارسدہ پولیس نے حیات شہید مزار میں پناہ لینے والے انعام عرف انعامے کے خلاف کئی گھنٹوں کی مسلسل کارروائی اور جدوجہد کے بعد اہم کامیابی حاصل کرلی۔

کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی کارروائی بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچی، جبکہ پولیس نے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔

چارسدہ پولیس کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم کے خلاف عزم قابلِ تحسین ہے۔

جرم جتنا بھی طاقتور ہو، قانون سے بالاتر نہیں۔

Address

St Peer Bhola Bazar Sootar Mandi Androon Lohri Gate H# D3965
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crime scene posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Crime scene:

Shortcuts

Share