Manazar Journalist

Manazar Journalist پاکستان زندہ باد پاکستان آرمی پائیندہ باد💪🇵🇰♥️
(2)

‏مرنے ک بعد انصاف مل گیااسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر پر عائدالزمات غلط ثابت ہوئے،انکوائری رپورٹ  منظر عام پرایس ...
28/10/2025

‏مرنے ک بعد انصاف مل گیا
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر پر عائدالزمات غلط ثابت ہوئے،
انکوائری رپورٹ منظر عام پر
ایس پی عدیل اکبر کو تمام حکومت بلوچستان کی جانب سے عائد الزامات سے بری کردیا گیا تھا،
کابینہ ڈویژن نے عدیل اکبر کے خلاف انکوائری مکمل کی تھی

❤
27/10/2025

📰 مرنے کے بعد چھٹی مل گئی — ایس پی عدیل اکبر کیس میں نیا انکشاف اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی عدیل اکبر کی خودکش...
27/10/2025

📰 مرنے کے بعد چھٹی مل گئی — ایس پی عدیل اکبر کیس میں نیا انکشاف


اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی کے بعد معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی پولیس کے افسران نے واقعے کے حقائق چھپانے کی کوشش میں بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے 20، 21 اور 22 اکتوبر کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی، تاہم ان کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔ افسوسناک طور پر ان کی موت کے بعد 23 اکتوبر کی تاریخ کے ساتھ ایک فرضی چھٹی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، جس نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔

پولیس کے اندرونی حلقوں میں اس اقدام پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کئی افسران کا کہنا ہے کہ ’’یہ اقدام نہ صرف حقائق چھپانے کی کوشش ہے بلکہ ایک حساس اور افسوسناک واقعے کی شفاف تحقیقات پر سوالیہ نشان بھی ہے۔‘‘

ذرائع کے مطابق، عدیل اکبر کی موت کے پس منظر اور دفتری دباؤ کے عوامل کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کی ضرورت ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔
Islamabad Police

بدمعاش، ڈان، گینگز اور مافیاز کیلیے دو ہفتے کا الٹی میٹم ۔تمام غیر قانونی/غیر رجسٹرڈ اسلحہ 15 دن کے اندر رضاکارانہ طور پ...
25/10/2025

بدمعاش، ڈان، گینگز اور مافیاز کیلیے دو ہفتے کا الٹی میٹم ۔
تمام غیر قانونی/غیر رجسٹرڈ اسلحہ 15 دن کے اندر رضاکارانہ طور پر سی سی ڈی پولیس اسٹیشنز میں جمع کروانے کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر۔ اس کے بعد کوئی رعایت نہیں ہوگی

ناجائز اسلحہ CCD دفاتر اور نوٹیفائیڈ پوائنٹس پر اسلحہ
جمع کروایا جائے۔

اسلحہ کے قوانین میں تبدیلیاں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے لیے سخت سزائیں ہیں

لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی جانچ: تقریباً 1,000,000+ لائسنس یافتہ ہتھیار دوبارہ ویریفائی کیے جائیں گے تاکہ غلط استعمال نہ ہو۔

اسلحہ کی نمائش اور ڈالا کلچر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اسلحہ سے منسلک جرائم کو آئندہ چند ماہ میں ستر فیصد تک کم کیا جائے گا

ڈیڈ لائن کے بعد سخت اور بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ جو لوگ سرکار کے ساتھ تعاون کریں گے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ 

اگر آپ کو لگتا ہے کہ سی ایس پیز اور سول بیوروکریٹ بہت خوش رہتے ہیں  تو یہ تصاویر ایک بار پھر دیکھیں ۔ یہ گزشتہ چند برس م...
23/10/2025

اگر آپ کو لگتا ہے کہ سی ایس پیز اور سول بیوروکریٹ بہت خوش رہتے ہیں تو یہ تصاویر ایک بار پھر دیکھیں ۔

یہ گزشتہ چند برس میں خودکشی کرنے والے بیوروکریٹ ہیں جن میں پولیس آفیسرز اور سول بیوروکریٹ دونوں شامل ہیں ۔ آج ایس پی عدیل اکبر بھی اس کلب کا حصہ بن گئے ہیں

میں نے اس کلاس کو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ میرے دادا ، والد ،پھوپھا ، تایا سب سول سروس کا حصہ تھے ۔ان کے دوست، کولیگ اور ہمارے ارد گرد رہنے والے ہمسائیہ یہ سب ایک ہی کلاس تھی ۔ مجھے علم ہے کہ بیوروکریٹ آپس میں بیٹھیں تو گھنٹوں کیا باتیں ہوتی ہیں اور ان کی بیگمات مل بیٹھیں تو کیا باتیں ہوتی ہیں

ہماری فیملی میں جتنے لوگ سول سروس میں تھے ان میں سے کسی کی بھی اولاد سول سروس کی طرف نہیں گئی ۔ پاکستان میں اگر آپ نے رشوت نہیں لینی ، حرام نہیں کھانا ، کرپشن نہیں کرنی ،ظلم و زیادتی نہیں کرنی تو پھر بیوروکریٹ بننے کا مطلب ہے کہ آپ کی فیملی انتہائی مشکل حالات میں سرو کرے گی ۔ ہم سب سرکاری سکولوں میں پڑھے ، ہمیں پتا ہے مہینے کی کس تاریخ کے بعد تنخواہ ختم ہو چکی ہوتی ہے اور ہمیں علم ہے کہ دنیا کے سامنے بھرم کیسے رکھا جاتا ہے ۔

ماضی میں بیوروکریٹ مطمئن تھا ۔ دفتر کے بعد شام کی چائے ،عصر سے مغرب دوستوں کی سادہ سی بیٹھک ، مغرب سے عشا کسی رشتہ دار سے ملنا اور عشا کی نماز کے ساتھ سو جانا عام تھا ، صبح فجر سے پہلے اٹھنا اور 8 بجے دفتر پہنچنا معمول تھا ۔ یہ وہ زمانہ تھا جب لگ بھگ سبھی سول سرونٹ ایک جیسے تھے ،سب کے حالات ایک سے تھے ۔ رشوت کو طعنہ سمجھا جاتا تھا ، بیوروکریٹ اپنے سینیئر کا احترام کرتے تھے چاہے وہ ریٹائرڈ ہو چکا ہو اور جونیئر کو فائل ورک سکھانے کی کوشش کرتے تھے ۔ شعر و ادب ، اچھا جملہ اور خوبصورت بات ان کی پہچان تھی ۔ کام زیادہ ہو تو فائلیں گاڑی میں ساتھ گھر آتی تھیں ۔ کیس سٹڈی گھر میں رات گئے تک چلتا اور نوٹس لکھے جاتے تھے
اب وہ وقت نہیں رہا

اب بیوروکریٹ ایک جیسی کلاس میں نہیں رہے ۔ پیسے کمانے کی دھن میں کلاس کا گیپ ، احساس محرومی ،کمپلیکس ،منافقت ، ذہنی دباؤ بہت بڑھ چکا ہے ۔ اخلاقی معیار نہ ہونے کے برابر ہے ۔ شرمندگی کا علم تک نہیں رہا

ان حالات میں اعصاب اتنے کمزور ہوتے جا رہے ہیں کہ ترقی لیٹ ہونا ، اچھی پوسٹنگ نہ ملنا ، گھریلو جھگڑا ، افسران کا دباؤ اور بعض اوقات سائلین کا ہجوم بھی ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے ۔ وہ بیوروکریسی جو بڑے سے بڑے دباؤ میں پرسکون جھیل کی طرح نظر آتی تھی اب خودکشیوں کی طرف چل نکلی ہے ۔

حکومت کو چاہیے کہ تمام بیوروکریٹ بشمول پولیس اور سول سرونٹ سکریننگ ٹیسٹ کروایا جائے ۔ ہر چھ ماہ بعد اعصابی دباؤ اور نشہ کا ٹیسٹ ہونا چاہیے ۔ کردار پر نظر رکھی جائے اور اس کی خفیہ رپورٹس تیار ہو ، اثاثہ جات کی کڑی نگرانی یعنی چاہیے
اگر سرکار بیوروکریسی کو اس کی اصل تنخواہ والی زندگی کے دائرے میں لانے میں ناکام رہی تو یہ سلسلہ مزید آگے بڑھتا نظر آتا ہے
اگر آپ اپنے بیٹے کو سی ایس ایس کروانا چاہتے ہیں تو یہ سب مدنظر رکھیں

سول سرونٹ کے پاس طاقت ،اختیار اور سہولیات ہوتی ہیں لیکن تنخواہ ایک عام دکاندار جتنی ہوتی ہے اکثر فاسٹ فوڈ بیچنے والے ان کی تنخواہ سے زیادہ ماہانہ کماتے ہیں
یہ عدم توازن ہے ۔ طاقت اور حلال تنخواہ کے درمیان عدم توازن اور شاہانہ لائف سٹائل کا شوق اسی سمت لیجاتا ہے جہاں ایس پی مفخر عدیل اپنے دوست کو قتل کر کے جیل پہنچ جاتا ہے اور ایس پی عدیل اکبر خودکشی کر کے دنیا چھوڑ جاتا ہے ۔ایس پی عدیل نے 2017 میں سی ایس ایس کیا اور 2025 میں خودکشی کر لی (سید بدر سعید )

‏ایس پی عدیل اکبر کی پوسٹ‏طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے‏عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے‏آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ...
23/10/2025

‏ایس پی عدیل اکبر کی پوسٹ

‏طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
‏عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے
‏آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
‏آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے
‏عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
‏تم بھی ٹوٹ جاؤ گے، تجربہ ہمارا ہے
‏غیرتِ جہاد اپنی، زخم کھا کے جاگے گی
‏پہلا وار تم کر لو، دوسرا ہمارا ہے

23/10/2025

فجر پڑھنے والوں کو صبح کا سلام اسلام علیکم

پیٹی بھائی کے نیفے میں گولی کیوں نا چلی؟؟
19/10/2025

پیٹی بھائی کے نیفے میں گولی کیوں نا چلی؟؟

SSP Ahmed Mohiyuddin, PSP ❤️
18/10/2025

SSP Ahmed Mohiyuddin, PSP ❤️

تیرے حرم کی کیا بات مولا ❤
16/10/2025

تیرے حرم کی کیا بات مولا ❤

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Manazar Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Manazar Journalist:

Share