30/08/2025
پنجاب لاہور کا نام نہیں، پنجاب کسی پارک ویو جیسی بیکار سکیم کا نام نہیں، علیم خان گیا بھاڑ میں، اس کو لائسنس دینے والے بھی، پنجاب کا ہر کسان اس وقت متاثر ہوا ہے۔ ان پر بات کریں ان کی امداد کی بات کریں۔
صبح سے علیم خان علیم خان سن کر کان پک گئے ہیں۔
جبکہ اصل متاثرین جو کہ کسان ہیں جو کہ نارووال، شکرگڑھ، ظفرووال، سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، وزیر آباد، گجرات، چنیوٹ اور دیگر شہروں سے ہیں ان کے لئے حکومتی امداد کی بات کریں۔ ان کی داد رسی کریں۔
علیم خان تو ارب پتی ہے جنہوں نے وہاں جگہ لی وہ بھی کروڑوں کے مالک ہیں۔ انہیں معلوم تھا دریائی جگہ ہے پھر بھی لی، اصل غریب مارا جا رہا ہے، جس کی بھینسیں تھی، جس کے مویشی تھے اور جس کی فصلیں تھی۔ ان کی بات کریں۔ ان کی داد رسی کریں۔
میرا سوہنا پنجاب ڈوب گیا ہے میں دکھی ہوں۔